Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2007ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ہے جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔ ہمارے گھر میں کافی لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں م۔م:ساہیوال میرے والد صاحب پہلے ملازم تھے۔ اب ریٹائرڈ ہوئے تین سال گزر چکے ہیں لیکن کوئی کاروبار شروع نہیں کرتے جس کی وجہ سے ہمارے گھر میں کافی لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کبھی میرے والد صاحب کوئی کاروبار شروع نہیں کرتے جس کی وجہ سے روز بروز پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔ میرے چاچو نے اٹلی جانا ہے اور چار سال ہو گئے ہیں ان لوگوں کو روپے دیئے ہوئے ہیں لیکن وہ کوئی بات صحیح طرح نہیں بتاتے۔ نہ لے جاتے ہیں،نہ روپے واپس کرتے ہیں۔ میں نے ایف۔ اے کے پیپرز دئیے ہوئے ہیں۔ میرے والد صاحب کا چونکہ کوئی کاروبار نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ مجھے آگے پڑھا نہیں سکتے لیکن مجھے پڑھنے کا بہت شوق ہے۔ مہربانی فرما کر مجھے کوئی وظیفہ بتائیں جس سے میرے ابو کا کوئی کاروبار شروع ہوجائے اور میںاچھے نمبر لے کر پاس ہو جاﺅں اور تعلیم بھی جاری رکھ سکوں۔ میری چھوٹی بہن فرسٹ ائیر میں پڑھتی ہے۔ اس کا مسئلہ یہ ہے کہ جب وہ سبق یاد کرتی ہے تو وہ کچھ دیر کے بعد بھول جاتی ہے اور پڑھنے کو بھی اتنا خاص دل نہیں کرتا اور غصہ کچھ جلدی آجاتا ہے۔میرا ایک ہی بھائی ہے لیکن اس کی عادتیں اتنی زیادہ خراب ہو گئیں ہیں کہ وہ بالکل نہیں پڑھتا اور وقت ضائع کرتا ہے۔ ابو وغیرہ کا کہنانہیں مانتا جو بات کریں اس کا جواب منہ پر دے دیتا ہے۔ امی وغیرہ کسی بات پہ ڈانٹیں تو لڑائی شروع کر دیتا ہے اور نماز بھی باقاعدگی سے نہیں پڑھتا۔ جواب :۔ آپ کے گھر اور خاندان کے مسائل کی اصل وجہ دراصل محنت کی کمی ہے۔ جب انسان سست اور کسل مند ہو جاتا ہے تو پھر ہر قسم کے مسائل جنم لیتے ہیں اور یہ مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔لہٰذا آپ محنت مستقل مزاجی سے کریں۔ خاندان کے بڑوں کو یا والد کے تعلق داروں کو درمیان میں لا کر والد کو کوئی کاروبار شروع کرائیں۔ آپ اگر گھر میں بچوں کو ٹیوشن پڑھائیںتو آپ کی تعلیم کے اخراجات بالکل نکل سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے کلام میں بہت تاثیر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ سے درخواست ہے کہ آپ تمام مرد عورتیں محنت اور کوشش کو اپنا شعار بنائیں صرف ایک بھائی ہونا بہت بڑا جرم ہے۔ کیونکہ ہمارے معاشرے میںایک بھائی ہونے کے ناطے اس کی عادات بگاڑ دیتے ہیں۔ پھر روتے پھرتے ہیں۔ آپ یہ وظیفہ تمام خاندان چند ماہ نہایت باقاعدگی سے پڑھئے۔ یا بدیع العجائب بالخیر یا بدیع 313بار صبح و شام اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ اپنے سخت مزاج شوہر کے لیے مسز عرفان۔ قلات میں دو انمول خزانے والا وظیفہ کر رہی ہوں کیا دو انمول خزانے والے وظیفہ کے ساتھ کوئی اور وظیفہ بھی کیا جا سکتاہے؟ یا صرف ایک وقت میں ایک ہی وظیفہ کیا جا سکتا ہے؟ میں نے پڑھا تھا کہ آپ نے خواتین میگزین کے کسی شمارے میں لکھا تھا کہ کسی سخت سے سخت دل آدمی کیلئے سورة یٰسین والا وظیفہ سات مرتبہ روزانہ اکیس روز تک پڑھ کر اس کی روح کو ہدیہ کیا جائے تو وہ آدمی ٹھیک ہو جاتا ہے۔ میں نے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا میں وہ وظیفہ اپنے سخت مزاج شوہر کے لئے کر سکتی ہوں؟ اس کے لئے آپ کی اجاز ت کی ضرورت ہے۔ جواب: آپ کو اجازت ہے۔ آپ دو انمول خزانے پڑھ لیں اور اگر اسی دوران کوئی دوسرا وظیفہ کر سکتی ہیں تو اجازت ہے بلکہ سورة یٰسین والے وظیفے کی بھی اجازت ہے۔ لیکن ایک بات ضرور عرض کروں کہ زیادہ وظیفے بھی کام بگاڑ دیتے ہیں۔ کیونکہ ہر وظیفے کی اپنی تاثیر ہوتی ہے اور بعض اوقات وہ آپس میں ٹکرا جاتے ہیں۔ لیکن آپ اگر سورہ یٰسین پڑھنا چاہتی ہیں تو پڑھ لیں۔ شادی شدہ عورت ہوں اور میں یورپ میں مقیم ہوں دعا گو۔ کراچی شادی شدہ عورت ہوں اور میں یورپ میں مقیم ہوں۔ میری شادی کو تقریباً 25سال ہو گئے ہیں۔ شادی کے بعد تقریباً دس کا عرصہ تو شوہر میرے ساتھ ٹھیک رہے ہیں اس کے بعد کے حالات آہستہ آہستہ خراب ہی ہوتے جا رہے ہیں۔ اب تو حالت یہ ہے کہ وہ میرے خاندان کو بالکل پسند نہیں کرتے۔ بلکہ ہمیشہ لڑائی جھگڑا رہتا ہے کہ وہ آتے ہیں تو کیوں آتے ہیں۔ اگر پاکستان سے میرے خاندان کا فون وغیرہ آجائے تو اس پر لڑائی کہ وہ کیوں فون کرتے ہیں اور ملتے ہیں اور ملتے ملاتے ہیں۔ میں نے حج بھی کیا ہوا ہے میرے میاں بھی میرے ساتھ ہی تھے اور میں نماز کی بھی پابندی کرتی ہوںاور میرے بچے نماز کے پابند ہیں میرے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ دو بیٹیوں کی شادی کر چکی ہوں۔ مگر میاں نے جھوٹ بول بول کر ان کے گھروں میں بھی سکون نہیں رہنے دیا۔ کبھی کہتے ہیں کہ بڑی بیٹی طلاق لینے لگی ہے اور کبھی کہتے ہیں کہ چھوٹی بیٹی اجڑ کر آبیٹھی ہوئی ہے۔ جتنا بھی وہ مجھے تنگ کر سکتے ہیں تنگ کرتے ہیں۔ آپ نے جتنے بھی وظائف ”عبقری ماہنامہ “ میں لکھے ہیں میں تقریباً سب کر چکی ہوں۔ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بھی بتائیں کہ جس سے میرے اور بچوں کے گھروں میں سکون ہو جائے۔ وظیفہ اتنا لمبا نہ ہو کہ بہت سارا ٹائم لگے کیونکہ میں اپنے میاں کے ساتھ دوکان پر جاتی ہوں۔ اگر کوئی وظیفہ کر رہی ہوتی ہوں تو کہتے ہیں کہ تم میرے اوپر جادو تونہیں کرتی ہو، میرے دل میں کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ میرے بچے اپنے دادا کے خاندان سے نہ ملیں مگر میرے میاں کو ہمیشہ یہ گلہ رہتا ہے کہ ملتے نہیں ہیں۔مگر میں اپنے سسرال سے جتنا اچھا ملتی ہوں اتنا میرے میاں بھی اپنے بھائیوں سے نہیں ملتے۔ حالانکہ ہم نے کبھی کبھار لندن سے آنا ہوتا ہے لیکن پھر بھی جھگڑا ختم نہیں ہوتا۔ آج کل میرا بیٹا وہاں باپ کے پاس اکیلا ہے تو اس کو بہت تنگ کر رہے ہیں۔ جواب:بہن! آپ جیسی دیگر تمام دکھی بہنوں کو صبر اور استقامت اور باحیا زندگی گزانے پر سلام عرض کرتا ہوں۔ مجھے احساس ہے کہ میری آنے والی ڈھیروں ڈاک میں عورتوں پر ظلم اور ستم بہت زیادہ ہوتے ہیں جو یہ نازک کلیاں اور باحیا جسم برداشت کرتے ہیں۔ مجھے ایک جج بتانے لگامیری بیوی میکے گئی اور بچے صرف ایک رات کے لئے میرے پاس چھوڑ گئی ساری رات کسی کو دودھ دے،کسی کو پیشاب کرا، میں پریشان ہو گیااور مجھے احساس ہوا واقعی یہ عوررت کا ہی کام ہے اور اسی کا صبرہے۔ میرے بس میں یہ خدمت کرنا نہیں ہے۔ بہن!آپ پریشان ہیں اور مختصر وظیفہ مانگا ہے۔ اعتماد اور تسلی سے روزانہ ہر لمحہ،ہر وقت،ہر قدم، ہر سانس دو انمول خزانے نمبر2پڑھیں تو بہت اچھے نتائج نکلیں گے۔ شوہر مزدوری کرتا ہے سکینہ بی بی۔ شہر لا ہور میرے چھ بچے ہیں، مکان بھی کرایہ کا ہے اور شوہر مزدوری کرتے ہیں۔ آپ نے اگست میں ایک بی بی کو سورة قریش پڑھنے کی اجازت دی تھی۔ میرا بھی روزی کا مسئلہ ہے۔ میں آپ سے اس عمل کی جازت چاہتی ہوں اس کے علاوہ میرے بیٹے کی نوکری کے لئے بھی کوئی وظیفہ بتائیں۔ جواب:۔ بہن! اجازت ہے اور آپ جیسی ان تمام بہنوں اور بھائیوں کو اجازت ہے۔ فقر فاقہ، تنگ دستی، افلاس، غربت، پریشانی کو دور کرنے میں سورة قریش کا بڑا دخل ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے اس کلام میں بہت تاثیر ہے۔ ایک شخص نے مجھے بتایا کہ وہ اتنا تنگ دست ہو گیا تھا کہ شہر کی سڑکوں سے کاغذ چننے لگا۔ اب اللہ نے اتنا دیا ہے کہ لوگوں کو بھی دیتا ہے۔ اعتماد، یکسوئی اور مستقل مزاجی شرط ہے۔ سکول کے نام سے ہی دل عجیب سے انداز سے دھڑکتا ہے زینت۔لندن میں ایک دسویں کی طالبہ ہوں اور ایک گورنمنٹ سکول میں پڑھتی ہوں۔ ہمارے سکول میں پڑھائی برائے نام ہے اور دسویں میں پہنچنے کی وجہ سے یہ ہے کہ ہماری استانیوں کو تو پتا ہے کہ ہم نے کچھ پڑھایا تو ہے نہیں اور وہ ہمیں اگلی کلاسوں میںپاس کر کے لے جاتی ہیں۔ میرے گھر والوں نے بھی مجھ پر توجہ نہ دی کہ میں کیا پڑھتی ہوں۔ سکول سے کیا پڑھ کر آئی ہوں یا گھر میں سبق یاد کیا ہے یا کہ نہیں۔ اس طرح مجھے محنت اور پڑھنے کی بالکل بھی عادت نہیں پڑی اور اب نہ تو میرا پڑھنے کو دل چاہتا ہے اور نہ سکول جانے کو۔ سکول کے نام سے ہی دل عجیب سے انداز میں دھڑکتا ہے۔ میرے گھر والوں کا کہنا ہے کہ تم نے جو سکول کی فیس دی ہے، ان کا ہمیں یہ معاوضہ ملنا چاہئے کہ تم میٹرک کے پیپروں میں ساڑھے چھ سو نمبر لو۔ ورنہ تو تمہیں آگے کالج میں داخل نہ کرائیں گے اور سارا گھر تم سے ناراض ہو جائے گا اور ادھر میرا حال یہ ہے کہ نہ پڑھنے کو دل چاہتا ہے اور نہ ہی سکول جانے کو۔ اس کے علاوہ میں جب بھی نماز شروع کرتی ہوں تو اگر مجھے کوئی نماز پڑھتا ہوا دیکھ لے تو میرے دل میں یہ خوف پیدا ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ سمجھیں گے کہ میں دکھاوے کی نماز پڑھ رہی ہوں۔اور میرا دل پھر نماز سے اچاٹ ہو جاتا ہے ذہن اور دل میں عجیب قسم کے وسوسے جنم لیں گے جس کی وجہ سے میں پھر یا تو نماز ہی چھوڑ دوں گی اور یا پھر نماز میں باقاعدگی نہیں رہے گی۔ جواب: اگر انسان کرنے کا طے کرے اور اس کیلئے کوشش محنت اور مستقل مزاجی سے شروع کر دے تو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی شامل ہو جاتی ہے۔ مجھ سے ایک اللہ والے نے فرمایا کہ شرک کبھی نہ کرنا اور فرمایا یہ بھی شرک ہے کہ محنت کر کے کہو کہ میری محنت سے ہوا ہے۔ بلکہ کہو محنت اسباب ہیں جن کا استعمال اللہ تعالیٰ نے لازم قرار دیا ہے۔ کرنے والا صرف اللہ ہی ہے۔ آپ اسباب کو خوب توجہ سے اختیار کریں۔ اس میں کمی نہ کریں۔ سورہ الم نشرح صرف 21بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں روزانہ۔ بہت زو داثر عمل ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 39 reviews.