Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جون 2007ء

شاندار مستقبل (فرید خاں، شیخوپورہ ) چند دن پہلے میں خواب میں دیکھتا ہو ں کہ میں ایک سڑک پرپیدل چل رہا ہو ں بہت ہی دل کو اچھی لگنے والی ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے اور درخت سبزپتوں سے بھر ے ہوئے لہلہا رہے ہیں۔ درختوں سے سبز پتے آہستہ آہستہ گر رہے ہیں اور نیچے سڑک کے کنا رے ڈھیر لگ جا تے ہیں۔ دل میں خیال پیدا ہو تا ہے کہ یہ نظا رہ جنت جیسا ہے پھر میرے دل میں ایک خیا ل پیدا ہوتا ہے کہ درختو ں سے پتے گرنے سے درختو ں کے پتے کم ہو گئے ہو ں گے مگر میں جب اوپر درختو ں کی طر ف نگا ہ کر تا ہو ں تو ویسے کے ویسے سبز پتو ں سے لدے لہلہا رہے ہیں اور ان پر پتو ں کی کمی کے نشان تک نہیں ہیں۔ پھر میں پیچھے دیکھتا ہو ں میری بیوی چہل قدمی کر رہی ہوتی ہے اور میں اس کو آواز دیتا ہو ں دیکھو دیکھو درخت کتنے سر سبز ہیں اور ان پر سے ڈھیروں سبز پتے گر رہے ہیں۔ تعبیر :۔ ما شا ءاللہ خواب مبار ک ہے اور آپ کے نیک اور خوش اخلا ق ہونے کی علا مت ہے اور یہی آپ کے اوصاف آپ کی زندگی کو خوشحال کرنے میں معاون ثابت ہوں گے اور مالی پریشانیا ں دور ہو جائیں گی۔ بالفرض اگر آپ ان اوصاف سے عاری ہیں تو یہ اوصاف پیدا کریں. انشاءاللہ اس کی بر کت سے خوشگوار زندگی عطا ہو گی۔ آسیبی اثرات (ش، لاہور) میں اکثر دیکھتی ہوں کہ کسی مصیبت میں گرفتار ہوں یعنی کوئی اغوا کر لیتا ہے وہاں سے ایک عورت کی مدد سے جان بچا کر اور عزت بچا کر بھاگ آتی ہوں کچھ دن بعد پھر یہی دیکھتی ہوں کہ میں اپنے بچوں اور اپنی بہن کے ساتھ پیدل چلے جا رہی ہوں باغوں میں چلتے ہوئے ایک جگہ پہنچتے ہیں کہ وہاں سے میں اپنے میاں کو فون کرتی ہوں تو وہ کہتے ہیں اب رات ہو گئی ہے پھر کل چلنا۔ رات گزارنے کیلئے جگہ نہیں ملتی اس کے بعد پھر اسی قسم کا خواب آتا ہے کہ کچھ عورتیں بیٹھی ہیں میری طرف دیکھ دیکھ کر مذاق اڑاتی ہیں۔ میں ان کے ساتھ لڑکوں کے ساتھ بھاگ کر اکیلی ہی مقابلہ کر کے بچتی ہوں۔ تعبیر:۔ آپ پر آسیبی اثرات مسلط ہونا چاہتے ہیں اور انشاءاللہ ناکام رہیں گے اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آپ روزانہ ۱۴ دفعہ آیت الکرسی پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں انشاءاللہ کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ بیٹی کی دیکھ بھال (ن۔ شیخ، لاڑکانہ) میں نے خواب میں اپنی خالہ کو دیکھا عرصے پہلے وہ مر گئی ہیں۔ اس کی موت ڈلیوری سے ہوئی تھی اس سے ایک بچی پیدا ہوئی جو شکر ہے اللہ کا تندرست ہے۔ خواب میں دیکھا کہ بہت تیز آندھی چل رہی ہے ایک کنواں ہے جس کے نیچے ایک لڑکی سوئی ہوئی ہے۔جب میں قریب گئی تو وہ میری خالہ تھی۔ اس نے آنکھیں کھول دیں۔ میں اس وقت بہت ڈر گئی مجھے نہیں پتا کہ کہاں سے مجھ میں اتنی ہمت آگئی کہ میں نے اس سے فری ہو کر باتیں کرنے لگی کہ اچانک اس نے اپنی بیٹی کیلئے کہا کہ میں اس سے ملنا چاہتی ہوں وہ حیدر آباد میں رہتے ہیںمگر پتہ نہیں کہاں سے اس کی بچی لے آئی وہ اسے کافی وقت تک پیار کرتی رہی۔ پھر اچانک آندھی آئی اسی طرح مگر اب کی درختوں کے پتے سب اوپر کی جانب اڑ رہے تھے اور میں پریشان ہو گئی بالکل ایسے جیسے اسے جانا ہو ضروری۔ اپنی بیٹی مجھے دی اور کہا میرے ساتھ چلو گی؟ میں نے انکار کر دیا کہ ابھی نہیں اور وہ اوپر کو اڑ گئی بالکل اس طرح درخت پتے اور مٹی اڑجاتی ہے۔ تعبیر :۔ آپ کا خواب بہت واضح ہے کہ آپ کی خالہ چونکہ ڈلیوری کے دوران فوت ہوئی ہیں چنانچہ وہ”شہید آخرت“ ہیں اور انشاءاللہ عافیت سے ہیں آپ کی اور ان کی بیٹی کی عمر دراز ہو گی۔ وہ اپنی بیٹی کی دیکھ بھال کے سلسلے میں فکر مند ہیں اسلئے ان کی بیٹی کا خیال رکھا جائے فقط واللہ اعلم۔ گناہ کی تہمت (اسلم، لاہور) میں نے خواب میں دیکھا کہ میں رات کو اپنے گاﺅں سے گزر رہا ہوں میرا دوست بھی میرے ساتھ ہے۔ دو کتے بھاگتے ہوئے آئے اور ایک نے میرا ہاتھ کاٹ لیا۔ ہاتھ سے خون وغیرہ نہیں نکلا جبکہ دوست کو کتوں نے کچھ نہیں کہا۔ کچھ دیر بعد کتے دو بارہ آئے لیکن میں ایک درخت پر چڑھ گیا اور وہ مجھے نہ پاکر واپس چلے گئے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کی تعبیر بتائیں۔ تعبیر :۔ آپ کے دو دشمن یکے بعد دیگرے آپ کو بدنام کرنے کی کوشش کریں گے مگر آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور آپ کو ان پر فتح و کامیابی نصیب ہو گی۔ ان کا حملہ کسی گناہ کی شکل میں ہو سکتا ہے لیکن انجام بخیر ہو گا۔ اچھے رشتے سے انکاری (سریں ہما، گوجرانوالہ) میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے ایک دس مرلے کا پلاٹ خریدا ہے جو مجھے ۰۰۰۱ روپے مرلے کے حساب سے ملا ہے۔ لیکن میں نے خریدنے کے بعد سوچا ہے کہ میں دس مرے کی بجائے پانچ مرلے کا خرید لیتی ہوں کیونکہ میں نے کسی سے قرضہ لیا ہوا ہے اور پانچ مرلے کے پلاٹ کے پیسے میں پانچ سو روپے مہینے کے حساب سے ایک سال میں ادا کر سکتی ہوں۔ اور جس پراپرٹی ڈیلر سے خرید رہی ہوں خواب میں وہ فوت ہو چکا ہے۔ تعبیر :۔ا یسا لگتا ہے کہ آپ نے خود بھی آنے والے رشتوں میں سے کسی اچھے رشتے سے انکار کرنے کی نادانی کی ہے یا آپ کے ایماءپر گھر والوں نے انکار کیا ہے اسلئے اس آزمائش میں گرفتار ہیں اس کوتاہی پر توبہ کریں اور فجر کی نماز کی پابندی کریں کہ حدیث میں آتا ہے کہ فجر کی نماز نہ پڑھنا خیر و برکت کو روکتی ہے پھر انشاءاللہ عنقریب اچھا رشتہ آئے گا دین کو معیار بنا کر قبول کرنے میں دیر مت کیجئے گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 48 reviews.