Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دوستی اور دشمنی کا معیار (عبدالغفور نقشبندی‘ بنوں)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

پیار اور محبت کے چشمے خشک ہوچکے ہیں

جس کی وجہ سے کینہ و نفاق زیادہ ہوگیا ہے

14اگست 1947ءکو جب پاکستان بنا اور مہاجرین کا تبادلہ ہوا تو میں اس وقت سرگودھا سے چالیس میل دور اپنے آبائی گائوں میں رہتا تھا۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب انڈیا سے لٹے پٹے مہاجرین آئے تو بہت ہی بُری حالت تھی‘ بے سروسامانی کا عالم تھا۔ہمارے شہر والوں نے دوستی اور مہمان نوازی کا وہ جذبہ دکھایا کہ آج سے چودہ سو سال پہلے قریش مکہ کی مدینہ ہجرت کی یاد تازہ کردی۔سب کچھ مہاجرین کو دیدیا۔لیکن آج جب ہم اس مادی دور کو دیکھتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ انسان کی محبت تو کیا خدا کی محبت بھی معدوم ہوتی جارہی ہے۔ پیار اور محبت کے چشمے خشک ہوچکے ہیں‘ جس کی وجہ سے کینہ و نفاق زیادہ ہوگیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ انسان میں حب دنیا‘ حب جاہ‘ حب ذات‘ شہرت و ناموری‘ خودغرضی و انانیت پسندی اور دوسروں پر بالادستی حاصل کرنے کے عذاب میں مبتلا ہوکر اللہ کے نور سے محروم ہوگیا ہے۔ہمارے اندر بغض و عداوت کی آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے ہمیں قطع تعلق اور نفرت جیسے مرض میںمبتلا کردیا ہے۔ اس کا علاج صرف اور صرف یہ ہے کہ ہم خدا کی رضا اور محبت کی راہ پر لگ جائیں جس کی تائید اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی۔ حدیث قدسی ہے۔ اللہ فرماتا ہے میری محبت واجب ہوگئی ہے ان کیلئے جو میری وجہ سے باہم محبت کرتے ہیں اور میری وجہ سے مل جل کر بیٹھتے اور میری وجہ سے ایک دوسرے کی زیارت کرتے ہیںاور میرے لیے مال خرچ کرتے ہیں۔(موطا امام مالک)

حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر وحی نازل ہوئی اگر تم زمین اور آسمان کی تمام عبادتیں بجا لائو اور اس عبادت میں کسی کی دوستی اور دشمنی میرے لیے نہ ہو تو سب عبادتوں کا کوئی فائدہ نہیں۔ (کیمیا سعادت)

حضرت جنید بغدادی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ کیلئے کسی سے محبت کرنے کا سبق میں نے ایک حجام سے سیکھا۔ مکہ معظمہ میں ایک حجام کے پاس گیا جو کسی خواجہ کی حجامت بنارہا تھا میں نے سلام کیا اور کہا کہ خدا کیلئے میرے بال بھی کاٹ دو۔ تو حجام نے خواجہ کو فارغ کرکے میرے بال کاٹ دئیے اس کے بعد کچھ رقم بھی دی اور کہا کہ اپنی ضرورت پوری کرو۔ کچھ دنوں کے بعد میرے پاس کہیں سے رقم آئی اور حجام کو دینے گیا تو حجام نے کہا کہ تم کو خدا سے شرم نہیں آئی۔ میں نے تو خدا کی محبت میں تمہاری حجامت بنائی تھی کوئی اس محبت کا معاوضہ نہیں دے سکتا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 819 reviews.