Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کالی دنیا، کالے عامل اور ازلی کالی مشکلات کا زوال اور قرآنی طاقت کا کمال

ماہنامہ عبقری - جون 2007ء

ترقی یافتہ سائنسی دور کے باوجود آخر لوگ پریشان کیوں ہیں؟ پھر پیشہ ور کالے عاملوں کی مکاریاں آخر عروج پر کیوں ہیں؟ اس کی وجہ قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفائوں کو آزما کر خود کشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورة البقرة سے لے کر سورة الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں۔ سخت سے سخت مرض کے لئے سُورَة نِسَآ ءِ سخت سے سخت مر ض جن کے معالج سے طبیب عاجز ہوئے ہوں، ان کے لیے آیت کاایک ہزارمرتبہ عشاءکے بعد چراغ گل کر کے سربرہنہ تین سو دفعہ کھڑے ہو کر تین سو دفعہ دو زانوں سرنگوں بیٹھ کر سو دفعہ شمال کی طر ف منہ کر کے سو دفعہ جنو ب کی طر ف منہ اٹھا کر سودفعہ دو زانو ں سرنگوں بیٹھ کر سو دفعہ شمال کےطرف منہ کر کے سو دفعہ سجدہ میں جا کر پڑھنا اکسیر اعظم ہے آیت شریف یہ ہے۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم0 وَسئَلُو اللّٰہَ مِن فَضلِہ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُلِّ شَیئٍ عَلِیمًا 0 اطلا ع : مرےض خود پڑھے یا کوئی اس کا رشتہ دار پڑھے سات دن تک برابر پڑھنا جمعہ سے شروع کر نا ہر روز ختم کے بعد مرےض کے لیے شفا کی دعا کر نا مجرب ہے۔ عورت شوخ اور بدنگاہ ہو اگر کسی شخص کی عورت شوخ یا بد نگا ہ ہو، گیا رہ دن تک ہر روز اس آیت کا پڑھنا، پھر پانی یا عرق وغیرہ دوا یا کسی کھا نے کی چیز پر دم کر کے اپنی عورت کو کھلا نا بالضرور اس کے اخلا ق کو درست کرتاہے۔ آیت یہ ہے۔ فَالصّٰلِحٰتُ قَانِتَات’‘ حَافِظَا ت’‘ لِّلغَیبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰہُ۔ کسی شخص کے دشمن بہت ہوں اگر کسی شخص کے دشمن بہت ہو ں یا وہ شخص دشمنوں کے گھیرے میں پھنس گیا ہو اور اسے رات دن دشمنو ں کی طر ف سے تکلیف پہنچنے کا یقین ہو وہ شخص اس آیت کو ایک سو اکیس مر تبہ رات کو اسی قدر صبح کو سورج نکلنے سے پہلے پڑھے۔ انشاءاللہ کبھی کوئی دشمن کسی طر ح کی اذیت نہ دے سکے گا۔ آیت یہ ہے : بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمط وَاللّٰہُ اَعلَمُ بِاَعدَآئِکُم وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَلِیا وَّکَفٰی بِاللّٰہِ نَصِیرًا0 اگر معاملہ نہایت سنگین ہو تب سوا لاکھ مرتبہ آیت مذکو رہ کا ختم کرنا انشاءاللہ ایک ہی دن میں دشمنو ں کی قسمت کا فیصلہ کرتا ہے عمل مجر ب ہے اگر ناجائز کریگا تو کینسر ہو گا۔ کند ذہن بچہ ہو اگر کند ذہن بچہ کو سات مرتبہ لکھ کر پانی میں گھول کر روز پلا یا جائے یا طالب علم خود تین سو مر تبہ رات کو عشاءکے بعد روز پڑھے انشاءاللہ عامل کا مل فاضل بے بدل ہو جائے گا۔ آیت یہ ہے۔ وَ عَلَّمَکَ مَا لَم تَکُن تَعلَمُط وَ کَا نَ فَضلُ اللّٰہِ عَلَیکَ عَظِیمًا0 اگر یہ روز عمل نہ ہو سکے تو اول چاند سے سات تاریخ تک ضرور ہونا لازم ہے۔ گالیاں بکنے والے شخص بد گو طعنے تشنے دینے والے گالیا ں بکنے والے شخص کی زبان بند کرنے کے لیے اس آیت کا روز سومر تبہ پڑھنا پھر دعا کرنا نہا یت مفید ہے آیت یہ ہے لَا یحبُّ اللّٰہُ الجَھرَ بِالسُّوٓءِ مِنَ القَولِ اِلَّا مَن ظُلِمَ ط وَ کَا نَ اللّٰہُ سَمِیعًا عَلِیمًا 0 عداوت کے لئے وَاَلقَینَا بَینَھُمُ العَدَاوَۀً وَالبَغضَآ ئَ اِلٰی یو مِ القِیا مَتہِ عداوت کے لیے یہ عمل مشہور ہے اس لیے اسے نہیں لکھا جا تا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 49 reviews.