Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2008ء

سیٹیوں کی آوازیں سوال : میرے سر کے پچھلے حصے میں دو نو ں اطرا ف سے باریک سیٹیو ں کی آوا ز مسلسل آتی ہے ۔ اس میں کوئی وقفہ نہیں ہو تا ۔ یہ ایک مستقل سلسلہ ہے اور تقریباً پانچ سال سے ہے ۔ اس کی وجہ سے ایک دفعہ میں شدید ڈیپریشن میں مبتلا رہا ہوں ۔ میو ہسپتا ل میں داخل رہا ۔ آٹھ دفعہ بے ہو ش کرکے بجلی کے جھٹکے لگائے گئے اور سکون آور دوائیں دی گئیں جو میں ابھی تک استعمال کررہا ہو ں ۔ کئی دفعہ ایکسرے ، خون کے ٹیسٹ ، یا کان وغیرہ کے چیک اَپ کرائے ہیں ۔ ایک دفعہ (Brain Scan )بھی ہو ا ۔ سب رپورٹیں صحیح ہیں ۔ کوئی بھی نقص ڈاکٹروں کو نہیں مل سکا مگر میں مسلسل پریشانی کی زندگی گزار رہا ہو ں ۔ ڈاکٹرو ں نے کہا کہ اس کو Tinnitis کہتے ہیں اور اس کا کوئی علا ج نہیں ہے۔ میں حال ہی میں کویت سے واپس آیا ہو ں ۔ دو سال وہا ں رہا ۔ وہا ں بھی علا ج کر وا تا رہا مگر کوئی افا قہ نہیں ۔ اب بلڈ پریشر بھی زیا دہ ہے ۔ اب بھی ہسپتال میں داخل ہوں (پی اے ایف سر گو دہا ) بلڈ پریشرکی ادویا ت کے استعمال سے نا رمل ہو گیا ہو ں مگر سر میں سیٹیو ں کی آواز بد ستور ہے ۔ نیند کم آتی ہے اور نیند کے بعد یہ آوا زیں زیا دہ تیز ہو تی ہیں ۔کوئی کا م کرنے کو جی نہیں چا ہتا ۔ صبح کے وقت تو حالت بہت خرا ب ہو تی ہے ۔ ایک دفعہ ہمارے گھر کے نیچے سے تین انڈے نکلے تھے جن پر میرا اور والدہ کا نا م لکھا ہو اتھا اور بھی کچھ لکیریں لگی ہوئی تھیں انڈے تقریباً جل چکے تھے اور پرانے نظر آتے تھے۔ میں نے مختلف جگہو ں سے تعویز بھی استعمال کیا ہے مگر کوئی فرق نہیں آرہا ۔ (محمد مظفر اقبال ۔ سر گو دھا ) جواب : اس وقت سحر جا دو کا کوئی اثر آپ کی ذات پردکھائی نہیں دیتا ۔ البتہ سیٹیو ں کی جو آوازیں آپ مسلسل سنتے ہیں ، اگر یہ سیٹیا ں جھینگر کی آواز سے ملتی جلتی ہیں تو آپ کی صور ت سر مدی وہ آواز ہے جو علم روحانی میں مختلف نشر گا ہوں سے نشر ہونے والے پیغامات کو آپ تک پہنچا تی ہیں ۔ مگر جیسے ریڈیو جب ٹیو ن اَ پ نہیں ہوا ہو تا تو ریڈیو میں ایک جھینگر کی سی آوا ز آتی ہے ۔ بالکل اسی طر ح جب ہما را دما غی ریسور ٹون اَ پ نہیں ہوا ہو تا تو جھینگر کی یہ آوا زبعض غیر معمولی حالات میں پیدا ہو جا تی ہے ۔ روحا نیا ت سے وا بستہ افرا د باقاعدہ اس آواز کو بیدار کر نے کے لیے ایک مشق کراتے ہیں جسے شغلِ صوت سرمدی کہا جا تاہے ۔ اگرآپ اس آوا ز کے پیغام کو سننا چاہتے ہیں تو ہمیں لکھیں ۔ہم آپ کو اسے کھولنے کی مشق بتائیں گے اور اگر بندکر نا چا ہتے ہیں تو بند کرانے کی مشق لکھ دیں گے ۔ قرضہ اور پریشانیاں سوال : میری شا دی کو بیس سال ہو چکے ہیں ۔ چھ بچوں کی ما ں ہو ں ۔ جب میری شا دی ہوئی تو میرے خاوند کچھ نہیں کرتے تھے ۔ کوئی کارو با ر نہ تھا۔ اپنے والد صاحب کے ساتھ زمینوں پر جا تے تھے ۔ میرے سسر کا فی امیر آدمی ہیں۔ میری ما ں سوتیلی ہے ۔ میر ی شا دی کے ایک سال بعد میرے سسر نے میرے خاوند کو تمبا کو کا کا رو بار کرکے دیا لیکن وہ چل نہ سکا اور نقصان ہوا۔ قرضہ بھی ہو گیا ۔ پھر میرے خاوند نے پا ور لو م کا کام شروع کیا ۔ عرصہ سولہ سال سے وہی کر رہے تھے ۔ لیکن ہما رے قرضے اتنے تھے کہ وہ اتر نہ سکے ۔ میرے خاوند نے سا را کا رخانہ بیچ کر نیا کام شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ ” قرضو ں سے بہت پریشان ہیں ۔ ہما رے قرضے کیو ں نہیں اُتر تے اور جو کا م شروع کیا ہے آیا ہما رے لیے ٹھیک ہے یا نہیں؟ میرے خاوند گھرمیں کھچے کھچے رہتے ہیں ۔ میرے ساتھ انہیں شروع سے لگا ﺅ ہی نہیں ۔ ذرا ذرا سی بات پر لڑتے ہیں۔ با ہر لوگو ں میں بہت خو ش رہتے ہیں لیکن گھر میں نہ نیند ختم ہو تی ہے اورنہ ہی غصہ اُتر تا ہے ۔ (نعیمہ ۔ گوجرانوالہ ) جوا ب: آپ کی سو تیلی سا س نے با قاعدہ اور مسلسل سفلی عمل کر ا کر آپ کی بر با دی کا سامان کیا ہے ۔ اس کا اُتار آپ سے ممکن نہ ہو گا ۔ آپ دفتر ماہنامہ عبقری کے ذریعے مجھ سے مل لیں یا اپنے میا ں کو بھیج دیں ۔ البتہ سورئہ آلِ عمران ہر رو ز صبح پڑھنے کا معمول بنا لیں ۔ جب تک آپ کا قرض ادا نہ ہو جائے، پڑھتی رہیں ۔ آسیب کے اثرات سوال : میرا چھوٹا بھائی ہے جس کا نام وحید مدثراور عمر تقریباً 22 سال ہے ۔ کوئی ڈیڑھ سال ہوا،رات کے ایک بجے ایک ویران جگہ سے گزرا جو آسیب زدہ ہے ۔ اسے اچانک راستے میں ایک کتا نظر آیا جس کی آنکھوں میں اتنی چمک تھی کہ اس کتے کی طر ف دیکھنے سے وحید مدثر کی آنکھیں چندھیا گئیں ۔ اس کے ہا تھ میں پتھر تھا جو اس نے کتے کو ما رنا تھا لیکن ہا تھ اوپر نہ ہو سکا ۔ شو ر مچانا چاہا تو منہ سے آواز نہ نکلی ۔ اس وقت تو گھر با خیریت پہنچ گیا لیکن دوسرے دن اس کو بے ہوشی کے دورے پڑنے شروع ہو گئے ۔ اس کوایک عامل کے پا س بے ہو شی کی حالت میں لے گئے ۔ عامل صاحب نے کچھ عمل کیا تو بے ہو شی کی حالت میںبولا کہ میں چڑیل ہوں۔ فلا ں جگہ جس جگہ سے یہ ڈرا تھا ، اس نے مجھے پتھر مارنے کی کوشش کی ۔ اب میں اسے نہیں چھوڑو ں گی ۔ دو تین مر تبہ بعد میں عامل صاحب نے اس آسیب کوحاضر کیا اور بو لا اب ٹھیک ہو جا ئے گا ۔ چھ ما ہ تک بالکل ٹھیک رہا لیکن پھر اسے وہی دورے پڑنے شروع ہو گئے ۔ پہلے جما ئیا ں آتی ہیں ۔ آنکھو ں سے پانی آتا ہے ۔ پھر تڑپ تڑپ کر بے ہو ش ہو جاتاہے ۔ کبھی کبھی جسم کے کسی حصے میں درد بھی ہو تاہے ۔ یہ دورہ اس کو روزانہ ایک دو مر تبہ آتا ہے ۔ جو کبھی دس منٹ کبھی ایک گھنٹہ کبھی دو گھنٹے رہتا ہے ۔ پھر کلمہ شریف پڑھتا ہے اور ہو ش میں آجا تاہے ۔ بہت سے عا ملو ں کے پا س گئے ہیں لیکن ٹھیک نہیں ہو رہا ۔ برائے مہر با نی آپ فرمائیں کہ اس کو کس چیز کا دورہ پڑتاہے اور ا سکا کیا حل ہے ؟ اسلام آ با د میں بہت سے ڈاکٹروں کو دکھا یا ہے اور ٹیسٹ بھی کر وائے ہیں ۔ کوئی بیما ری نہیں ہے ۔ ہم نے بہت پیسہ خر چ کیا ہے لیکن اس پریشانی سے نجا ت نہیں ملتی۔ ( امجد حسین ملک ۔ چکوال ) جوا ب :وحید مدثر(گڈ میڈیم )ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں ارو اح یا جنا ت کو دیکھنے کی صلا حیت موجود ہے ۔ ایسے بچے عام طور پر بہت زیا دہ حساس اور صا ف باطن ہوتے ہیں ۔ ہو ایہ ہے کہ وحید مدثرپر ایک اچھا جنا تی اثر پہلے سے مو جو د تھا جو مر د کا تھا اور صرف اس بنیا د پر تھا کہ اسے پیا را لگا ۔ جس را ت وحید ڈرا اس رات اس کی صلاحیت کی بنیا د پر یہ عورت اسے نظر آئی ، لہذا یہ دوسرا ابلیسی اثر بھی اس پر حا وی ہو گیا ۔ دونو ں اثر ایک طا قت کے ہیں ۔ عورت یا چڑیل کا اثر جب مو قع پا تا ہے وحید کے اعصا بی مر کزو ں پر قبضہ کر لیتا ہے اور وہ بے ہوش ہو جا تاہے ، پھر اچھا اثر جب پہنچتا ہے ۔ تو چڑیل بھا گ جا تی ہے اور کلمہ وحید کے منہ سے اچھا اثر پڑھتا ہے ۔ علا ج آپ کے بھیجے ہوئے لفا فے کے ذریعے ارسال کیا جا رہا ہے ۔ اولاد سے محرومی سوال : میں اورمیری بیوی ڈاکٹری رپو رٹوں کے مطابق بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں۔ ظاہری طور پر کسی قسم کا نقص نہیں ۔ پھر بھی پانچ چھ سال سے اولا د کی نعمت سے محروم ہیں ۔ نماز اور دینی شعا ئر کی پا بندی بھی کرتے ہیں۔ آپ کوئی دوا اور دعا تجویز کیجئے ۔ (ج۔ خان ۔ راولپنڈی ) جوا ب: آپ اولا دکے لیے درج ذیل کا وظیفہ پڑھیں ۔ بعد نماز عشائ ایک تسبیح ھُوَ القَادِرُ عَلَی الاِطلَاقِ، ایک تسبیح ھُوَ الخَالِقُ عَلَی الاِطلَاقِ ، ایک تسبیح ھُوَ الرَّزَّاقُ عَلَی الاِطلَاقِ ، ایک تسبیح ھُوَ المُصَوِّرُ عَلَی الاِطلَاقِ ، ایک تسبیح ھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ عَلَی الاِطلَاقِ ، بعد میں 5 بار درود تنجینا پڑھیں۔ بچے کے لیے دعا کریں پھر 5 بار درود تنجینا پڑھیں ۔ 41 روز یہ عمل جاری رکھیں ،ان شاءاللہ مقصد پو را ہو گا ۔ کمر میں درد سوال: ہم سات بہن بھائی ہیں جو ہر وقت آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں۔ ہمارے دونوں چچا کا رویہ بھی ہمارے ساتھ ٹھیک نہیں ہے۔ ہماری امی ہر وقت بیمار رہتی ہیںاور ان کی کمر میں ہر وقت درد رہتا ہے۔ ڈاکٹری علاج بھی کروایا مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ لوگ کہتے ہیں کہ آپ پر کسی نے جادو کر دیا ہے۔ کیونکہ پہلے ہم سب مل جل کر رہتے تھے مگر اب سب میں اختلاف برپا ہو گیا ہے اور آپ میری امی کی کمر درد کا کوئی نسخہ بتائیں تا کہ وہ صحت یاب ہو جائیں اور دوسری بات یہ ہے کہ ہمیں کوئی مختصرسا وظیفہ بتائیں جو ہم آسانی سے کر سکیں اور ہمارا گھر ایک بار پھر خوشحالی کا مسکن بن جائے۔(تسنیم ۔ کراچی ) جواب: تمام گھر والے بکثرت سورة فاتحہ پڑھیں۔ میرا تجربہ اور باربار کا تجربہ ہے کہ جب بھی سورة فاتحہ پڑھی گئی اور تمام گھر والوں نے پڑھی تو گھر میں محبت سکون اور چین آگیا۔ تو کم از کم 313بار سورة فاتحہ روزانہ پڑھیں اور چاروں قل ،آیت الکرسی بھی گیارہ مرتبہ روزانہ پڑھ کر ہر شخص اپنے اوپر دم کرے کیونکہ یہ بعض اوقات شیطانی اثرات سے بھی ایسا ہوتا ہے۔ رشتوں میں رکاوٹ سوال: آپ نے درود تنجینا 313بار پڑھنے کو دیاہے، بات یہ ہے کہ میرے پاس اتناٹائم نہیں ہوتا۔ نہ میں اتنے مشکل وظائف کر سکتا ہوں۔ میں نے آپ سے جلد شادی کا وظیفہ پوچھا تھا اور اپنی بہن کے لئے بھی پوچھا تھا کہ وہ کس طرح اس خراب لڑکے سے جان چھڑا ئے۔ پہلے میرے لئے بہت رشتے آتے تھے مگر اب ایک سال ہو گیا ہے مگر کوئی رشتہ نہیں آیا۔امی نے حساب کروایا تو پتا چلا کہ ہم سب گھر والوں پر جادو ہے اور سخت قسم کاہے ۔ ہم پہلے بھی سخت پریشان تھے جادو کا سن کر اور زیادہ پریشان ہو گئے ہیں ۔میرے والد صاحب نہیں ہیں۔ ان کو اس دنیا سے رخصت ہو ئے 11 برس ہو گئے ہیں۔ ہمارے دوست کم اور دشمن زیادہ ہیں۔ ہم لڑ کے چھوٹے ہیں اور بہنیں بڑی ہیں۔ امی بھی بیماررہتی ہیں۔ پہلے ہمار ے ماموں ہمارا کچھ خیال رکھتے تھے مگر اب ان کا بھی د ل بھر گیا ہے وہ اب نہیں پوچھتے۔ نانی اور خالہ بھی امی سے لڑ ا ئی کرتی ہیں۔ خط لکھتے ہوئے بھی رونا آرہا ہے۔ اس بری دنیا میں جہاں برے ہیں، وہاں آپ جیسے اچھے لوگ بھی موجود ہیں ۔ ہم سب گھر والے پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں او ر سورة ےٰسین ،آیت الکرسی بھی پڑھتے ہیں۔ آپ ہمارا حساب کر کے بتائیں کیا واقعی ہم پر جادو ہے؟(ندیم سندھو ۔ لیہ ) جواب: بہن! آپ کو جو وظیفہ بتایا ہے، آپ کے بقول وہ لمبا وظیفہ ہے۔ کیا ایسا تو نہیں کہ آپ کو محنت بھی نہ کرنا پڑے اور آپ کے مسائل بھی حل ہو جائیں۔ میرا بار بار کا تجربہ ہے کہ جب بھی کسی مشکل میں مبتلا فرد نے اس وظیفے کو پڑھا اور اگر تمام گھر والے مستقل مزاجی سے اعتماد سے اور یکسوئی سے پڑھیں تو جلدی اور دائمی فائدہ ہوتا ہے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ اس وظیفے کو مستقل مزاجی سے 90دن پڑھیں۔ گھبرائیں نہ بلکہ توجہ اوردھیا ن سے پڑھیں ۔ پڑھائی میں دل نہیں لگتا سوال: میرے میاں ، پلمبر ہیں وہ دن رات محنت سے بالکل نہیں گھبراتے لیکن اس کے باوجود ہمارے گھر میں تنگی اور فکرو فاقہ بہت زیادہ ہے۔ میرے میاں میں غصہ اور ضد بہت زیادہ ہے اور اسی طرح میرا بڑا بیٹا جو 13سال کاہے بہت ضدی ہے۔ جس کام سے روکا جائے وہی کرتا ہے۔ کہنا بالکل نہیں مانتا، نمازپڑھنے سے صاف جواب دے دیتا ہے۔ پہلے ٹھیک پڑھتا تھا ۔ایک بار قرآن پاک ختم بھی کر چکا ہے۔ لیکن اب جب پڑھنے کو کہا جائے تو کہتا ہے کہ میرا دل نہیں کرتا۔ اسی طرح سکول کی پڑھائی میں بھی بالکل دلچسپی نہیں لیتا۔ میں بہت پریشان ہوں۔ عبقری میں آپ نے میرے مسائل سے ملتے جلتے مسائل والی ایک خاتون کو ایک وظیفہ بتایا تھاکیا میں بھی اسے اس طریقے سے پڑھ سکتی ہوں اور آپ نے عبقری میں جو وظائف دیے ہوتے ہیں کیا وہ ہر کوئی اپنے مسئلے کے مطابق پڑھ سکتا ہے؟ جواب: بہن ایک توجو آپ نے جوابی لفافہ مکمل پتہ اور ٹکٹ لگا ہوا ارسال کیا ہے، دو انمول خزانے ارسال کر دیئے ہیں۔ قارئین سے درخواست ہے کہ ٹکٹیں لفافے پر چسپاں کر دیا کریں۔ یعنی جوابی لفافے پر لگا دیا کریں اکثر قارئین اتنی تکلیف گوراہ نہیں کرتے کہ ٹکٹیں لفافے پر چسپاں کر دیں بلکہ علیحدہ ساتھ بھیج دیتے ہیں۔ جو کہ گم ہو جاتی ہیں میں حیران ہوں کہ امت کے اندر اتنی سستی اور کاہلی آخر کیوں آگئی ہے۔ دوسرا یہ لفظ یا مُستَطِیعُ پڑھیں انشاءاللہ تعالیٰ کرم ہو گا۔ وضاحت ضروری ہے
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 478 reviews.