Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - اگست 2008ء

امانتیں لُٹارہاہوں ہے کوئی لوٹنے والا عمر رسیدہ اور مزدور آدمیو ں کے لیے تحفہ اسگندناگوری،بدھا را، کھٹہ شریںہموزن صبح وشام ایک چمچہ چھوٹا نیم گرم دودھ کے ہمراہ اعصابی کمزوری، پٹھوں کے کھچاﺅ کے لیے دیا ۔یہ جسم میں ایک دم کرنٹ لگادیتا ہے۔ عمر رسیدہ اور مزدور آدمیوں کو دیاجو دن رات مشقت کرتے ہیں ۔ ان کے لیے لاحواب ہے۔ بوڑھوں کیلئے سردی کا موسم لاجوا ب گزرتا ہے ۔کمردرد ۔جوڑوں کا درد اعصابی کھچاﺅ کے لیے لاجواب ہے۔گنتی یاد نہیں بے شمار لوگوں کو استعمال کرایا نہایت فائدہ مند ثابت ہوا ۔ 20-15 سا ل سے لوگوں کو دے رہاہو ں ۔ یورک ایسڈ اور دردو ں سے نجا ت سونف ،ملٹھی اور سورنجاں شریں کو ہموزن یورک ایسڈ معد ے کے لیے قبض کے لیے صبح ،دوپہر، شام ایک ایک چمچہ چھوٹا دودھ نیم گرم کے ہمراہ۔گھٹنو ں کے درد،کمر اور جوڑوں کے درد خاص طور پر معدے اور یورک ایسڈ کے مرےضوں کے لیے یکساں مفید ۔ایسے بہت سے مریض جنہوں نے بے شما ر ادویا ت کھائیں لیکن اندر کی تپش ختم نہیں ہوئی۔ سیاہ چہرہ جلا ہواجسم 15-20 دن میں بالکل تندرست ہو گیا۔ تقریباً دو سال سے کئی لوگوں کو دیا بہت نفع مند ثابت ہوا۔ مر دوں اور عورتو ں کی پو شیدہ بیما ریو ں کا کامیاب علاج بکھڑا 200 گرام، پھٹکڑی سفید 50 گرام پیس کر صبح وشام کچی لسی دودھ والی میں نمک ڈال کر ایک ایک چمچہ لیں ۔ جریان لیکوریا ،گرمی سے پیشاب کی جلن ،کثرت احتلام عورتوں مردوںکے لیے یکساں مفید۔ ایسے ایسے لا علاج مرےض تندرست ہوئے کہ بے شمار ادویات کھائیںمگر افا قہ نہ ہوا۔ عورتوں کالیکوریا ختم ہوجاتا ہے، بھوک بہت لگتی ہے۔دو یا تین سال سے استعمال کررہاہوں۔ سو زاک کا علا ج ممکن ہے سوزاک کے لیے حکیم ہری چند ملتانی کی کتاب تاج المجربات سے ایک نسخہ لیا۔ جو کھار، قلمی شورہ، ریوند چینی ، ہموزن لیکر آپس میں ملا لیں۔ خوراک مقدار ڈےڑھ گرام صبح وشام شربت صندل کے ساتھ دیں۔سوزاک کے لیے لاجواب چیز ہے۔ چند دنوں میں مریض تندرست ہوجاتا ہے شربت صندل خالص ہوبلکہ خودتیار کرلیں۔ ایک مرےض جو لاعلاج تھا ۔ اس کو یہ والا نسخہ استعمال کروایا۔ ابھی ایک ماہ قبل اﷲپاک نے اسے بےٹا دیا ہے ۔ دانت درد کا مجرب اور آسان ٹوٹکہ ایک گاہک نے مجھے یہ نسخہ دیا۔ دانت درد کے لیے یا دانت ہلتے ہوں۔ 6-5ماہ قبل دیا ۔ڈراپر میں ڈال کر دیتے اور روئی پر ڈال کردرد والی جگہ پر لگا تے ہیں ۔وہ بھی تندر ست ہو گئے جو دانت کے نےچے کوئی چند چباہی نہیں سکتے تھے۔سیرپ متیٹھی لیٹڈ جو عام طو پر زخموںپر اورپالش برائے فرنےچر کے لیے استعمال ہو تاہے 50گرام اورست اجوائن 5گرام ملاکر محفوظ رکھیںاور ضرورت کے وقت استعمال کریں ۔جس صاحب نےیہ نسخہ دیا اس نے کہا 35سال سے اعتماد کے ساتھ استعما ل کررہا ہوں ۔ جریان قابل علاج ہے یہ نسخہ بھی ہری چند کی کتاب سے لکھا لیکن کچھ اضافہ کیا۔ نسخہ یہ ہے۔ بھنڈی کے بےج ۔تخم سروالی یاسلارہ گوندکیکر ‘پھلی کیکر ، موچرس ‘چینی سب برابر وزن پیس کرایک چمچہ صبح وشام دودھ کے ہمراہ دیں۔ ان شاءاللہ بہت زیا دہ فا ئدہ ہوگا۔ ایک نوجوان نے بتایاکہ 10ماہ جریان کا علاج کر وایا۔رتی برابر فرق نہیں پڑا ۔اس کو یہ نسخہ ایک ماہ استعمال کر وایا۔ کچھ عرصہ کے بعد ملاقات ہوئی تو اس نے کہا کہ ایسے ہے جیسے زندگی میں جریان نہیں ہوا ۔بہت سے لوگوں کو دیا سب نے مثبت رپورٹ دی۔ لیکوریا،سرعت انزال اور رقت والوں کو بھی دیا سب کو نفع ہوا ۔ ڈسٹ الرجی سے نجا ت یہ نسخہ اپنی بیوی کو دیا۔ اس کو چھینکیں نہیں رکتی تھی پھر کبھی چھینک نہ سنی۔ کھٹہ شریں1کلو ۔کلونجی 250گرام ۔ہالیہ 100گرام۔ کا سنی 50گرام۔ میتھرے 50گرام۔ یہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نسخہ ہے ایک چمچہ صبح وشام ،بلغم ،ڈسٹ الرجی اور نزلہ زکام میں بھی مفید ہے۔ اعصابی کمزوری کے لیے فائدہ مند ہے ۔کزن کی چچی کا بھی یہ حال تھاکہ اس کو نزلہ اور چھینکیںہر وقت آتی تھیں اس کو بھی یہی نسخہ 2ماہ تک استعمال کرایا ،سال ہوگیا پھر یہ تکلیف نہیں ہوئی۔ اعصابی طاقت کیلئے یہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نسخہ ہے کٹھہ شریں 750گرام ۔کلونجی 250گرام ۔ہالیہ 200گرام۔ماتھر60گرام کوٹ پیس لیں ۔ خورا ک استعمال ایک چھوٹا چمچہ 3بار دن میں استعمال کریں اعصاب کی طاقت کیلئے نہا یت مفید ہے ۔ (عطیہ :خالد صاحب اردوبازار۔ لاہور) صدر ضیا ءالحق کے ذاتی معا لج میری عمر 80سال ہے۔ رےٹائرڈ زندگی گزار رہا ہوں۔ صحت اﷲکے فضل وکرم سے ٹھیک ہے۔ کوئی عارضہ نہیں ہے آپکے رسالہ کیلئے ایک تجربہ لکھ رہا ہوں شاید کسی کا بھلاہوجائے ۔ آج سے 23سالہ پہلے میرے پےٹ میں درد ہوا۔ سی ایم اےچ راولپنڈی کے ڈاکٹر نے مجھے 5دن کی دوادی۔ ایک خوراک لینے سے معدہ ہانڈی کی طرح ابلنے لگا اور مجھے جلاب آنے شروع ہوگئے۔ دودن ایسی حالت رہی پھر میںنے محلے کے ڈاکٹر سے ڈرپ لگوائی اور جلاب بند ہوئے لیکن اس کے بعد میرے معدہ کا فعل بند ہوگیا اور پانچ سال نشاستہ دار غذا ےعنی روٹی چاول نہ کھاسکا ۔میں نے علاج کیلئے صدر ضیا کے ذاتی ڈاکٹر سے رجو ع کیا۔ چھ ماہ علاج سی ایم اےچ سے کرایا مگر تکلیف بدستور رہی ےعنی روٹی یا چاول کھانے کے بعد منہ سے سفیدی مائل پانی آتا اور منہ کا ذائقہ خراب رہتا۔ میں نے ہر اچھے حکیم ،ہومیو پیتھک او رڈاکٹر سے علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ عرصہ پانچ سال تک روٹی نہ کھاسکاصرف دودھ پر گزارہ کیا۔ ایک دن ایک بزرگ مل گئے انہوں نے چنے اور امرود کھانے کامشورہ دیا۔ ہاں حکیم ڈاکٹر دونوں کی رائے تھی کہ معدہ میں تیزابیت ہے خیر چنے کھانے سے معمولی فائدہ ہوا لیکن امرود صرف تین دن پاﺅ بھر کھائے کہ یہ بیماری بالکل ختم ہوگئی اور میں نے 5سال بعد روٹی کھائی اور اﷲکا شکر اداکیا تب سے قدرتی علاج اور جڑی بوٹیوں سے دلچسپی ہے۔ (مرسلہ : محمد ایو ب ۔ راولپنڈی ) عذاب قبر سے امن میت کو دفن کرتے وقت جو مٹی قبر کی کھدائی میں اندر سے نکلتی ہو اسی مٹی کو ہاتھ میں لیکر سات بار سورةالقدر پڑھ کر دم کریں اور پھر وہ مٹی میت کے پاس اس لحد میں رکھ دیں۔ان شاءاﷲ تعالیٰ وہ میت عذاب قبر سے محفوظ و مامون ہوگی۔ سختی قبر (1)شب جمعہ بعد نماز عشاءدورکعت نماز (بہ نیت نجات سختی قبر)پڑھیں۔ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورةالزلزال پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھنی ہے ۔اگر سورة الزلزال زبانی یاد نہ ہو تو ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلا ص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھ سکتے ہیں ۔پروردگار عالم ہر جمعہ کی شب اس نماز کے پڑھنے والے کو اس کے انتقال کے بعد عذاب قبر سے نجات دے کر سختی کورفع کرلے گا (ان شاءاﷲ تعا لیٰ )۔ (2)ہر نماز کے بعدروزانہ تین مرتبہ ذیل کے کلمات پڑھیں۔ بِسمِ اﷲِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo بِسمِ اﷲِ وَعَلٰی مِلَّةِ رَسُولِ اﷲِ ان شاءاﷲتعالیٰ:ان کلمات کے پڑھنے والے پرسے اﷲ پا ک عذاب قبر ،تنگی گوراور تاریکی قبر کورفع کردے گا۔ (3)بعد نماز عشاءہر شب کو ایک مرتبہ سورہ ملک اور تین مرتبہ سورہ التکاثر پڑھنے سے اﷲپاک اسے عذاب قبر ودوزخ سے نجات دے گاانشاءاﷲتعالیٰ(مر سلہ : خ۔ا،گوجرانوالہ ) میرا نزلہ عبقری سے درست ہوا مجھے نزلہ رہتا تھا بلکہ اب تو بہت کم ہوتا ہے کیونکہ آپ کے رسالے عبقری میں میں نے شہد اور ادرک کاقہوہ پڑھا تھا وہی علاج کرتی ہوں الحمدُ ﷲبہت فرق پڑا ہے۔ اﷲتعالیٰ” عبقری “رسالے کو ترقی عطافرمائیں (آمین ثمہ آمین)اور ایک آزمایا ہوا علاج لکھ رہی ہوں ہوسکے تو عبقری میں شائع کردےجئے شاید کسی پریشان حال بیمار کو شفا مل جائے۔کچھ سال پہلے کی بات ہے کہ چونکہ مجھے نزلہ ہی رہتا تھا تو میرا گلا آگے کی طرف سے بڑھنے لگا۔ زیادہ نہیںبڑھا تھا۔ بار بار ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا تھا میں بہت پریشان تھی ڈاکٹر کہتے تھے کہ آپریشن ہوگا کیونکہ تھائی رائےڈ گلینڈز کا مسئلہ ہے۔ مگر میں بہت پریشان تھی۔ایک دن یونہی ایک ڈاکٹر کو دکھایا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تو ابتداءہے آپریشن نہ کرواﺅ بلکہ ایسا کرو کہ ایک کچی پیاز بغیر دھوئے کاٹ کرکھانے کے ساتھ روزانہ دوپہرکے وقت استعمال کرو ۔میں نے ویسا ہی کیا اور تیسرا مہینہ پیاز کھاتے نہ گزرا تھاکہ گلا بالکل ٹھیک ہو کر اپنی اصلی حالت پر آگیا۔ (مرسلہ : مبینہ عبدالسلام صدیقی ۔ لطیف آباد حیدر آباد ) مختصر آیت سے دردِگر دہ سے نجا ت اَﷲُ نُورُالسَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ(سورئہ نو ر آیت نمبر 35 )کاعمل گُردوں کی درد کیلئے مفید ہے۔ یہ آیت ہر نماز کے بعد سات دفعہ پڑھنی ہے ۔ بھائی قاسم کے گردے میں درد ہوتی تھی۔ اس نے یہ عمل کیا اس کا درد ہٹ گیا ۔پھر میں نے بھی اس عمل کا تجربہ کیا تو مجھے بھی شفاہوئی ۔میرا ایک دوست الائیڈ ہسپتال میں داخل تھا اس کے گردے میں 19پتھریاں تھیں۔ اس کو بہت تکلیف تھی میں نے اسکو یہ عمل بتایا۔ اس نے وہ عمل کیا اور کہنے لگا کہ میرا آپریشن کئی دن بعدہوا لیکن جب سے میں نے یہ عمل کیا میرا درد رک گیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت کا آسان عمل (2)آپ نے ایک درود شریف والاعمل بتایا تھا ۔ درود شریف یہ تھا( صَلَّی اﷲُ عَلٰی مُحَمَّد) شروع شروع میں میں نے اس کو بہت پڑھا تو مجھے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ بھی ساتھ تھے۔ (مرسلہ : محمد عا صم ۔ جہانیاں) مرض بواسیر کا ایک مجرب نسخہ یہ نسخہ ایک بوڑھے شخص نے بتایا ہے (مجھے نہیں بتایا)۔ آپس میں باتیں کررہے تھے ،میں نے نوٹ کیا ۔امید ہے قارئین اس سے فائدہ اٹھاکر ہمیں دعاﺅں میں یاد رکھیں گے۔ نسخہ اندرائن بڑے دوتین عدد،ہریرہ زرد حسب ضرورتترکیب:۔اندرائن کو اسطرح کاٹ دے کہ درمیان میں سے خالی کرسکے اور بعد ہریرہ زرد جتنا آسکے ڈالدے اور اندرائن کا کاٹا ہوا ٹکڑا واپس چسپا دیں ۔کسی ربڑ سے مضبوطی سے باندھ لیں اور کسی دےگچی میں خوب ابال لیں۔ تاکہ اندرائن کی کڑواہٹ ہریرہ زرد میں آجائے اورہریرہ زرد کو تھال میں نکا ل کرخشک کرلیںاور خوب پیس لیںاور صبح شام آدھاچمچ چا ئے والاکھانا کھانے کے بعد کھالیاکریں چند دن چاول بڑا گو شت وغیرہ سے پرہےز کریں ۔اس شخص کا کہنا ہے کہ اس میں جان بوجھ کر وہ چیزیں کھائی جس سے بواسیر میں پرہےز ضروری ہوتا ہے لیکن الحمدﷲ کچھ نقصان نہیں ہوا ۔(مر سلہ : ایم صادق کاکڑ،دکی بلوچستان) آب شفاءخیر وبرکت 1۔برتن میں پانی ڈالیں اور مندرجہ ذیل وظیفہ پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک کر اپنے جسم کو مساج کریں اور پانی پر پھونک ماریں۔ضرورت کے مطابق پانی ڈالیں اور تین گھونٹ میں پانی پےئیں۔ اس پانی میں کوئی دوسرا پانی نہیں ڈالنا،بلکہ ختم ہو نے پر نیا پانی تیار کریں،انشاءاﷲ پریشانی ، ذہانت،رزق کی کمی کے لیے لا جو اب ہے۔ تعویز ،دھا گہ ، آسیب ،نحوست کے خاتمہ اور صحت و تندرستی کیلئے مفید ہے۔ 3باراَعُوذُبِاﷲِ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجِیمِ،3باربِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ، 3بار درود پاک (ابراہیمی ) ،3بارآیت الکرسی،ہر ایک میں سات بار وَلَایَئُودُہ‘ حِفظُھُمَا وَھُوَالعَلِیُّ العَظِیمُ (سورئہ بقرہ آیت نمبر 255 ) 11مرتبہ سَلٰمقَولًامِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍ (سورئہ یسین آیت نمبر 58 )تین مرتبہ ہرایک قل 3مرتبہ تیسرا کلمہ،3مرتبہ دوسرا کلمہ،3مرتبہ پہلا کلمہ، 3مرتبہ الحمدشریف۔11مرتبہ درودوسلام اور برکت (لامحدود) الَلَّھُمَّ صَلِّ وَسَلَّم وَبَارِک عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ بِعَدَدِکُلِّ مَعلُومٍ لَّکَ دَائِمًا اَبَدًا اے اﷲجل شانہ تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم او رمحمدصلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اتنی تعداد میں درود سلام اور برکت بھےجتارہ جتنا کہ تیرا علم ہے ۔313یا101دفعہ پڑھ کر ضرور سوئیں یہ زندگی میں ایک دفعہ ہی پڑھنا کافی ہے کیونکہ یہ درودوسلام اور برکت لامحدود ہے۔ (مر سلہ : رانا ذوالفقار علی ۔ راولپنڈی) زچگی اور سورة یسین کے شفائی اثرات زچگی کے موقعہ پر سورة ےٰسین پڑھ کر دم کرکے پلانے سے زچہ کو عافیت سے فراغت کے بہت سے واقعات سنے بھی اور خود کو بھی پیش آئے ۔دوواقعات جو مجھے خود پیش آئے عرض کرتا ہوں ۔ ایک دن میں گھر آیا تو اہلیہ نے کہا کا اقبال (ہمسایہ )کی بیگم کا آپریشن ہے پتہ کر آئیں۔میں نے حیرانی سے پوچھا ”آپریشن“؟کس چیز کا ؟اہلیہ نے بتایا کہ ڈلیوری کیس ہے۔میں اور بھی حیران ہوا اس کے پانچ بچے ہیں۔بڑا بیٹا نہم کلاس میں ہے اور باقی بچے بھی سکول جارہے ہیں۔ پہلی ڈلیوری تو پر تو بعض خواتین کو مسئلہ پیش آتا ہے ۔خیر میں حیران ساہوکر گھر سے نکلا۔ راستہ میں مسجد کے قاری صاحب مل گئے ان کو قصہ بتایا تو وہ بھی ہمراہ ہولیے۔ہسپتال پہنچے تو اقبال صاحب تو نہ ملے مشورہ کرکے ان کی چھوٹی بچی سے ایک پیالی میں پانی منگوایا۔ میں نے اور قاری صاحب نے سورة ےٰسین پڑھ کر پانی پر دم کرکے دیا اور کہا کہ ابھی جاکر انہیںپلاﺅ اﷲپاک کا ایسا کرم ہوا کہ پندرہ منٹ میں ہی نار مل ڈیلیوری ہوگئی ۔لےڈ ڈاکٹر نصف گھنٹہ بعد آئی تو بہت حیران ہوئی۔ بے شک اﷲکے پاک کلام میں بہت برکت ہے اس کیس کیلئے 27000روپے کی فیس طے ہوئی تھی۔ (2) اس طرح ایک روز اہلیہ نے فون کیا کہ جلد گھر آئیں میں گھبراکر گھر کی طرف لپکا۔پہنچ کر معلوم ہوا کہ محلے میں ملنے والوں کی بچی(جسکی پچھلے سال ہی شادی ہوئی تھی) زچگی میں بہت تکلیف میں ہے ۔میں نے فوراً وضوکیا، دو رکعت نماز نفل پڑ کر سورة یٰسین پڑھ کر چینی پر دم کیا اور بچی کو کھلانے کو کہا ۔اﷲپاک نے فضل فرمایا اور بچی کو چند منٹوں کے بعد فراغت عطا فرمائی۔(مر سلہ : بھائی محمد منصور، لاہور)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 485 reviews.