Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موت کے بعد چچا کی ملاقات سے نصیحت و عبرت (مومن خان عثمانی)

ماہنامہ عبقری - جون 2007ء

دنیا اور آخرت کے چشم دید انوکھے سچے واقعات کا مجموعہ جو دل کی اجڑی ویران دنیا کو بدل دیتے ہیں قبر میں غیبت اور چغلی زیادہ سخت ہے حضرت فقیہ ابو الحسن علی بن فرحون قرطبیؒ اپنی مشہور کتاب ”الزاہر“ میں فرماتے ہیں۔ میرے ایک چچا تھے جو سن ۵۵۵ھ میں فاس شہر میں فوت ہو ئے،میں نے ان کو انتقال کے بعد خواب میں دیکھا کہ وہ میرے گھر میں آئے ہوئے ہیں، میں ان کے لئے اٹھا اور دروازہ کے پاس ملاقات کی اور سلام کیا۔ وہ اندر آئے تو میں بھی ان کے پیچھے پیچھے اندر آگیا،جب وہ گھر کے وسط میں پہنچے تو دیوار کی ٹیک لگا کر بیٹھ گئے اور میں ان کے سامنے بیٹھ گیا۔ میں نے ان کو کمزور اور اڑے ہوئے رنگ میں دیکھا تو ان سے کہا اے چچا جان! آپ کو اپنے پرور دگار سے کیا ملا؟فرمایا، مہربان سے کیا ملا کرتا ہے؟ اے بیٹے ہر شے سے چشم پوشی فرمائی ہے، غیبت سے نہیں۔ میں نے جب سے دنیا چھوڑی ہے اب تک اس میں بندھا ہوا ہوں، اب تک اس سے در گزر نہیں ہوا۔ اے بیٹے! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں اپنے آپ کو غیبت (گلہ شکوہ) اور چغل خوری سے بچانا۔ میں نے آخرت میں غیبت سے زیادہ پکڑ اور مواخذہ والی اور کوئی شے نہیں دیکھی۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے چھوڑ دیا اور چلے گئے۔ ”یموت کل الانام طراًمن صالح کا ن او خبیث فمستریخ ومستراح منہ کما جاءفی الحدیث “ ”ہر انسان نے مرنا ہے چاہے وہ نیک ہو یا گنہگار۔ یا تو وہ راحت میں رہے گا یا(اس کی موت) سے (لوگ) راحت پائیں گے۔“ جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے۔مستریح ومسراح منہ۔ (۲) ”یہ دنیا چھوڑ کر راحت میں منتقل ہوا ہے یا اس کے دنیا چھوڑنے سے لوگ راحت میں ہیں۔“(مجمع بحارالانوار جلد ۲ ص ۰۹۳،(بحر الدموع آنسوﺅں کا سمندر ۵۲۲)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 46 reviews.