Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تم کتاب اللہ کے برتن اور علم کے چشمے بن جاﺅ

ماہنامہ عبقری - جون 2007ء

)نصیحتیں ان کی جو رہبر ہیں( حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اللہ کے کچھ بندے ایسے ہیں جو باطل کو کلیتہً چھوڑ کر اسے مٹا دیتے ہیں اور حق کا بار بار تذکر ہ کر کے اسے زندہ کر تے ہیں۔ جب انہیں کسی عمل کی ترغیب دی جا تی ہے تو وہ اس کا اثر لیتے ہیں اور اس عمل کا ان میں شوق پیدا ہو جا تا ہے اور جب انہیں اللہ کے غصہ اور عذاب سے ڈرایا جا تاہے تو وہ ڈر جا تے ہیں اور ڈر کی وجہ سے کبھی بے خوف نہیں ہو تے جن چیزو ں کو انہو ں نے آنکھ سے نہیں دیکھا انہیں یقین کی طا قت سے دیکھ لیتے ہیں اور یقین کو ان غیبی امور کے ساتھ ملا تے ہیں جن سے کبھی جدا نہیں ہوتے۔ خوف خداوندی نے ان کو عیوب سے بالکل پاک صاف کر دیا۔ ہمیشہ باقی رہنے والی نعمتو ں کی وجہ سے دنیا کی فانی لذتوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔ دنیا کی زندگی ان کے لیے نعمت ہے اور موت ان کے لیے باعث عزت ہے۔ اور بڑی بڑی آنکھو ں والی حوروں سے ان کی شادی کر دی جائے گی اور ہمیشہ نوعمر رہنے والے لڑکے ان کی خدمت کریں گے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں تم کتا ب اللہ کے برتن اور علم کے چشمے بن جا ﺅ یعنی قرآن اپنے اندر اتار لو پھر علم اند ر سے پھوٹ کر نکلے گا اور اللہ تعالیٰ سے ایک دن میں ایک دن کی روزی مانگو اور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ کثرت سے تو بہ کرنے والوں کے پا س بیٹھا کرو کیونکہ ان کے دل سب سے زیادہ نرم ہو تے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں جو اللہ سے ڈر ے گا وہ کبھی کسی پر اپنا غصہ نہیں نکا لے گا یعنی کسی سے انتقام نہیں لے گا بلکہ اپنا غصہ پیئے گا اور جو اللہ سے ڈرے گا وہ اپنی مرضی کا ہر کام نہیں کر سکے گا اور اگر قیا مت کا دن نہ ہوتا تو جو تمہیں نظر آرہا ہے وہ نہ ہوتا بلکہ افراتفری کا کچھ اور عالم ہوتا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو لو گو ں کے ساتھ انصاف کر تا ہے اور اس کے لیے اپنی جان پر جو مشقت جھیلنی پڑے اسے جھیلتا ہے۔ اسے اپنے کام میں کامیا بی ملے گی اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی وجہ سے ذلت اٹھانا نافرمانی کی عزت کی بہ نسبت نیکی کے زیادہ قریب ہے۔ حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں مجھے یہ روایت پہنچی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا آدمی تقویٰ سے عزت پاتا ہے اور اسے دین سے شرافت ملتی ہے۔ آدمی کی مروت اور مردانگی عمدہ اخلاق ہیں۔ بہادری اور بزدلی خداد داد صفات ہیں۔ بہا د ر آدمی تو ان لو گو ں کی طر ف سے بھی لڑتا ہے جنہیں جانتا ہے اور ان کی طر ف سے بھی لڑتا ہے جنہیں نہیں جا نتا اور بزدل آدمی تو اپنے ماں با پ کو بھی چھوڑ کر بھا گ جاتا ہے۔ دنیا والوں کی نگاہ میں عزت مال سے ملتی ہے لیکن اللہ کے ہاں تقوی سے ملتی ہے تم کسی فارسی، عجمی اورنبطی صرف تقویٰ کی وجہ سے بہتر ہو سکتے ہو عربی ہونے کی وجہ سے نہیں ہو سکتے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 5 reviews.