Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ كا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

وہ کس چیز کا بچہ تھا؟

میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے گھر میں میری چھوٹی ممانی آئی ہوئی ہیں (ان کے چار بچے ہیں) ان کے ساتھ ایک چھوٹا سا بچہ بھی ہے جو عجیب و غریب حرکتیں کررہا ہے۔ اس کی یہ حرکتیں دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ یہ انسان نہیں ہوسکتا۔ میں اپنی امی سے کہتی ہوں کہ دیکھیں مجھےیہ انسان نہیں لگتا۔ وہ بھی میری ہاں میں ہاں ملاتی ہیں۔ ممانی کا رویہ کچھ درمیانہ سا ہے سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ بچہ ان کا کیا لگتا ہے۔ پھر ہم اس بچے کو مارنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوپاتے۔ گھر کے صحن میں اور بھی بہت سے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اب ہم اسے نہیں مار سکتے اور نہ ہی اس سے بچ سکیں گے لیکن میں ان سے کہتی ہوں کہ نہیں تم لوگ دیکھنا میں اسے کلام الٰہی اور اللہ کی مدد سے ضرور مار دوں گی اتنے میں وہ بچہ ایک لڑکی کی شکل اختیار کرکے مجھ پر حملہ کرنے لگتا ہے اور میں آنکھیں بند کرکے سچے دل سے اللہ کو مدد کیلئے پکارتی ہوں اچانک وہ زمین پر گر کر تڑپنے لگتا ہے سب لوگ اسے مارنا شروع کردیتے ہیں جب وہ ادھ موا ہوجاتا ہے تو میں کہتی ہوں کہ اب بس کرو اور مت مارو پھر اس سے پوچھتی ہوں کہ کیا تم اٹھ سکتے ہو وہ کہتا ہے کہ نہیں میرے ہاتھ اور ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں تھوڑی دیر بعد وہ اپنا سر پکڑ کر مرجاتا ہے۔ مرنے سے پہلے وہ الحمدللہ پڑھتا ہے اس کے مرنے کے بعد میں سب لوگوں سے کہتی ہوں کہ جلدی سے سارے لاحول پڑھو اور اللہ کو یاد کرو۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (زوبیرہ‘ملک وال)
تعبیر:خواب ذہنی خیالات کا عکس ہے۔ جس میں کسی واضح سمت اشارہ نہیں ہوتا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ آپ بیک وقت کئی سمتوں میں سوچنے کی عادی ہیں۔ کسی ایک معاملے پر یکسو ہوجائیں۔ کامیابی یقیناً میسر آئے گی۔ یَاسَلَامُ بکثرت پڑھا کریں۔

بگڑے معاملات

میں نے خواب میں دیکھا کہ میری شادی میرے سیکنڈ کزن کے ساتھ ہورہی ہے جسے میں سخت ناپسند کرتی ہوں کیونکہ وہ نشہ کرتا ہے گھر میں شادی والا ماحول نہیں ہوتا۔ میرے ابو کا چہرہ ایسا ہوتا جیسے وہ زبردستی یہ شادی کروا رہے ہوں اور میرے پاس میری دونوں پھوپھو بیٹھی ہیں اور میں دل میں سوچتی ہوں میری دونوں پھوپھو نے بھی میرا رشتہ مانگا تھا ابو نے وہاں میری شادی کیوں نہ کی‘ نکاح کیلئے مولوی صاحب آتے ہیں تو میں زور زور سے رونے لگ جاتی ہوں اور کہتی ہوں کہ مجھے (ع) پسند نہیں ہے کیونکہ وہ بدچلن اور شرابی ہے‘ وہ غصے میں آکر اپنا سہرا پھینک دیتا ہے اور اس کی امی چائے لاتی ہیں اور اس میں ایک گولی ڈالتی ہیں اور کہتی ہیں کہ غصے میں اسے یہ گولی دینی ہے اور وہ اور ان کے مہمان چلے جاتے ہیں اور میں رب کا شکر ادا کرتی ہوں اور ابو کہتے ہیں کہ یہ شادی کروانے کا ان کا فیصلہ کتنا غلط تھا اتنی دیر میں دیوار میں سے دو بڑے کیڑے نکلتے ہیں تو میں انہیں پاؤں سے مار دیتی ہوں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ (جویریہ‘ ساہیوال)
تعبیر: آپ کے خاندان کے معاملات بگڑے ہوئے ہیں۔ یَاسَلَامُ بکثرت پڑھا کریں۔ شادی کے معاملات میں بھی تاخیر سے آپ کے معاملات میں حسد کا عنصر بھی دکھائی دیتا ہے۔

تعلیم پر توجہ دیں

میں نے خواب میں دیکھا کہ دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن کی عمریں تقریباً پانچ سال ہے اوروہ دونوں آپس میں لڑرہے ہیں یہ تو مجھے پتا ہے کہ خواب میں لڑائی دیکھنا اچھی بات نہیں لیکن آپ مجھے یہ بتائیے کہ جس کام کیلئے میں نے استخارہ کروایا تھا اگر وہ میں کروں تو مجھے کس صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا‘ واضح رہے کہ یہ استخارہ میں نے ٹینس کھیلنے کیلئے کیا تھا۔(شاہد‘ راولپنڈی)
تعبیر: آپ تعلیم پر توجہ دیجئے۔ کیونکہ آپ کے حالات کے مطابق تعلیم آپ کیلئے زیادہ ضروری ہے۔ کھیل کے معاملات میں ابھی کسی بڑی کامیابی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

قبر میں مزے سے ہوں

میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے چچا کے گھر میں ہوں‘ میرے سگے چچا نہیں ہیں۔ میری والدہ کی وفات ہوچکی ہے وہ وہاں اچانک آجاتی ہیں میں ان سے لپٹ کر رونے لگ جاتا ہوں میری والدہ مجھے چپ کرواتی ہیں اور قریب ہی چارپائی پر میرے چچا کی لڑکی سورہی ہوتی ہے۔ میری والدہ اس کو بیدار کرنے کی کوشش میں مصروف ہوتی ہیں لیکن وہ انگڑائی لے کر پھر سوجاتی ہے اتنے میں میرے چچا کی بہو آجاتی ہے اور وہ میری والدہ سے سلام لے کر خاموشی سے سو جاتی ہے۔ پھر میں اپنی والدہ سے کہتا ہوں کہ ماں جی جو انسان فوت ہوجاتا ہے تو کیا اس کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی قبر پر ان کا کون سا رشتہ دار فاتحہ کیلئے آتا ہے تو وہ جواب دیتی ہیں کہ ہاں کیوں نہیں۔ جب کوئی فاتحہ کیلئے آتا ہے تو فرشتے نیکیاں لکھ لیتے ہیں اور پھر شام کو ہمیں انعامات ملتے ہیں پھر وہ بولتی ہیں کہ کبھی شام کو کوئی نیکی اکٹھی نہیں ہوتی تو میں جواب دیتا ہوں کہ میں کبھی ہفتہ میں ایک مرتبہ آپ کیلئے فاتحہ کہنے کیلئے آتا ہوں کبھی دو یا اس سے زیادہ بار پھر وہ جواب دیتی ہیں میں جانتی ہوں کہ تم آتے ہو اور آخر میں کہتی ہیں کہ میں یہاں بہت خوش ہوں اور مزے میں ہوں اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (علی عمران‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے دیرینہ مسائل حل ہوجائیں گے۔ لیکن کوشش کیجئے کہ دینی کاموں میں حصہ لیں اللہ کی رضا کے لیے خلق خدا کے کام آئیں۔ اپنوں سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کیجئے۔ یَارَافِعُ بکثرت پڑھیں۔

شادی اچھی جگہ ہوگی

میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک طرف تین ستارے ہیں اور ایک طرف ایک ستارہ ہے جو کہ تین ستاروں سے تھوڑا سا بڑا اور زیادہ چمکدار ہے۔ مجھے آواز آتی ہے کہ ان میں سے کوئی ایک ستارہ مانگ لو میں تین ستارے مانگ لیتا ہوں آواز آتی ہے کہ یہ اسے دے دو تین ستارے ایک طرف ہوجاتے ہیں اور اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (محمد حسن شہزاد‘ سعودی عرب)
تعبیر: آپ کی شادی اچھی جگہ ہوگی اور اگر ہوگئی ہے تو آپ کی اولاد نرینہ ہوگی اور آپ کیلئے سکون قلب کا باعث ہوگی۔ یَارَافِعُ بکثرت پڑھا کریں۔ نماز کی پابندی فرمائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 690 reviews.