یہ میں نے خود پڑھا‘ میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا ہے اب ماشاء اللہ وہ پانچ سال کا ہے اس کے بعد میرا دوسرا بیٹا ہوا جو کہ بالکل صحت مند ہے۔ دوسال کا ہے اللہ کا شکر ہے کہ اس کو یہ بیماری نہیں ہے۔میرا یہ لکھا ہوا عمل اگر کسی کے کام آجائے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو قرآن پاک سے ’’مسان‘‘ کا علاج بتانا چاہتی ہوں جو میں نے کسی بزرگ سے پایا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اور میرے بیٹے کو سوفیصد سے بھی زیادہ شفاء دی ہے وہ یہ ہے:۔
شادی کے بعد جب میرا پہلا بیٹا ہوا تو پیدائش کے وقت بالکل ٹھیک تھا لیکن چند ہی روز میں وہ بغیر کسی وجہ کے کمزور ہونا شروع ہوگیا اور وہ بہت زیادہ روتا حتیٰ کہ اس کے ہاتھ پاؤں اکڑ جاتے اس کی چھاتی کی ہڈیاں نکل آئیں اور سر بالکل اکڑ کر پیچھے ہوگیا۔ غرض یہ کہ وہ بالکل کمزور ہوگیا حتیٰ کہ تین ماہ میں میں نے اور میرے شوہر نے بے شمار ڈاکٹرز کو دکھایا لیکن بے سود۔۔۔ میں تو اس کی زندگی سے مایوس ہوگئی پھر کسی نے ایک حکیم صاحب کا بتایا جو دوائی کے ساتھ روحانی علاج بھی کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو ام الصبیان کا مرض ہے جو کہ ماں کے پیٹ سے شروع ہوتا ہے ماں اور بچے دونوں کا علاج ضروری ہے اگر ماں کا علاج نہ ہوا تو آئندہ بچے کو بھی یہی بیماری ہوگی۔ خیر انہوں نے علاج کیا جس سے صرف وقتی فائدہ ہوا اس کے بعد پھر وہی حالت ہوگئی۔ کسی نے مجھے کہا کہ فلاں زیارت پر جاکر سات مرتبہ ماں اور بچہ نہائیں تو مرض جاتا رہتا ہے لیکن میں نے ان سے کہا کہ مجھے اللہ پر یقین ہے۔ انشاء اللہ میں اور میرا بیٹا اللہ کے کلام سے گھر بیٹھے شفاء پائیں گے اور الحمدللہ ایسا ہی ہوا یہ عمل مجھے کسی بزرگ نے بتایا۔ عمل درج ذیل ہے:۔
سورۃ الحاقۃ پارہ نمبر 29 دورکوع کی ہے۔
پڑھنے کی ترکیب یہ ہے کہ اول و آخر درودابراہیمی 11 مرتبہ اور سورۂ بھی 11 مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ ہر بار تسمیہ شریف کے بعد سورۃ شروع کریں اور ہر بار مکمل کرنے پر خود پر اور بچے پر دم کریں اور اپنے لیے اور بچے کیلئے ہر بار سورۂ مکمل کرنے پر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ اس طرح گیارہ مرتبہ سورۃ مکمل کریں پورے دن میں کوئی ایک وقت مقرر کرلیں اور کم از کم 21 روز متواتر ایسا کریں اس سے زیادہ بھی پڑھیں۔ انشاء اللہ 21 روز سے پہلے ہی بچے کی حالت سنبھلنا شروع ہوجائے گی اور ماں بھی ٹھیک ہوجائے گی اور پھر کسی بچے کو یہ تکلیف نہ ہوگی انشاء اللہ۔
محترم حکیم صاحب! یہ میں نے خود پڑھا‘ میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا ہے اب ماشاء اللہ وہ پانچ سال کا ہے اس کے بعد میرا دوسرا بیٹا ہوا جو کہ بالکل صحت مند ہے۔ دوسال کا ہے اللہ کا شکر ہے کہ اس کو یہ بیماری نہیں ہے۔میرا یہ لکھا ہوا عمل اگر کسی کے کام آجائے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں