یہ وظیفہ میں نے خود آزمایا اور اللہ کے فضل سے ماشاء اللہ میرے دو بیٹے ہیں‘ یہ وظیفہ مجھے میری والدہ نے دیا انہوں نے خودبھی اسے آزمایا اور 100 فیصد رزلٹ ملے۔ جب حمل کا تیسرا مہینہ شروع ہو اور بیس دن گزر جائیں تو یہ وظیفہ شروع کریں اور چوتھا مہینہ پورا پڑھنا ہے۔ مطلب پورے چالیس دن پڑھنا ہے۔ سورۂ یٰسین 7 دفعہ پڑھنی ہے اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا ہے۔ ایک گلاس پانی پاس رکھ لیں‘ پڑھائی کے درمیان بات بالکل نہیں کرنی‘ دن یا رات کسی وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔ پڑھائی کرکے گلاس پانی پر پھونک ماریں اور وہ پانی پی لیں۔ تیسرے مہینے کے آخری دس دن اور چوتھے مہینے کے تیس دن اس طرح پورے چالیس دن مکمل وظیفہ کرنا ہے۔ انشاء اللہ سوفیصد یقینی رزلٹ ملتا ہے اور اللہ تعالیٰ جل شانہٗ نیک اور صالح بیٹا عطا کرتے ہیں۔ یہ وظیفہ میں نے اور میری والدہ نے آج تک جس کسی کو بھی بتایا اللہ تعالیٰ نے اسے چاند سا بیٹا عطا کیا ہے۔ آپ بھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔ (عائشہ حامد‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں