Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج .... طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

پرانی لیکوریا کی تکلیف محترم حکیم صاحب! میں نے آپ کی کئی کتابیں پڑھیں اور خاص طور پر’ شافی دوائیں شافی علاج‘ کتاب تو کمال کی ہے۔ اس کے پڑھنے سے ایسی معلومات حاصل ہوئیں کہ عقل دنگ رہ گئی۔ کئی ایسی ادویات اور گھریلو چیزیں جنہیں ہم عام سمجھ کر ضائع کر دیتی ہیںاس کتاب ”شافی دوائیں شافی علاج“ میں پڑھیں تو عالم حیرت تھا کہ آج تک اس طرف توجہ ہی نہیں دی۔ ہماری تو خاندان بھر کی کئی بیماریاں اس کتاب کی برکت سے درست ہو گئی ہیں۔ اس ضمن میں حکیم صاحب! ایک مسئلہ لائی ہوں کہ مجھے بہت پرانی لیکوریا کی تکلیف ہے۔ یہ تکلیف شادی سے قبل بھی تھی اب تو میری شادی کو آٹھ سال ہو گئے ہیں لیکن یہ مرض بڑھا ہی ہے کم نہیں ہوا۔ اس ضمن میں ادویات بہت استعمال کی ہیں لیکن وقتی افاقہ ہوا ہے مگر مستقل فائدہ نہیں ہوا ۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس ضمن میں میری مدد فرمائیں تاکہ تکلیف دہ مرض سے نجات مل جائے۔ (نسرین ‘کمالیہ) جواب: بہن کتاب کی پسند کا مشکور ہوں۔ دراصل یہ کتاب ہر گھر کی واقعی ضرورت ہے اور اس میں آسان اور مختصر چٹکلے جو کہ بار بارکے آزمودہ ہیں‘ لکھے گئے ہیں۔ جہاں تک آپ کے مرض کا مسئلہ ہے اس سلسلہ میں ایک نہایت مفید نسخہ عرض کرتا ہوں بیشمار بہنوں نے اس سے فائدہ حاصل کیا ہے۔ انشاءاللہ آپ کو بھی اس سے بہت فائدہ ہو گا لیکن کچھ عرصہ مستقل استعمال کریں۔ ھوالشافی: ماجو، رال سفید، پھٹکری بریاں ہم وزن کوٹ پیس کر 1/4 چھوٹا چمچ دودھ کے ہمراہ صبح وشام مستقل کچھ عرصہ استعمال کریں مصالحہ دار، گرم اور تلی ہوئی چیزوں سے مستقل پرہیز کریں۔چارٹ سے غذا نمبر 6-5استعمال کریں۔ ہاتھ پاﺅں اور رخسار پر خشکی جناب حکیم صاحب ! میں عرصہ سے عبقری میگزین پڑھ رہی ہوں، بہت مفید اور لاجواب رسالہ ہے ہر گھر کی واقعی ضرورت ہے۔ اس رسالہ میں آپ کے مضامین مستقل پڑھتے ہیں ۔میرا مسئلہ دراصل یہ ہے کہ میرے ہاتھ پاﺅں، ہونٹ، رخسار اور جلد پر بہت خشکی ہوتی ہے اور ہاتھ پاﺅں سردیوں میں زیادہ اور گرمیوں میں کم پھٹ جاتے ہیں۔ بیشمارکریمیں استعمال کر چکی ہوں مگر وقتی فائدہ ہوتا ہے حتیٰ کہ اس خشکی کی وجہ سے جلد اور خاص طور پر چہرے کی جلد بہت خراب ہو گئی ہے۔ بہت پریشانی ہے بعض اوقات چھلکے بھی اترنا شروع ہو جاتے ہیں اگر تیل لگا لوں تو کچھ دیر کے لئے فرق پڑتا ہے اور پھر ویسے ہی ہوجاتی ہیں آپ کی رہنمائی چاہئے۔( قرة العین ،خانپور) جواب:تمام بہنوں کیلئے میرا مشورہ یہ ہے کہ وہ مصالحہ دار، تلی ہوئی اور گرم چیزوں سے مستقل پرہیز کریںکیونکہ خواتین میں ایسی غذاﺅں کے کھانے سے جسم کے اعضا اور جلد میں خشکی شروع ہو جاتی ہے۔ پہلے یہ اصول ہوتا تھا کہ جسم پر غسل کے بعد یا ویسے ہی روزانہ تیل لگایا جاتا تھا۔ ایسا کرنے سے جلدی بیماریاں اور خشکی نہیں ہوتی تھی۔ آج فیشن اور لباس کے میلا اور خراب ہونے کے خطرے سے تیل نہیں لگایا جاتا جبکہ ایسا کرنا بہت نقصان دہ ہے۔ ایک حیرت انگیز چٹکلہ لکھ رہا ہوں آزمائیں اور دعائیں دیں۔ روزانہ صبح وشام ناف میں تیل لگائیں چاہے زیتون، سرسوں یابادام کا ہو۔جو میسر ہو ہر لحاظ سے مفید ہے۔ مکھن روزانہ ضرور استعمال کریں اگر تازہ ہو تو بہتر ورنہ استعمال ضرور کریں۔ شربت عناب 5چمچ سردیوں میں گرم دودھ میں ملا کر اور گرمیوں میں تازہ دودھ میں ملا کر پئیں۔ صبح وشام 2ماہ مستقل استعمال کریں جتنی بھی تراکیب میں نے لکھی ہیں یہ تمام آزمائیں تو انتہائی اور جلدی فائدہ ہو گا۔چارٹ سے غذا نمبر 5-6-7استعمال کریں۔ ماہانہ ایام کا بند ہو جانا حکیم صاحب گزشتہ 8,7 ماہ سے ایام بالکل بند ہو گئے ہیں اگر کبھی کبھی آتے بھی ہیں تو نہایت تکلیف سے، جسم ٹوٹتا ہے، کمر اور پیٹرو میں درد اور بے چینی ہوتی ہے۔ خون کا رنگ بالکل سیاہ ہوتا ہے ۔اسی دوران دل گھبراتا ہے کوئی کام کرنے کوجی نہیں چاہتا لیکن کیا کریں گھر کا کام کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹری ادویات استعمال کیں لیکن فائدہ نہیں ہوا جبکہ گھبراہٹ زیادہ ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں آپ مدد فرمائیں اور کوئی آسان سی ترکیب یا آسان نسخہ ہو جس سے تمام تکالیف ختم ہو جائیں۔(مہوش فراز ‘اسلام آباد) جواب: اس مرض کی وجہ دراصل خواتین کی غذائی بدپرہیزی اور سستی ہے۔ غذائی بدہیزی میں ایسی غذاﺅں کا مستقل استعمال جس سے موٹاپا اور چربی پیدا ہو اور پھر اس پر مزید ظلم یہ کہ محنت اور مشقت کے کاموں میں خواتین بہت پیچھے ہیں بلکہ جتنی محنت کر رہی ہیں اسی کو بہت سمجھتی ہیں حالانکہ یہ کچھ بھی نہیں ہے ۔پہلے دور کی سادہ غذائیں اور پر مشقت زندگی اور آج کے دور کی مرغن اور مصالحہ دار غذائیں اور آسودہ پر آسائش زندگی میںبہت فرق آگیا ہے اور یہ بہت نقصان دہ ہے اسی لئے خواتین پہلے اپنے اس مسئلے کی طرف توجہ کریں پھر کہیں مسئلہ حل ہو گا۔ایک اہم بات جو کہ خواتین کے مزاج میں بہت زیادہ ہے کہ ان کے مزاج میں جلد بازی بہت ہے۔ یہ علاج اور دوا لینے میں بہت جلد بازاور پھر اسے فوراً چھوڑ دینے میں بھی جلد باز، اگر یہ کوئی بھی دوا مستقل مزاجی سے لیں تو یقینا مستقل فائدہ ہو گا۔ اس سلسلے میں ایک نسخہ پیش خدمت ہے ‘توجہ سے استعمال کریں۔ ھوالشافی نشادر، ریوند خطائی، سونف، شورہ قلمی ہر ایک ہم وزن کوٹ پیس کر ایک چوتھائی چھوٹا چمچ نیم گرم پانی یا گرم دودھ کے ہمراہ دن میں 3یا 4 بار ایک ہفتہ استعمال کریں اگر مرض پرانا ہو تو ایک ماہ مستقل استعمال کریں۔ کھٹی، ٹھنڈی، بادی چیزوں سے مستقل پرہیز کریں۔ چارٹ سے غذا نمبر 4-3-1استعمال کریں۔ معدے میں گیس حکیم صاحب عرصہ دراز سے معدے میں گیس، تبخیر اور بادی ہے‘ کوئی بھی چیز کھالوں تو سینے میں جلن شروع ہو جاتی ہے حتیٰ کہ اب تو کھانے کے نام سے خوف آنا شروع ہو گیا ہے کیونکہ کھانا کھاتے ہی معدے اور سینے پر بوجھ شروع ہو جاتا ہے۔ کھٹے کھٹے ڈکار اور بدہضمی شروع ہو جاتی ہے بعض اوقات قبض اور بعض اوقات دست شروع ہو جاتے ہیں۔اس بدہضمی کی وجہ سے رات کی نیند مکمل اور پرسکون نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی ہاتھ پاﺅں میں پسینہ اور جلن شروع ہوجاتی ہے دل پر بوجھ محسوس ہوتا ہے اور طبیعت بوجھل رہتی ہے ۔پہلے پہل محسوس کیا کہ دل کا مرض شروع ہو گیا ہے لیکن چیک اپ کرایا تو ایسا نہیں تھا۔ اب کافی عرصے سے معدے کے علاج پرتوجہ دے رہاہوں لیکن فائدہ نہیں ہوا۔بہت مشکل میں ہوں۔(عظمت ڈیرہ مراد جمالی) جواب: جب بھی معدے کا مرض ہو تو اس کا بہترین علاج فاقہ ہے۔ بیشمار تجربات کے بعد یہ بات آخری ہے۔ معدہ امراض کا مجموعہ اس وقت بنتا ہے جب اسے بھر کردوبارہ پھر بھریں اور ایسی غذائیں استعمال کریںجو ہم برداشت نہ کرسکتے ہوں۔ محنت‘ مشقت ‘پیدل چلنا بالکل ختم ہو چکا ہے۔ جسم بالکل سست اور کمزور ہو گئے ہیں ورنہ جسم کی اصل طاقت پیدل چلنے میں ہے ۔درج ذیل تراکیب پر عمل کریں۔ پودینہ، لیموں کی چٹنی بنا کر اپنے ہر کھانے کے ساتھ مستقل استعمال کیا کریں یہ چٹنی آپ کو کئی امراض سے نجات دے گی اور بیشمار بیماریوں سے بچائے گی۔ جوارش کمونی ایک چمچ دن میں 3بار کھانے سے قبل پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ ایک ماہ یہ نسخہ اگر خود بنا کر استعمال کریں تو زیادہ فائدہ ہو گا۔ ھوالشافی اجوائن دیسی، نوشادر، کالا نمک ہم وزن کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں چوتھائی چمچ دن میں 3بار یا 2بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ معدے کے امراض کیلئے لاجواب تریاق ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 6-5استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 908 reviews.