Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میر اسب سے منفرد رمضان

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

قارئین! ہر سال ایک کثیرتعداد میں لوگ تسبیح خانے میں رمضان گزارتے ہیں اور انوکھے روحانی راز‘ ترقیاں اور برکات پاتے ہیں

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ رب العزت آپ پر اور آپ کی قیامت تک آنے والی نسلوں پر اپنا خصوصی کرم اور فضل فرماتا رہے اور اپنے قرب کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ اعمال میں اخلاص نصیب فرمائے اور دنیا و آخرت میں ان نعمتوں سے نوازے جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کان نے سنا اور نہ کسی دل میں ان کا خیال آیا۔
الحمدللہ‘ ثم الحمدللہ! آپ کے رمضان کے ہر درس میں اللہ جل شانہٗ آپ کے منہ سے اُس موضوع پر بات کروا رہا ہے کہ دل میں یہ بات آتی ہے کہ ’’یہی تو میرے جی میں تھا کہ حضرت اس موضوع پر بات کریں‘‘ درس کے بعد حتی الوسع آپ کے فرامین پر نہ صرف عمل کی کوشش ہوتی تھی بلکہ دوسرے احباب کے ساتھ مذاکرہ کرکے انہیں بھی عمل کرنے ترغیب دی۔ دعا کریں کہ اللہ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق بھی عطا کرے اور استقاعت بھی نصیب فرمائے۔ آمین۔
رزق جسمانی اور رزق روحانی پر آپ کے ارشادات نے نہ جانے کس دنیا میں پہنچا دیا۔ حضور اقدس ﷺ نے اپنی بعض دعاؤں میں اللہ جل شانہٗ کو انکی صفت ’’رزاقیت‘‘ سے پکارا ہے حالانکہ بندوں کو اپنی نعمتوں کی عطا کیلئے اس مالک الملک کی اور بھی بہت سی صفات ہیں جن سے اُس ذات بابرکات کو پکارا جاتا ہے۔ یہ تو یقین تھا الحمدللہ! کہ اُس پاک ذات نے اپنے حبیبﷺ کو جوامع الکلم عطا فرمائے لیکن بات کچھ کھل نہیں رہی تھی۔ وہ تو رزق جسمانی اور رزق روحانی پر آپ کے درس نے دل کی آنکھیں کھول دیں۔آپ نے اتنے آسان لہجے میں سمجھایا کہ میں بالکل مطمئن ہوگیا۔ میری زندگی میں جتنے بھی رمضان آئے یہ رمضان سب سے منفرد اور زبردست رہا۔ میں عبادت تو پہلے بھی رمضان میں خوب کرتا تھا لیکن جو عبادت کا مزہ تسبیح خانہ میں کرنے کا آیا پہلے کبھی نہ آیا تھا۔اس رمضان نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ جو ڈسپلن اور مہمانوں کا خیال تسبیح خانہ میں میں نے دیکھا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا‘ حضرت صاحب آپ کا بار بار مہمانوں کے پاس آنا اور ان سے حال پوچھنا سب کچھ لاجواب تھا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 053 reviews.