انسان کو اللہ پا ک نے بے شمار اور بے بہا نعمتو ںسے نو ازا ہے اور قرآن مجید میں اللہ پا ک نے بذات خود یہ دعویٰ بھی کیا ہے ”کہ تم میری کس کس نعمت کو جھٹلا ﺅ گے ۔“لیکن اس کے ساتھ ساتھ اللہ پا ک نے خو د یہ بھی فرما دیا کہ انسان ناشکرا ہے ۔”اِنَّ الاِنسَانَ لَکَفُور مُّبِین “(سورئہ الزخرف آیت نمبر 15)
انسان کو اللہ نے جس حال میں بھی رکھا ہے وہ اس حال میں خوش نہیں ہے ۔ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ اللہ پا ک کی طر ف سے یہ اعلا ن ہو اکہ جو آدمی جس چیز سے پریشان ہے وہ فلاں میدان میں آجائے ۔ جس چیز سے پریشان ہے اس کو وہا ں رکھ دے اس کا متبا دل یعنی جس چیز کو اچھا سمجھتاہے وہ اٹھا لے ۔ اس اعلا ن کو سن کر سب خوش ہو گئے اور مقررہ دن میدان میں پہنچ گئے۔
(1) ایک آدمی شا دی شدہ تھا ،بیوی سے تنگ تھا وہ بیوی کو چھوڑ آیا ۔(2) ایک کنوارہ تھا وہ بیوی کے بغیر ادھو را تھا وہ بیوی کو لے کر آگیا (3 ) ایک آدمی کی اولا د نا فرمان تھی وہ انہیں چھوڑ کرآگیا (4 ) دوسرے کی اولا د نہیں تھی وہ اولا د لے کر آگیا (5 ) ایک آدمی ٹی بی کا مریض تھا ۔ ساری را ت کھا نستا تھا وہ ٹی بی کو چھوڑ آیا اور شو گر لے آیا ۔(6 )دوسرا جو شو گر کا مریض تھا وہ شوگر رکھ آیا اور ٹی بی لے آیا ۔
اسی طر ح سب خوشی خوشی واپس آگئے ۔
(1 ) شادی شدہ جو بیوی کو چھوڑ آیا تھا گھر آیا، را ت ہوئی نہ کوئی کھا نا پکا نے والا نہ کسی نے بستر بچھا کر دیا ۔نہ کوئی چائے بنا کر دینے والا توکہنے لگا کہ چلو جیسی بھی تھی خدمت تو کرتی تھی۔(2 ) جو غیر شادی شدہ تھا بیو ی لے آیا اس نے آتے ہی سامان کی لسٹ ہا تھ میں دے دی کہ یہ لے آﺅ ۔ فلاں لے آﺅسارے پیسے خرچ ہو گئے، جیب خالی ہوگئی کہنے لگا کہ میں تو بغیر شا دی کے ہی ٹھیک تھا ۔ (3) جو اپنی اولا د کو چھوڑ آیا تھا وہ بھی ایسے ہی پشیمان ہو اکہ جیسے بھی نا فرمان تھے ٹانگیں اور سر تو دبا تے تھے ۔ (4 )جو اولا د لے آیاتھا بڑا خوش تھا ۔ لڑکوں نے آتے ہی با پ کو لٹا کر ما رنا شروع کر دیا اب وہ بولا کہ میں تو ایسے ہی ٹھیک تھا ۔ (5 )جو آدمی ٹی بی والا تھا ساری رات کھا نستا تھا وہ شوگر کی بیماری لے آیا ۔ ساری رات اٹھ اٹھ کر پیشاب کر تا تھا۔ سردی تھی ،بڑا پریشان ہوا اور کہا کہ ٹی بی ہی ٹھیک تھی چاہے ساری را ت کھا نستا تھالیکن بستر میں تو پڑا رہتا تھا ۔ یہ بار بار کا اٹھنا سر دی میں جا نا بڑا مشکل ہے ۔ (6) جو شو گر والا ٹی بی لے آیا تھا وہ ساری رات کھا نستا رہا صبح اٹھ کر کہنے لگا کہ وہی شو گر ٹھیک تھی چلو پیشا ب کر کے کچھ دیر سو تو جا تا تھا ۔ اس کم بخت ٹی بی نے تو مجھے ساری رات سونے بھی نہیں دیا ۔ واقعی اللہ پا ک کا فرمان حق اور سچ ہے ۔ ” بے شک انسان نا شکر اہے “
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 465
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں