Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پانی سے پیچیدہ بیماریوںکا علاج (حسین رضوان‘ ملتان)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

اللہ جل شانہ نے بے شمار نعمتیں پیدا کی ہیں ہر نعمت ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔ انسان کو جب اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے بھیجا تو بھیجنے سے پہلے اس کیلئے تمام تر ضروریات پورا کرنے کیلئے وسائل کا بہترین انتظام کیا لیکن نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت پانی کو ہی بنایا۔ باقی نعمتوں کو پانی کے ماتحت کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے پانی کو زمین میں تو محفوظ کیا مگر اس کے خزانے اپنے پاس رکھے۔ یہ پانی اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے جب وہ چاہتا ہے اور جہاں چاہتا ہے ضرورت کے مطابق اپنے حکم سے برساتا ہے۔ قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ جل شانہ فرماتے ہیں: ”ہم نے آسمان سے ایک اندازے کے مطابق پانی کو نازل (فرمایا) کیا اور زمین میں ٹھہرایا اور ہم اس کے لے جانے پر قادر ہیں“ (سورة المومنون پارہ 18آیت نمبر 18)

اللہ تعالیٰ نے پانی کو آسمان سے برسایا‘ قدرتی بارش کے ذریعے‘ پھر سردیوں میں برف کی صورت میں جب پانی کی ضرورت کم ہوتی ہے بڑے بڑے گلیشیئرز بنا کر جمع کیا اور دریائوں‘ نالوں‘ نہروں کی صورت میں موسم گرما میں ضرورت پڑنے پر اس کو زمین میں پھیلا دیا اور یوں سمندروں میں اس پانی کو جمع کیا۔ پانی کے ساتھ ہی تمام جانداروں کی زندگی کو بالواسطہ یا بلاواسطہ وابستہ کردیا یہاں تک کھیتوں کی سیرابی‘ فصلوں کی کاشت‘ باغات کی بڑھوتری‘ پھلوں‘ انسانوں جانوروں سب کی شادابی کیلئے پانی کو لازم جزو قرار کردیا پرند‘ چرند‘ انسان‘ حیوان‘ پھل‘ پھول‘ پودے سب کی زندگی کا دارومدار پانی پر ہے۔

انسان کھائے بغیر تو زندہ رہ سکتا ہے مگر پانی کے بغیر زندہ رہنا ناممکن ہے۔ انسانی جسم میں پانی کی شرح خون میں تقریباً 95% ہے۔ جس کا ہر عضوپانی کا محتاج ہے۔

پانی کی کمی انسان کو مختلف بیماریوں کا شکار کرتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں انسانی جسم پانی کا بہت سارا حصہ پسینہ اور فضلات کی صورت میں خارج ہوجاتا ہے اگر انسان پانی کا مناسب استعمال نہ کرے تو اس کے جسم کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوجاتا ہے تو اسے چکر آنا اور جسم پر سرخ رنگ کے دھبوں کا ظاہر ہونا‘ چبھن والی بے چین کردینے والی خارش کا ہونا جیسے امراض شامل ہیں۔

آج آپ کو پانی سے علاج کے طریقے بتاتے ہیں۔ آج کل پانی کی کمی وجہ سے اور پانی پینے کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے گردوں کی بیماریاں اور اس سے متعلق شکایات سامنے آرہی ہیں میں نے پانی کو ان مسائل پر آزمایا ہے۔ الحمدللہ اللہ کے فضل سے بہت سارا فائدہ اٹھایا اور کامیابی بھی ہوئی چونکہ نیک اور اچھی بات بتانا صدقہ جاریہ ہے۔

پانی سے گردوں کی پتھری اور گردوں کے دیگر امراض سے افاقہ ایک ہفتے سے پندرہ دن کے اندر ممکن ہے مگر جو لوگ شک کرینگے یا وہمی ہونگے ان کیلئے ایسا کرنا ناممکن ہے۔ فی الوقت دوآدمیوں پر پانی سے علاج کا تجربہ کیا اور الحمدللہ دونوں ہی ایک ہفتے میںدرست ہوگئے۔ پانی سے گردوں کی پتھری کا ختم ہونا ممکن ہوچکا ہے۔ میرے ایک دوست ہیں صادق صاحب مجھے ایک دن ملے تو ان کا رنگ پیلا تھا اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے میں نے ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا طبیعت خراب ہے۔ میرے اصرار پر بتایا کہ میرے گردوں میں تکلیف ہے میں نے ان کو پانی کا طریقہ علاج بتایا۔ پھر تقریباً پندرہ دنوں کے بعد پھر ملے طبیعت کا حال پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ الحمدللہ میں پہلے سے کافی بہتر ہوں اور میرے گردے سے پتھری بھی نکل گئی ہے۔ یہ واقعہ سوفیصد سچا ہے۔

دوسرا واقعہ اپریل 2011ءبروز جمعة المبارک کو پیش آیا۔ ہمارے ہاں ایک روحانی محفل تھی محفل کے اختتام پر لنگر خانے گیا تو لنگر خانے کے امیر کو دیکھا تو ان کے چہرے پر تکلیف کے آثار تھے اور وہ اس حالت میں بھی کام کررہے تھے میں نے ان سے وجہ پوچھی تو بتایا کہ گردے میں تکلیف ہے علاج کروا رہا ہوں مگر افاقہ نہیں ہورہا۔ میں نے انہیں پانی سے علاج کا طریقہ بتایا الحمدللہ ایک ہفتے کے اندر تندرست ہوگئے۔ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد جب جمعہ نماز ان کے ہاں پڑھی جمعہ کی نماز کے بعد بتایا کہ الحمدللہ تکلیف رفع ہوگئی آج صبح چھوٹے پیشاب کے ساتھ پتھری نکل گئی اور یوںاللہ کے فضل سے ایک اور کامیابی ملی۔

آئیے اس طریقہ علاج کو پرکھتے ہیں‘ یادرکھیں! مستقل مزاجی ضروری ہے۔ طریقہ علاج:صبح سویرے اٹھیں‘ اٹھ کر وضو کریں اور نماز فجر ادا کریں‘ نماز فجر ادا کرنے بعد ذکرو اذکار کریں۔ ٭ پانی کا گلاس 250 ملی لیٹر (ایک پائو) کاہو۔ ٭ پانی کے تین سے چار گلاس خالی پیٹ پئیں اور گھڑی پر وقت نوٹ کریں جو لوگ آفس اور دوسرے امور سرانجام دیتے ہیں انہیں پانی وقت کے وقفے کومدنظر رکھ کر پینا ہوگا۔ پانی پینے کے کم ازکم ڈیڑھ گھنٹہ یا دو گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ ناشتے کے بعد پانی بالکل بھی نہیں پینا۔ ویسے بھی کھانا کھانے کے بعد پانی پینا صحت کیلئے مضر ہے۔ پھر ڈیڑھ سے دو گھنٹے کچھ کھانا نہیں ہے۔ ڈیڑھ سے دو گھنٹے بعد پانی کے تین سے چار گلاس پانی پئیں۔ اگر دوپہر کا کھانا دو بجے ہے تو بارہ بجے لازماً پانی پینا شروع کردیں پھر کھانے کے بعد دوبارہ اتنا ہی وقفہ دینے کے بعد پانی پی لیں۔ اگر رات کے کھانے کا وقت آٹھ بجے ہے تو شام چھ بجے پانی پئیں۔ پھر کھانے کے بعد چہل قدمی کریں۔ رات کو بستر پر لیٹتے وقت پانی نہیں پینا۔ نیز پانی کسی جگ یا بوتل میں لیں جب پہلا گلاس پئیں تو اس پر گیارہ مرتبہ درود شریف تین مرتبہ سورة الفاتحہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں بہتر یہ ہے کہ اس جگ یا بوتل میں پانی پر پڑھ لیں پھر پانی پئیں۔ انشاءاللہ یقینی فائدہ ہوگا۔

پانی کی کمی سے پیدا ہونیوالے مسائل: پانی سے بے شمار بیماریوں کا علاج ممکن ہے اکثر لوگوں کے گھٹنے کڑکتے ہیں اور ٹخنوں میں چٹخنے کی آوازیں ہوتی ہیں۔ ٭ اکثر لوگوں کو چلنے میں دقت ہوتی ہے گھٹنوں کے جوڑ جام ہوجاتے ہیں ان کیلئے پانی کا علاج بہتر ہے۔ ٭ اکثر لوگوں کو رکوع وسجود کرتے وقت اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ گھٹنوں اور ٹخنوں میں سے چٹخنے اور پٹاخوں جیسی آوازیں نکلتی ہیں ان کو چاہیے پانی کا علاج کریں وہ لوگ پانی کی کمی کا شکارہیں۔ ٭ پیشاب کا جل کر آنا‘ پیلا‘ زرد ہونا بھی پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ نیز نظام انہضام کا کمزور ہونا پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔٭ ہونٹوں پر خشکی ہو‘ ہونٹ پھٹنے لگیں یا خشک ہوجائیں یہ اس بات کی نشانی ہے کہ جسم میں پانی کی سپلائی کم ہے۔ پانی کی سپلائی بحال کریں۔

بعض لوگ شکایت کرتے ہیں قے آنے کو ہوتی ہے تو ایسے لوگوں سے التماس ہے کہ پانی ایک دم چار گلاس نہ پئیں۔ دو ‘دو منٹ کا وقفہ رکھیں۔ اس طریقہ علاج میں بعض لوگوں کو پیشاب بار بار آتا ہے اس سے پریشان مت ہوں یہ گردوں کی فعالی کا نظام ہے۔ پیشاب کی زیادتی کی شکایت شروع شروع کے دنوں میں ہوگی جب مزاج بن جائیگا پھر ختم ہوجائیگا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 813 reviews.