Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوگر سے آگاہی اور شفایابی (محمد ایوب‘ راولپنڈی)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

ذیابیطس اگرچہ آج کل ایک عام مرض ہے تاہم تاریخ میں اس کاتذکرہ فرعون کے زمانے میں ملتا ہے۔ اُس زمانے میں امیر لوگ جسمانی کام نہیں کرتے تھے ان کے ہاں مرغن غذائوں کا استعمال زیادہ ہوتا تھا انہیں یہ عارضہ لاحق ہوجاتا تھا ذیابیطس کی دو اقسام قابل ذکر ہیں۔

 

قسم الف

 یہ قسم موروثی ہے مریض کا لبلبہ انسولین بالکل نہیں بناتا اگر بناتا ہے تو بہت کم۔ ایسے مریضوں کا علاج صرف انسولین سے کیا جاتا ہے انسولین کی مدد سے جسم میں گلوکوز توانائی میں بدل جاتی ہے۔

 

قسم ب

 اس قسم کا ذیابیطس 90فیصد لوگوں کو ہے یہ بیماری چالیس سال کے اوپر کی عمر کے لوگوں میں ہوتی ہے پچاس سے ساٹھ سال کی عمر کے لوگوں میں زیادہ ہے۔ اس قسم کی ذیابیطس میں لبلبہ اگرچہ انسولین بناتا ہے لیکن عام جسم کو جتنی مقدار انسولین کی ضرورت ہوتی ہے اس مقدار میں نہیں بناتا اور جسم گلوکوز کو قبول نہیں کرتا جس کی وجہ سے خون میں شکر زیادہ ہوجاتی ہے جسم زیادہ شکر کو پیشاب کے ذریعے خارج کردیتا ہے چنانچہ مریض کو بار بارپیشاب آتا ہے۔

 

اسباب

 جسمانی کام نہ کرنا‘ ورزش نہ کرنا‘ پیدل چلنے سے اجتناب‘ لگاتار کئی گھنٹے بیٹھنے رہنا مثلاً تاجر حضرات یا دفتر میں کام کرنے والے لوگ‘ جو لوگ مرغن غذا کھاتے ہیں اور جسمانی کام نہیں کرتے وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کا گندا مواد لبلبے کے پاس جمع ہوجاتا ہے اس لیے لبلبہ صحیح طور پر کام نہیں کرتا۔چالیس یا اس سے اوپر کے مردوں اور خواتین میں مخصوص دھاتوں کی کمی بھی ذیابیطس کا باعث بنتی ہے‘ مخصوص دھاتوں میں جست کرومیم مینگنیز اور سلینم قابل ذکر ہیں اس کا پتہ امریکن ڈاکٹروں نے 1967ءمیں لگا لیا تھا اگر یہ معدنی اجزا جسم میں باقاعدگی سے خوراک کے ذریعے لیے جائیں تو پھر یہ مرض نہیں ہوگا اگر ہے تو دور ہوجائے گا۔

پرانے زمانے میں لوگ چکی کا آٹا کھاتے تھے اس لیے انسانوں میں ان اجزاءکی کمی نہیں ہوتی تھی لیکن آج مشین یا مل کا آٹا میں 60 سے70 فیصد معدنی اجزاءضائع ہوجاتے ہیں اس لیے یہ مرض زیادہ ہوگیا ہے۔

 

زنک

 لبلبہ کو صحت مند رکھتا ہے تاکہ مطلوبہ مقدار میں انسولین بنتی رہے یہ دھات سفید چنا‘ لوبیا‘ کلیجی‘ دودھ‘ مونگ پھلی‘ گائے کے گوشت‘ پیاز کے پتوں‘ امرود‘ گندم کے چھان میں پائی جاتی ہے۔

 

کرومیم

 یہ دھات انسولین سے مل کر شکر کو جسم کے خلیوں میں داخل ہونے میں مدد دیتی ہے یعنی کرومیم کے بغیر انسولین کی کارکردگی درست نہیں رہتی۔ یہ دھات چنا‘ لوکی‘ بادام‘ باجرہ‘ پیاز کے پتوں اور آم کے پتوں میں پائی جاتی ہے۔

 

مینگنیز

 یہ دھات بھی لبلبے کو صحت مند رکھتے میں مدد دیتی ہے یہ گندم لونگ‘ اخروٹ‘ ناریل‘ دال‘ مونگ اور پیاز کے پتوں میں پائی جاتی ہے۔

 

سلینیم

 یہ دھات بھی شکر کو جسم میں جذب ہونے میں مدد دیتی ہے یہ جو‘ شلجم‘ لہسن‘ پیاز‘ بندگوبھی‘ تل کے بیج اور چنے میں پائی جاتی ہے۔

 

غیرمتوازن خوراک

: غیرمتوازن خوراک اور غذا کے غلط جوڑ سے بھی ذیابیطس ہوجاتا ہے مثلاً ہمارا معدہ قدرتاً مختلف غذائوں کو صحیح طور پر ہضم نہیں کرسکتا۔ پروٹین والی غذا گوشت‘ انڈا‘ دودھ کے ساتھ روٹی اور چاول کھانے سے زہریلے مادے پیدا ہوتے ہیں جو کہ آہستہ آہستہ ہمارا نظام ہضم اورخوراک کے جذب نظام کو خراب کرتے ہیں۔ زیادہ روٹی چاول کھانے سے لبلبے پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے جس سے لبلبہ تھک کر کمزور ہوجاتا ہے اس لیے روٹی کم کھائیں اور کچی یا پکی سبزیاں زیادہ کھائیں۔اینٹی بائیوٹک ادویات لبلبے اور جگر کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ پریشانی بھی ہمارے جسم کو بہت متاثر کرتی ہے خاص کر نظام ہضم اور میٹا بولزم۔ جنسی کمزوری سے لبلبہ اور جگر کمزور ہوجاتے ہیں۔

 

ذیابیطس کی علامات

بار بار پیشاب آنا٭ اچانک بھوک کا زیادہ ہونا ٭ پیشاب کا بار بار آنا‘ رات کو زیادہ پیشاب آنا چاہے پانی پیا ہو یا نہ پیا ہو۔ ٭ تھکاوٹ محسوس ہونا ٭ نظر میں چیزیں دھندلی دکھائی دیتی ہیں۔ ٭ ہاتھ یا پائوں کا سن ہوجانا پائوں میں درد یا سوئیاں چبھنا ٭ زخم کا دیر سے ٹھیک ہونا ٭ جنسی کمزوری ہونا ٭ وزن کم ہونا ٭ خشک ہونٹ اور منہ ٭ کان میں شائیں شائیں کی آوازیں ٭ دانت اور مسوڑھوں میں تکلیف ہونا ٭ خراب ہاضمہ ٭ قبض کا ہونا۔

 

ذیابیطس میں ہونی والی پیچیدگیاں

 بلند خون کا دبائو جس سے دل کے امراض ہوجاتے ہیں۔ ٭ ٹانگوں اور پنڈلیوں میں درد کی شکایت ٭ نظام ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے ٭ بینائی کمزور ہوجاتی ہے اور بعض دفعہ بینائی ختم ہوجاتی ہے‘موتیا جلدی آجاتا ہے۔ ٭ جسم میں کولیسٹرول اور زہریلے مادے پیدا ہوجاتے ہیں جس سے گردے خراب ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

٭ پائوں کی انگلیوں میں فنگس لگ جاتی ہے زیادہ خراب ہونے کی صورت میں انگلیاں اور پائوں کٹوانے پڑجاتے ہیں٭ مردوں میں جنسی کمزوری ہوجاتی ہے۔

 

اپنا علاج خود کیجئے!

ورزش یا سیر کی عادت ڈالیں کم از کم ایک گھنٹہ سیر کریں اس سے گلوکوز آپ کے جسم میں جذب ہوجائیگی لبلبے کو طاقت ور بنانے کیلئے یوگا کی ورزش مفید ہے۔

٭نہار منہ لیموں یا ٹماٹر استعمال کریں اس سے شوگر کا لیول صحیح رہتا ہے‘ ادرک اور لہسن سے لبلبہ زیادہ انسولین پیدا کرتا‘ امرود کھانے سے شکر کم ہوجاتی ہے بعض لوگوں نے امرود کے پتوں کا قہوہ پیا اور شکر کم ہوگئی۔ کالی مرچ‘ مٹر اور مولی کا استعمال کریں۔ ریشہ دار غذا کا زیادہ استعمال کریں اس سے شوگر آہستہ بنتی ہے روٹی کیساتھ زیادہ کچی سبزیاں کھائیں۔ میتھی کے بیج یاکلفہ کے بیج‘ کریلہ‘ جامن تارا میرا کا سلاد کھانے سے شوگر کم ہوجاتی ہے۔ ٭ رات کے وقت پیاز کھانے سے رات کو بار بار پیشاب نہیں آتا۔ جوار کی روٹی کھانے سے مردوں کی جنسی کمزوری دور ہوجاتی ہے۔اونٹنی کے دودھ میں قدرتی انسولین ہوتی ہے انڈیا اور روس میں شوگر کے مریضوں کو ایک کلو دودھ روزانہ پلاتے ہیں‘ مٹر کی پھلیاں مٹر نکالنے کے بعد ذرا ابال لیں اس میں بھی انسولین قدرتی ہوتی ہے وہ استعمال کریں۔ روزانہ آملے کا استعمال لبلبے کو تقویت دیتا ہے اور لبلبہ مطلوبہ انسولین بنانے کے قابل ہوجاتا ہے۔ ٭ ثابت گندم میں قدرت نے کافی مقدار میں دھاتیں رکھی ہیں۔ ثابت گندم کو نرم آگ پر پانی ڈال کر پکائیں اور نمک لگا کر کھائیں انشاءاللہ ان دھاتوں کی کمی جسم میں پوری ہوجائیگی اور لبلبہ صحیح کام کرنا شروع کردیگا۔ ٭ دو اخروٹ اور تل ایک چمچ روزانہ کھائیں یہ بھی شوگر میںمفید ہے۔ کنوار گندل کا استعمال فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں دھاتی اجزاءہوتے ہیں یہ جگر اور معدے کو صحیح رکھتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 823 reviews.