Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

ٹھنڈا گرم پانی

خواب: میں نے دیکھا کہ کھیت میں فصل کو پانی دیا جارہا ہوتا ہے۔ پانی کیاریوں کی صورت میں جارہا ہے (جیسا کہ عام طور پر کھیتوں میں بنی ہوتی ہیں) وہاں موجود ایک آدمی کو میں کہتا ہوں کہ دوسرے کھیت کو بھی پانی دینا ہے۔ ہر بات میں اشارہ کرکے کہتا ہوں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ میرا کھیت ہے جسے میں پانی دینے کیلئے کہتا ہوں تو وہ شخص کہتا ہے کہ فلاں آدمی نے پانی پر بند لگایا ہوا ہے اگر بند کو توڑا تو وہ ناراض ہوگا۔ اتنے میں‘ میں بند کو اکھیڑنا شروع کرتا ہوں۔ وہ مٹی‘ اینٹ کی ملتی جلتی چیزوں سے بند بنا ہوتا ہے جیسا کہ عام کھیتوں میں بند بنا ہوتا ہے۔ میں اینٹ اور مٹی کو اٹھا کر پھینکتا ہوں اور جس کھیت کی طرف میں اشارہ کرتا ہوں پانی اس طرف جانے لگتا ہے پھر منظر بدلتا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ ایک ٹیوب ویل سے پانی بہت تیزی سے پریشر سے اوپر کی طرف نکلتا ہے۔ میں چہرہ آگے کرکے بغیرہاتھ استعمال کیے منہ کھول کر پانی پیتا ہوں۔ پانی بہت ٹھنڈا اور مزیدار لگتا ہے ۔ میں پھر دوسرا گھونٹ پیتا ہوں تو پانی پہلے جیسا نہیں ہوتا بلکہ اس کے دو ذائقے ہیں۔ دوسرا گرم یا نیم گرم محسوس ہوتا ہے۔ پھر میں تیسرا گھونٹ پیتاہوں تو پہلے جیسا ذائقہ ہوتا ہے ٹھنڈا اور شیریں۔ پھر ہمارے محلہ کا ایک آدمی وہ بھی بالٹی بھرلیتا ہے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (شاکر‘ گوجرانوالہ)

تعبیر: ماشاءاللہ بہت مبارک خواب ہے۔ آپ کو بہت ترقی اور خوشحالی نصیب ہوگی اور آپ کی اولاد میں ایک بچہ دینی ترقیاں کرے گا اور دوسرا دنیاوی اعتبار سے نامور ہوگا او آپ سے اور آپ کی اولاد سے خلق خدا کو بھی نفع پہنچے گا۔

 

صحت نصیب ہوگی

خواب: میں نے دیکھا کہ میں کسی دریا کے قریب کھڑی ہوں جب میں غور سے دریا کے پانی کو دیکھتی ہوں تو مجھے ڈر لگتا ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی (حقیقت میں‘ میں نے فجر کی نماز ادا کی اور تین بارسورہ یٰسین شریف پڑھی اور پھر میں سوگئی) پھر میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں دریا کے قریب بیٹھی ہوں میرے ساتھ میری بھابی ہیں اور ابو کھڑے ہوئے ہیں۔ اتنے میں ایک شخص آتا ہے اور وہ بادام مجھے دیتا ہے۔ میں کہتی ہوں چلو یہ کھالیتی ہوں کیا معلوم اسی سے میری بیماری ختم ہوجائے مگر میں کھاتی نہیں ہوں۔ پھر منظر بدلتا ہے میں ایک کمرے میں ہوں اور ایک بزرگ سفید ٹوپی پہنے تخت پر بیٹھے ہیں اور ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ ہے۔ وہ میرے ہاتھوں کی لکیریں دیکھتے ہوئے بتاتے ہیں کہ تمہاری قسمت بہت اچھی ہے اور بھی بہت سی باتیں بتاتے ہیں جو مجھے یادنہیں پھر میں ان سے کہتی ہوں ہاں مجھے معلوم ہے میری قسمت بہت اچھی ہے۔ اس کے بعد میں کھڑکی کھول کر کیا دیکھتی ہوں کہ دریا میں سیلاب آگیا ہے اور لوگ اپنی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کے بعد میں دیکھتی ہوں کہ بارش ہورہی ہے اور لوگ خوشی کا اظہار کررہے ہیں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (پوشیدہ)

تعبیر: ماشاءاللہ بہت مبارک خواب ہے اور آپ کو انشاءاللہ صحت نصیب ہوگی اس کے ساتھ آپ کی دلی مرادیں پوری ہونے کا بھی اشارہ ہے۔ آپ درودشریف کثرت سے پڑھا کریں اور شکرانے کے طور پر حسب توفیق مالی صدقہ دیں۔

 

خوبصورت لباس

خواب: میں دیکھتی ہوں کہ میری مرحومہ بہن ہرے رنگ کا لباس اور دلہن کی طرح زیورات پہنے ہوئے ہے۔ وہ مجھے کبھی کوئی کپڑا دیتی ہے یا میں اسے کچھ کپڑے اور کوئی چیز دیتی ہوں۔ میں اکثر خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں شیرخوار بچوں کو دودھ پلاتی ہوں۔ اسے گود میں لیے ہوئے ہوں (میری بیٹی بھی اکثر خواب میں دیکھتی ہے کہ وہ بچے کو گود میں اٹھا کر پیار کرتی ہے) میں اکثر یہ بھی دیکھتی ہوں کہ میرے پاس نئے نئے کپڑے اور سلے ہوئے سوٹ ہیں اور اکثر میں خواب میں اپنے شوہر کو کسی دوسری عورت کے ساتھ بھی دیکھتی ہوں۔ کبھی میں اپنے نئے گھر میں خود کو دیکھتی ہوں اور کبھی پرانے گھر میںجہاں ہم تقریباً 3 یا 4 سال پہلے رہتے تھے۔ (حقیقت میں میری بہن اور اس کی نومولود بچی کو فوت ہوئے تقریباً ایک سال ہونے والا ہے) (ص ، م۔ کوئٹہ)

تعبیر: خواب کے مطابق آپ کی مرحومہ بہن مرنے کے بعد اچھی حالت میں ہیں اور جو کچھ آپ انہیں ایصال ثواب کررہی ہیں وہ ان تک پہنچ رہا ہے اور ان کی دعائیں آپ کے حق میں آپ تک پہنچ رہی ہیں۔ دیگر خواب میں آپ کی اولاد کی بہتر تربیت کا بھی اشارہ ہے۔ نیز آپ کو دینی اور دنیاوی ترقیاں نصیب ہوں گی۔ آپ کے شوہر اگر اپنی دنیاوی مشغولیات میں سے کچھ وقت دینی کاموں کیلئے بھی نکالیں تو انشاءاللہ اطمینان قلب بھی نصیب ہوگا۔

 

معاملات بہت اچھے رہیں گے

خواب: میں ایک باغ میں موجود ہوں جہاںبہت خوبصورت سبزہ‘ پہاڑ اور ایک چائے کے رنگ جیسی نہر ہے اور نہر کے دونوں طرف مٹی کے ٹیلے ہیں۔ باغ کے ایک طرف ایک لڑکی اور اس کی ماں موجود ہے (یہ اس کی ماں اور بہن ہیں جس لڑکے سے میں اپنی کزن کی شادی کرنا چاہتی ہوں) میں ان دونوں سے کہتی ہوں میری کزن سے اپنے بیٹے کی شادی کردیں۔ یہ سن کر اس لڑکے کی ماں بہت خوش ہوتی ہے مگر لڑکی کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ خوش نہیں ہوئی۔ میں اس لڑکے سے جاکر بات کرتی ہوں جو باغ کے دوسری طرف ہے اور ایک سفید رنگ کی بنچ پر بیٹھا ہے اور میںاس کے پائوں میں بیٹھ جاتی ہوں اور اس سے کہتی ہوں میری کزن سے شادی کرلو اور اس حد تک کہتی ہوں کہ میں اس کے آگے اپنے ہاتھ بھی جوڑتی ہوں اور روتی بھی ہوں لیکن وہ مجھ سے کہتا ہے کہ میری بہن جو فیصلہ کرے گی وہ مجھ کو منظور ہوگا اسی حالت میں میں اسکی بہن کے پاس جاتی ہوںمگر وہ کہتی ہے مجھے تمہاری کزن پسند نہیں۔ میں اس کے بھی آگے ہاتھ جوڑتی ہوں اور کہتی ہوں کہ وہ لڑکی (کزن) بہت اچھی ہے‘ نیک اور شریف ہے وہ تہجد بھی پڑھتی ہے۔ یہ سن کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ مان گئی ہے اور کہتی ہے ہم اس کے گھر ضرورجائیں گے۔ (ایمان علی‘ لاہور)

تعبیر: ماشاءاللہ مبارک خواب ہے اور آپ کی کزن کے حق میں یہاں رشتہ کرنا نہایت مبارک ہوگا۔ اگرچہ کہ کچھ مشکلات رشتہ طے ہونے میں ہوں گی لیکن بعد کے معاملات بہت اچھے رہیں گے۔ آپ کی کزن ہر نماز کے بعد 129 بار یَالَطِیفُ پڑھا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 808 reviews.