Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی جسمانی مسرتیں خواتین سے چھن گئیں

ماہنامہ عبقری - جون 2007ء

گھریلو کام کا ج میں خواتین کی صحت پو شیدہ ہے : زمانے کی گر دش نے انسان کے لیے ان گنت سہولتیں اس کے قدموں میں ڈھیر کر دی ہیں۔ نت نئی ایجا دات نے اس کی زندگی کو خوا بناک کر دیا ہے۔ وہ آسائشیں جس کا انسان کبھی محض تصور ہی کر سکتا تھا آج اس کی محض انگلیو ں کے اشارے کی تابع ہیں۔ بٹن دبایا اور سہولت حاضر۔ بلکہ اب تو انسان اس سے ایک قدم اور آگے بڑھ گیا ہے۔ اب اسے اٹھ کر جا نے اور بٹن دبانے کی بھی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔ وہیں بستر پر لیٹے لیٹے یا کر سی پر بیٹھے بیٹھے اشارہ کیا اور کرامتیں ظاہر ہونی شروع ہو گئیں۔ یہ ریمو ٹ کنٹرول کا دور ہے۔ انگلیو ں کے ہلکے سے اشارے سے پنکھے چل پڑے، ٹی وی آن ہو گیا اور دروازے کا تالا کھل گیا۔ یہ انسانی زندگی کا پر آسائش دور ہے۔ اس کی کر شماتی سہو لتو ں کی معراج کا دور ہے۔تاہم ان نعمتوں کا یہ محض ایک پہلو ہے۔ اس کا دوسرا پہلو اس سے بالکل مختلف ہے۔ اس کا یہ پہلو کر ب نا ک ہے، ما دی آسائشو ں نے اس کی روحانی مسرتیں اس سے چھین لی ہیں۔مر دو ں کی طر ح خواتین نے بھی ان آسائشوں سے پور ا لطف اٹھا یا ہے بلکہ دنیا کی بیشتر آسائشوں کا تعلق تو خاص انہی سے متعلق ہے۔ دور جدید کی اکثر ایجادات مکا نو ں اور باورچی خانوں ہی سے منسلک ہیں۔ جب سے خواتین نے ان آسائشوں سے فےض اُٹھا نا شروع کیا ہے، محنت و مشقت کے کام ان سے چھوٹ گئے ہیں۔ دوسری طر ف گھر میں خادماﺅں اور نوکرانیوں کی خدمت گزاری کی وجہ سے بھی ہماری خواتین کی جسمانی محنت کم سے کم تر ہو تی چلی جا رہی ہے۔ اعلیٰ خوش حال گھرانے یا کم آمدنی والے کنبے سب کے سب جدید سہولتوں اور خادما ﺅ ں کی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ چنا نچہ عملی محنت کی عادت خواتین میں کم ہو تی جا رہی ہے۔ آٹا گوندھنے، مسالا پیسنے، جھا ڑو لگانے، کپڑے دھونے اور برتن چمکا نے کی جو مشقت کبھی خواتین کا طرہ امتیاز ہوتی تھی۔ اب وہ غا ئب ہوتی جا رہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ خواتین میں بیماریاں کثرت سے پیدا ہو رہی ہیں۔ وہ مو ٹی ہو رہی ہیں۔ ان کا وزن بڑھ رہا ہے۔ شکر کی شکا یتیں جنم لے رہی ہیں۔ دل کے امراض حملہ آور ہورہے ہیں اور تھکن کم ہونے کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں غائب ہو رہی ہیں۔ جدید خوش نما زندگی کا یہ دوسرا تاریک روپ ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 52 reviews.