Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جوڑوں کے درد میں مبتلا اب پریشان ہونا چھوڑ دیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

بچے کو نمونیہ ہوجائے‘ یہ پتہ گرم کریں‘ روغن زیتون اس پر لگائیں اور بچے کے سر پر ایک پتہ رکھیں ایک پتہ کمر کے نیچے رکھیں ایک پتہ سینے پر‘ اگر بچہ بڑا ہے تو دو یا تین پتے بھی رکھ سکتے ہیں۔ بیس منٹ کے بعد سر کا پتہ ہٹادیں۔ باقی پتے رہنے دیں۔

یہ خود رو درخت ہے جو پنجاب میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ خاصا بڑا درخت ہوتا ہے اس کے پتے بڑے اور چوڑے ہوتے ہیں۔ اس پر ریسرچ کی تو اس کے بہت زیادہ فوائد ملے۔ یہ فوائد میں عبقری قارئین کو دے رہی ہوں۔ اکتوبر کے مہینے میں یہ پتے بہت زیادہ کثرت سے ملیں گے اور ان میں عرق بھی زیادہ ہوگا۔
ہر قسم کے جوڑوں کے درد کا علاج: ھوالشافی: ایک کلو پتوں کا پانی ہاون دستے میں کوٹ کر نکال لیں‘ اگر آدھا کلو عرق ہے تو آدھا کلو سرسوں کا تیل لیں اور ایک چھٹانک ڈیزل آدھا کلو عرق پتوں کا شامل کرلیں۔ دھیمی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب عرق جل جائے اور صرف تیل باقی رہ جائے تو جس برتن میں تیار کیا ہے اس کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ ٹھنڈا ہوچکے تو چھان کر کسی جار میں رکھ لیں اس تیل سے جوڑوں کے مریض اپنے ہاتھ پاؤں گردن اور کمر کی صبح و شام مالش کریں‘ کچھ ہفتے بعد درد غائب ہوجائے گا اور اگر سر میں درد ہے تو اسی کی مالش کریں۔
کان کے امراض کا علاج: انگلی سے کانوں میں سوتے وقت لگانے کا معمول بنالیں ہمیشہ سماعت صحیح رہے گی‘ کان میں کبھی پھنسی نہیں نکلے گی۔ کان کی ہر قسم کی بیماری سے یہ تیل محفوظ رکھے گا۔ اگر پھنسی کان میں ہو تو ڈراپر بھر کر کان میں ایک قطرہ ڈالیں۔ دن میں چار مرتبہ ڈالیں‘ پھنسی پھوٹ جائے گی انشاء اللہ مکمل شفاء ہوگی۔کان میں درد ہے تو سوتی کپڑا بھگو کر نچوڑ لیں اب اس میں دس پتے برگ مدار رکھیے‘ پتوں کو مڑوڑیں نہیں اب ایک برتن لیں جو ڈھکن دار ہو اب کپڑے میں لپٹے ہوئے پتے لیں اور اس برتن میں رکھیں اور آگ جلادیں‘ دس منٹ تک دھیمی آنچ پر رکھیں پھر ان پتوں کو ہاتھوں سے نچوڑ کر عرق نکالیں اگر ہاتھوں سے نہ نکال سکیں تو کسی چیز سے یا ہاون دستے میں کوٹ کر عرق نکال لیں‘ انشاء اللہ کان میں ڈالتے ہی افاقہ نہیں بلکہ بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔ شیشے کی شیشی میں ڈال کر فریج میں رکھیں‘ اگر کوئی جل جائے‘ زخم ہو‘ ناسور ہو‘ داد ہو اس تیل کولگالیں فوراً ٹھیک ہوگا۔ اگر زخم ہے تو تبت کریم لے کر اس میں ملالیں زخم پر لگائیں‘ انشاء اللہ بہت جلد زخم ٹھیک ہوجائے گا۔
ھوالشافی: برگ مدار کےپتوں کو جلالیں اس کی راکھ شیشے کے جار میں محفوظ رکھیں‘ زخم ہواس پر زیتون کا تیل لگائیں اور پھر راکھ چھڑک دیں‘ کیسا بھی زخم ہو بہت جلد ٹھیک ہوگا۔ تعفن سے محفوظ رہے گا۔ کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جن میں بے حد تعفن ہوتی ہے۔ مریض کیلئے بھی ناقابل برداشت ہوتی ہے وہ اس فارمولے پر عمل کریں۔
دانتوں کے امراض کاعلاج: دانتوں میں درد ہو یا وہ مریض جن کو دانتوں میں سرد ہوا لگتی ہو‘ ٹھنڈا اور گرم پانی پیتے ہی دانتوں میں سخت تکلیف ہوتی ہو‘ برگ مدار کا تنا لے لیں اس کو سوکھا کر جلالیں ‘ کوئلہ بن جائے گا۔ اس کو بہت باریک پیس لیں‘ پھر وضو کرنے سے قبل سرسوں کے تیل میں ملا کر دانتوں پر انگلی سے لگائیں ایک منٹ منہ بند رکھیں‘ پھر منہ نیچے کرلیں‘ بادی تمام پانی اور جراثیم نکل جائیں گے‘ دانت موتیوں کی طرح چمک جائیں گے اگر ہفتے میں چار مرتبہ یہ عمل کریں تو تمام زندگی دانت مضبوط رہیں گے۔
بچوں کے نمونیہ کا علاج: اس کے پتے روٹی کی طرح توے پر گرم کریں‘ جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو کچھ دیر ان پتوں سے سیکائی کریں‘ ٹھنڈا ہوجائے تو دوبارہ گرم کریں‘ پنڈلیوں  پر باربار رکھیں درد غائب ہوجائے گا۔ بچے کو نمونیہ ہوجائے‘ یہ پتہ گرم کریں‘ روغن زیتون اس پر لگائیں اور ایک پتہ بچے کے سر رکھیں‘ ایک پتہ کمر کے نیچے رکھیں‘ ایک پتہ سینے پر رکھیں‘ اگر بچہ بڑا ہے تو دو یا تین پتے بھی رکھ سکتے ہیں۔ بیس منٹ کے بعد سر کا پتہ ہٹادیں۔ باقی پتے رہنے دیں۔ بچے کو سلادیں۔ انشاء اللہ صبح کو نمونیہ ٹھیک ہوجائے گا۔ تین دن ہی عمل کریں۔
بچے کو غسل دیں تو پندرہ پتے لیں‘ تین کلو پانی میں پکائیں‘ جب پانی میں خوب جوش آجائے تو پتے نکال کر پھینک دیں اور پانی ٹھنڈا کرکے بچے کو غسل دیں‘ مزید سادہ پانی شامل کرلیں‘ پانی سر اور چہرے پر ہرگز نہ ڈالیے۔ سردی ہو یا گرمی ان کے پانی سے ایک ماہ میں دو بار غسل کریں بچے بھی بڑے بھی۔ حیرت انگیز فوائد ملیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 082 reviews.