Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روزی میں فراخی کیلئے مجرب ترین عمل

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

اگر کوئی شخص مقروض ہو اور اس کا قرض کسی صورت نہ اتر رہا ہو تو نہایت آسان عمل یہ ہے کہ فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ سورۂ تکاثر باوضو پڑھ لیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس کا تمام قرض ادا ہوجائے گا۔ عمل آسان ہے‘ اس لیے اس کی مستقل عادت بنالیں۔

آج کل ہر بندہ روزی کی وجہ سے پریشان ہے اور دنیاوی دولت کے حصول کیلئے ہر جائز و ناجائز کام کررہا ہے۔ بعض لوگوں نے تو اپنا خدا تک روزی کو بنالیا ہے کہ یہ ہوگی تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔ اس غلط یقین کی وجہ سے خرابیاں پیدا ہورہی ہیں اور زندگی سے سکون نکل گیا ہے۔ اگر آج ہی ہم یہ تہیہ کرلیں اور اپنے یقین کو دولت سے ہٹا کر اللہ پاک کی ذات کی طرف کردیں تو یقیناً ہمارے مسائل بھی اللہ پاک آہستہ آہستہ حل کردیں گے اور زندگی میں سکون بھی ہوجائے گا۔ آزما کردیکھ لیں۔ یہ تین کام کریں اور روزی کے معاملے میں بے فکر ہوجائیں۔

الف: پختہ یقین کریں کہ روزی صرف اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ دکان‘ ملازمت‘ کھیتی باڑی یا تجارت نہیں یعنی رزاق صرف اللہ تعالیٰ کو جانیں ان اسباب کو نہیں۔ب: کیسے بھی حالات ہوجائیں اورکتنی بھی تنگدستی ہوجائے یہ پکا عہد کرلیں کہ میں نے حرام نہیں کھانا ہے‘ صرف اور صرف رزق حلال کھانا ہے۔ج: تھوڑا یا زیادہ جتنا رزق ملے اس میں سے سب سے پہلے اللہ رب العزت کا حصہ نکال دیں یعنی اڑھائی فیصد کے حساب سے صدقہ ضرور کردیں۔ پھر اس عمل کی برکت دیکھیں۔ نہایت آزمودہ ہے۔
رنج و غم سے چھٹکارا اور قرض کی ادائیگی کیلئے بہترین عمل
اگر کوئی شخص مقروض ہو اور اس کا قرض کسی صورت نہ اتر رہا ہو تو نہایت آسان عمل یہ ہے کہ فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ سورۂ تکاثر باوضو پڑھ لیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس کا تمام قرض ادا ہوجائے گا۔ عمل آسان ہے‘ اس لیے اس کی مستقل عادت بنالیں۔ بارش کا پانی اکٹھا کرلیں مگر یہ پانی زمین سے نہیں لینا ہے۔ جب بارش ہورہی ہو تو کسی کھلے برتن میں اکٹھا کرلیں اور سورۂ تکاثر (پارہ 30) اکتالیس مرتبہ پڑھ کر اس پانی پر دم کرلیں‘ پھر اس پانی کی بوتل میں ڈال کر سنبھال لیں۔ اس بوتل سے تھوڑا تھوڑا پانی گھر والے پی لیا کریں اگر اس پانی میں تھوڑا سا آب زمزم بھی شامل کرلیں تو اس کی تاثیر زیادہ ہوجائے گی۔ اگر پانی کم ہوجائے تو مزید ڈال دیا کریں۔ اس پاک پانی کی برکت سے اللہ پاک آپ کے گھر سے رنج و غم‘ پریشانیاں‘ بیماریاں دور کردے گا جو لوگ پہلے سے بیمار ہیں ان کی بیماری رک جائے گی اور مزید آگے نہیں بڑھے گی۔ بہت سے لوگوں کا آزمودہ ہے۔
بچہ کی لاغری اور جسمانی کمزوری دور کرنے کیلئے
بعض بچے پیدائشی کمزور ہوتے ہیں اور بعض عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسے بچوں کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ اس عمل سے اللہ پاک ان کی صحت بہتر کردیتے ہیں اور بچے رونا پیٹنا بند کردیتے ہیں۔ یہ بڑا مجرب عمل ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ آپ بھی کریں اور انشاء اللہ یہ عمل آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔اکیس بیری کے پتے لے کر ان پر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اس کے بعد سورۂ تکاثر ایک مرتبہ پڑھیں‘ پھر سورۂ کوثر ایک مرتبہ‘ سورۂ فاتحہ ایک مرتبہ‘ آیۃ الکرسی ایک مرتبہ اور چاروں قل ایک ایک مرتبہ پڑھ کر پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور ان پتوں پر دم کردیں۔ یہ پتے پانی والی بوتل میں ڈال کر رکھیں۔ اکیس دن تک بچے کو پلائیں‘ پانی کم ہوجائے تو ساتھ ساتھ پانی بڑھاتے چلے جائیں۔بچے کو نہلاتے وقت بھی اس پانی کے کچھ قطرے اس میں ڈال دیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بچے کی جملہ مشکلات ختم ہوجائیں گی اور صحت بہتری کی طرف گامزن ہوجائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 277 reviews.