Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - جون 2007ء

پیاز کے حیرت انگیز فائدے (منیر ا حمد نا صر قادری مجددی، حب چوکی) پیا ز محض چھلکوں کاپیچیدہ مجمو عہ ہے۔ جس میں کوئی مغز نہیں اسے چھیلتے جائیں۔ آخر تک سوائے چھلکوں کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ تاہم اس کے ہا تھ نہ آنے کے با وجود پیا ز کی اتنی خوبیا ں ہیں کہ دنیا بھر کے سائنس دان اور ماہرین طب و صحت کا دعوی ہے کہ اگر کر ہ ارض سے تما م سبزیاں غائب ہو جائیں تو بھی انسان گھاٹے میں نہیں رہے گا۔ پیا ز کا اصلی وطن ایشیا ہے۔ پیا ز کے مشہور تین رنگ ہو تے ہیں یعنی سرخ، سفید اور زرد جنگلی پیا ز کے پتے چوڑے اور ذائقہ کسی قدر تلخ ہو تاہے۔ جبکہ کھیتوں میں اگایا جانے والا پیا ز زیادہ تلخ نہیں ہو تا۔ پیا ز باورچی خانے سے زیادہ دواﺅں میں کام آتا ہے۔ بلڈ پریشر اور دل کے دوسرے امراض میں لہسن اور پیا ز کا استعمال شفا بخش ہے۔ پیا ز کے کیمیائی تجربے سے معلوم ہو ا ہے کہ اس میں حیا تین دوسرے اجزاءبڑی تعداد میں مو جو د ہو تے ہیں۔ ان میں شائستہ چونا، تا نبا، فولا د، گندھک، میگنیشیم، پو ٹا شیم اور میتھا ئی ڈی ما ئیڈ شامل ہیں۔ میتھا لی ڈی مائیڈ خواب آور ہے۔ خواب آور گو لیو ں سے پیچھا چھڑانے کے لیے اگر پیاز کا شوربہ چند روز استعمال کریں تو کم خوابی کی شکایت دور ہو جائے گی۔ پیا ز حد درجہ مصفی خون ہے فرانس کا قومی مشروب سو پ پیا ز کا سوپ ہے فرانسیسی پیاز کے سو پ کے عاشق ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دل کے امراض فرانس میں کم ہیں۔ فرانس 1912ءسے پیاز پر تحقیق کا سلسلہ جا ری ہے۔ اطبائے فرانس نے پیا ز پر 500 سے زیادہ رسالے۔ کتا بیں اور تحقیقی مقالے مرتب کئے ہیں۔ فرانس کا قومی مشروب پیا ز کا سو پ۔ امریکہ، کینڈا اور انگلستان کی مارکیٹو ں میں دستیا ب ہے مہلک اور خر ا ب زخموں کی حیرت انگیز طور پر ٹھیک کرنے کی صلا حیت پیا ز میں موجو د ہے۔ ہمارے دیہا تو ں میں فسٹ ایڈ کے طور پر خون بند کرنے اور زخمو ں کے درد سے نجات کے لیے پیا ز کے ساتھ ہلدی گرم کر کے زخمو ں پر باندھنے سے آرام آتاہے اور زخم بھرنا شرو ع ہو تا ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں زخمی سپاہیو ں کا علاج کچے پیا ز سے کیا گیا زخم پر پیا ز باندھنے سے آرام آتا دو دن کے اندر زخم خشک ہونا شروع ہو جا تا۔ گلے کے بڑھے ہو ئے غدود، کالی کھانسی، دمہ، پھےپھڑے اور حلق کی بیما ریاں نزلہ، زکام ذیابےطس، سر درد، مرگی، معدے کے زخم کے امراض میں پیاز کا استعمال شفا بخش ہے زہریلے، کےڑ ے سانپ، بچھو کا ٹ لے تو جسم کے اس حصے پر پیا ز اور نو شا در کا پانی لگائیے سوزش جا تی رہے گی تمدن عر ب نامی کتاب میں فرانسیسی مصنف ڈاکڑ گیتا وابان لکھتا ہے کہ کھجو ر کے بعد عربو ں کا بہترین اور پسندیدہ غذا لہسن اور پیاز جیسی سبزیا ں تھیں گنج کا بہترین علاج پیا ز کا عرق ہے اس کے مسلسل مالش سے بال دوبارہ اگ آتے ہیں۔ شہنشا ہ ہما یو ں حقے کا شو قین تھا۔ طبیبو ں نے تمبا کو کے مضر اثرات سے بادشاہ کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ نسخہ ایجا د کیا کہ حقے میں استعمال ہونے والے تمبا کو پیاز کے عرق میں بھگو دیتے تھے۔ پیاز جراثیم کش ہے۔ خون میں تیزابی مادو ں کو پیاز کا مسلسل استعمال ختم کردیتا ہے۔ پیا ز خون کے بڑھتے دباﺅ کو کم کر دیتا ہے۔ پیا ز کا مسلسل استعمال دل کے دورے سے محفوظ رکھتا ہے۔ بر طانیہ میں تجر بے کے طور پر اسپتا لو ں میں مرےض کو ایسی دوائیںدی گئی جن میں پیاز کا عنصر شامل تھا وہ مرےض صحت یا ب ہو گئے روم کے بادشاہ نیرو (Nero) کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی آواز کو بہتر بنانے کے لیے پیاز کھایا کرتا تھا۔ قوت کے لیے انڈے کی سفیدی پیا ز کا عرق اور شہد ملا کر کھا ئیں۔ قوت حافظہ کے لیے مجر ب المجر ب (عبید اللہ انور، لاہور) ہرفرض نما ز کے بعد دایا ں ہا تھ پیشانی پر رکھ کر پانچ مرتبہ یا عَلیمُ یا حَفِےظُ یا قَوِ یُّ تین مرتبہ رَبِّ زِدنِی عِلمًا اور ایک مر تبہ اَللّٰھمَّ رَبِّ اشرَ ح لِی صَد رِی وَ یسرلِی اَمرِی وَ احلُل عُقدَۀً مِّن لِّسَانِی یفقَھُوَقَولِی۔ پڑھ کر اپنے سینے پر دائیں سے بائیں طر ف پھو نک ماریں یہ عمل جانشین شیخ التفسیر حضرت مولا نا عبید اللہ انور رحمتہ اللہ علیہ نے مجھے بتا یا اور میرا اس پر الحمد اللہ عمل ہے اور واقعی قوتِ حا فظہ کے لیے بے مثال و ظیفہ ہے۔ فاقہ، تنگدستی اور بیماری کے اسباب (محمد زبیر احمد جلوانہ، احمد پور شر قیہ) 1- مہمان کو حقار ت کی نگا ہ سے دیکھنا۔ 2- قرآن کو بے وضو ہاتھ لگا نا۔ 3- بغیر بسم اللہ کے کھا نا۔ 4- کھڑے ہو کر کھانا۔ 5- جوتے پہن کر کھا نا۔ 6- بغیر ہا تھ دھوئے کھا نا۔ 7- ننگے سر کھا نا۔ 8- کھا نے کے برتن کو صاف نہ کر نا۔ 9- مسجد میں دنیا کی باتیں کر نا۔ 10- نماز قضا کر نا۔ 11- بزرگو ں کے آگے چلنا۔ 12- دروازے پر بیٹھنے کی عادت۔ 13- نا محرم عورتوں کو دیکھنا۔ 14- اولا د کو گالی دینا۔ 15- جھو ٹ بولنا۔ 16- صبح کے وقت سو نا۔ 17- مغرب کے بعد سونا۔ 18- شکستہ کنگھا استعمال کرنا۔ 19- ننگے سر بیت الخلاءمیں جا نا۔ 20- بیت الخلا ءمیں باتیں کرنا۔ 21- بیت الخلا ءمیں تھوکنا۔ 22- اہل و عیا ل سے لڑتے رہنا۔ 23- نہا نے کی جگہ پیشاب کرنا۔ 24- کھڑے ہو کر نہا نا۔ 25- فقیر کو جھڑکنا۔ 26- حوض یا غسل والی جگہ پیشاب کرنا۔ 27- گانے بجانے میں دل لگانا۔ (حوالہ کتب سکون قلب ) گرمیو ں کے لیے مفید نسخہ (بنت طارق، گوجرانوالہ) سال کے بارہ مہینو ں میں گرم ترین مہینے جون جو لائی کے ہو تے ہیں اس میںزیادہ تر لو گو ں کو سن سٹروک ہونے کا خدشہ ہوتا ہے پسینہ زیادہ نکلنے کی وجہ سے نمکیا ت زائل ہوجاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹانسلز یعنی( گلہڑ ) جیسی بیماری کا خطرہ لا حق ہوتا ہے۔ ان بیماریو ں سے بچنے کے لیے پرانے وقتوں کے لوگ اجوائن کا گھو ٹا استعمال کیا کرتے تھے۔ گھوٹا نہارمنہ پینے سے معدے کی گرمی دور ہوجا تی ہے۔ یہ ہا ئی بلڈ پریشر کی بیماری دور کر تا ہے۔ ہا ضمہ تیز کرتا ہے، گیس ختم کر تا ہے، جسم کی نمکیا ت کو پورا کرنے کے لیے کوشش کرتا ہے، بادی سے نجا ت دلا تا ہے۔اجوائن کا گھوٹا بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ اجوائن تین چائے کے چمچ،بادام چار گریاں،کالی مرچ چار عدداور خربوزے کا بیج تین چائے چمچ لیکر بادام اور جوائن کو رات بھر بھگو کر رکھیں۔ صبح اجوائن کو کونڈی میں ڈال کر اس طر ح رگڑیں کہ اس کا اوپر کا چھلکا اتر جا ئے۔ اس میں ایک کپ پانی ڈالیں۔ اس طرح اجوائن کا چھلکا اوپر آجائے گا اس کو نتھار لیں۔ باقی گودھا نیچے رہ جا ئے گا۔ اب گو دے میں بادام، کا لی مر چ اور تھوڑا سا نمک اور خربوزے کا بیج ڈال کر اچھی طر ح پیس لیں۔ اور اس میں آدھا جگ پانی کا ڈالیں اور پھر اس کو مزے سے پئیں یہ بچوں کے لیے بے حد مفید ہو ہے۔ عقیل احمد صدیقی (راولپنڈی ) بعد سلام مسنو ن کے عرض ہے خیریت مطلوب خیریت مو جو د دیگر احوال یہ ہے۔ کہ چند ماہ قبل میں ایک کباڑی کی دوکا ن پر کا م سے گیا تو وہ کا پی کتا بوں کی ردی تول رہا تھا. ردی تول کر اس نے زمین پر گرادی تو میں نے رنگین کا غذ پر مو ٹے حرو ف میں حضرت علی رضی اللہ عنہ لکھا ہو ا تھا۔ اٹھایا اور پڑھا تو دیدار رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی لکھا ہو اتھا۔ ( یہ ستمبر 2006 کا رسالہ تھا ) دیکھا تو یہ رسالہ عبقری تھا۔ کباڑی سے رسالہ میں نے لے لیا۔ اور گھر لا کر اس کو پڑھا تو بہت اچھا تا ثر ہوا۔ دیگر اہل خانہ نے بھی پڑھا اور اس کی بے حد تعریف کی اب 6 ماہ سے میں یہ رسالہ ہر ما ہ خرید کر لا تا ہوں۔ اور اس سے ہم مستفےض ہوتے ہیں اور دوست احباب کو بھی اس میں سے دعائیں لکھ کر دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپکو صحت دے۔ آپکی عمر دراز کرے اور اللہ آپکو خدمت خلق پر اجر عظیم عطافرمائے۔ اور آپکی کا وشو ں کو قبولیت کا درجہ عطا فرمائے آمین ثمہ آمین۔ ( رسول بخش بلو چ سب Accountant خزانہ آفس، ڈیرہ اللہ یا ر ضلع جعفر آباد بلو چستان ) ادب سے گزارش ہے کہ آپ کا ماہنامہ رسالہ کو ثری دوا خانہ ڈاکٹر ریا ض جہانگیر صاحب سکھر سے وصول پایا پڑھ کر خوشی ہوئی کہ اچھے اچھے روحانی، جسمانی گھریلو الجھنیں وغیرہ کے مو ضو ع پر پڑھنے سے متاثر ہوا اور آپ سے گزارش ہے کہ ماہنامہ رسالہ مندرجہ ذیل پتہ پر ارسال کریں تاکہ استفادہ حاصل کر سکو ں۔ کلیجی کا کر شمہ ( حافظ عبدالحکیم، چک نمبر 243 رب ضلع فیصل آباد ) جنا ب کے رسالہ ماہنامہ عبقری سے تعارف ہوا۔ نہایت قابل ستائش ماہنامہ ہے۔ قبل ازیں تقریباً میں نے ایک مجر ب اور آزمایا ہوا نسخہ بذریعہ خط برائے شب کوری لکھا تھا لیکن آپ نے نظر انداز کر دیا لیکن نہایت آسان کم قیمت اور لاجواب چیز ہے۔ آزمائش شر ط ہے۔ دوبارہ لکھ رہا ہوں اگر مناسب سمجھیں تو شائع کر دیں کسی ضرورت مند کو اگر کوئی فائدہ حاصل ہو جائے تو دعا میں یاد کرے گا۔ نسخہ مندرجہ ذیل ہے : بکرے کی کلیجی کے ساتھ ہی ایک چھوٹا سا حصہ ہوتا ہے۔اس کو ہم چور کلیجی بولتے ہیں وہ کلیجی کا حصہ ہے۔ اسکی سات بوٹیا ںکر لیں اور سیخ پر چڑھا کر کوئلوں کی آگ پر سینک دیں جب اس سے پانی نکلنا شروع ہو جائے تو سلائی کے ساتھ لگا کر آنکھو ں میں لگائیں انشاءاللہ تیسرے دن مکمل شفا ہو گی۔ آخرت کا بینک بیلنس (انتخاب : سجا د احمد بھٹی، جڑانوالہ) قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کو قرض دینے کا کہا ہے تو یہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کو قر ض دینے سے تعبیر کیا گیا اس بات کے جتلانے کو کہ جس طر ح قرض ادا کرنا ضروری ہوتا ہے اسی طر ح اللہ تعالیٰ اس کا بدلہ ضرور دیں گے اور کئی گنازیادہ بڑھا کر دیں گے۔ جس کا بیا ن ایک حدیث میں اس طر ح آیا ہے کہ ایک چھوارہ اللہ کی راہ میں خر چ کیا جا ئے تو اللہ تعالیٰ اس کو اتنا بڑھاتے ہیں کہ وہ احد پہا ڑ سے بڑا ہو جاتا ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ جب سات گنا ثواب والی آیت نا زل ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا ءکی کہ اے رب میری امت کو اور زیادہ دیجئے اس پر آیت نا زل ہو ئی اور اَضعَافًاکَثِیرَةً کا وعدہ فرمایا۔ تو حضرت ابوالدحداح ؓ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حا ضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا اللہ تعالیٰ ہم سے قرض چاہتا ہے؟ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اللہ تعالیٰ یہ چاہتے ہیں کہ اس کے ذریعہ سے تم کو جنت میں داخل کر دیں۔ انہو ں نے یہ سن کر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرے پاس دو باغ ہیں۔ دونوں باغو ں کو خدا تعالیٰ کے لیے قر ض دیتا ہو ں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک با غ اللہ کے راستہ میں وقف کر دو اور دوسرا با غ اپنے اہل و عیا ل کے گزارئہ معاش کے لیے رہنے دو۔ انہوں نے کہا ان دو با غوں میں سے جو بہترین باغ ہے جس میں چھ سو کھجور کے درخت ہیں اس کو میں اللہ کے راستہ میں دیتا ہو ں۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ تم کو اسکے عوض میں جنت میں باغ دے گا۔ یہ صحا بی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پا س سے اُٹھ کر سیدھے اپنے اس باغ پر پہنچے جسے خدا تعالیٰ کی نذر کر آئے تھے۔ آپ کی بیوی اور بچے اسی باغ میں تھے اور بچے پھل کھا رہے تھے اور درختوں کے سائے میں کھیل رہے تھے۔ آپ نے با غ سے باہر کھڑے ہی کھڑے اپنی بیوی کو آواز دی کہ بچو ں کو لیکر باہر آجا ﺅ۔ یہ با غ اپنے مولا کو قرض دے دیا۔ یہ باغ اب ہمار ا نہیں رہا بیوی نے شوہر کا یہ کلام سنتے ہی اول تو مبارک باد دی اور فر حت خوشی کا اظہا رکیا۔ بعد ازاں وہ بچو ں کی طر ف متوجہ ہوئیں بچے جو پھل دامنوں میںلیے آرہے تھے وہ دامن جھٹک دئیے اور جو کھجوریں بچوں کے منہ میں تھیں وہ انگلی ڈال کر نکال دیں اور بچو ں سے کہا کہ اس با غ سے نکلو اور اسی وقت دوسرے باغ میں منتقل ہو گئیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس کی اطلاع ہوئی تو فرمایا نہ معلو م ابوالدحداحؒ کے لئے آخرت میں کتنے بے شمار کھجورکے لمبے درخت ہیں اور کتنے وسیع او رکشادہ محلا ت ہیں۔( یعنی جنت میں)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 50 reviews.