Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

درود شریف کے اثرات کئی پشتوں تک (شعبہ تحقیق و تالیف)

ماہنامہ عبقری - جون 2007ء

درود فرشتوں کی عبادت ہے: فرمایا کوئی دن ایسا نہیں آتا کہ جس دن ستر ہزار فرشتے روضہ منورہ پر حاضری نہ دیتے ہوں۔ روزانہ ستر ہزار فرشتے دربار رسالت میں حاضری دیتے ہیں اور روضہ انور صلی اللہ علیہ وسلم کو گھیر لیتے ہیں اور اپنے نورانی پروں کے ساتھ روضہ مطہرہ کو چھوتے ہیں اور درود پاک پڑھتے رہتے ہیں جب شام ہوتی ہے تو وہ آسمان کی طرف پرواز کر جاتے ہیں اور دوسرے ستر ہزار آجاتے ہیں۔صبح ہوتی ہے تو وہ پروازکرجاتے ہیںاور دوسرے ستر ہزار حاضر ہوجاتے ہیں اور یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔ جب قیامت کا دن آئے گا تو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم ستر ہزار فرشتوں کے جلوس میں تشریف لائیں گے اور انہی فرشتوں کے ساتھ میدان حشر کی طرف روانہ ہوں گے۔ درود کے اثرات کئی پشتوں تک: حضرت حذیفہ بن الیمان”محرم“راز دار نبوت صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ درود شریف کے انوار و فوائد اولاً درود اولاد کئی پشتوں تک پہنچتے رہتے ہیں۔” صَلّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَسَلَّمَ “ درود کی برکت سے مصائب ٹل جاتے ہیں: خواجہ توکل شاہ انبالوی نے فرمایا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ بلائیں جب اترتی ہیں تو گھروں کارخ کرتی ہیں مگر جب درود شریف پڑھنے والے کے گھر پر آتی ہیں تو وہ فرشتے جو درود شریف کے خادم ہیں وہ اس گھر میں بلاﺅں کو نہیں آنے دیتے۔ بلکہ ان کو پڑوس کے گھروں سے بھی دور پھینک دیتے ہیں۔ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کا ایمان افروز فرمان: حضرت شاہ غلام علی دہلوی فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ دوزخ کاخوف مجھ پر غالب ہوا میں عالم بالا میں سروردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوا۔ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو ہم سے محبت رکھتا ہے وہ دوزخ میں نہ جائے گا۔ (تذکرہ مشائخ نقشبند یہ )
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 38 reviews.