Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

عمر گزرتی جارہی ہے

میں اپنے رشتے کی طرف سے بے حد پریشان اور متفکر ہوں‘ ماسٹرز کیے ہوئے کئی سال ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی رشتہ نہیں آیا ہے۔ میری تعلیم و کردار اور شکل وصورت میں بھی کوئی کمی نہیں ہے اور خاندان بھی اچھی شہرت کا حامل ہے لیکن پھر بھی کوئی رشتہ نہیں آتا۔ میری چھوٹی بہنوں کی شادیاں ہوچکی ہیں لیکن میری شادی کا دور دور تک کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ زیادہ فکر کی بات یہ ہے کہ عمر گزرتی جارہی ہے جس کی وجہ سے رشتوں کے حصول میں مزید پریشانیاں اور مسائل لاحق ہوجاتے ہیں۔ (سونیا خان‘ جگہ نامعلوم)

جواب: نماز فجر کے بعد اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ اکیس بار سورہ اخلاص اور نماز عشاءکے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ ایک سو اکیس بار اسم یَابَدِیعُ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں۔ مایوس نہ ہوں‘ انشاءاللہ فضل الٰہی شامل حال ہوگا‘ ان وظائف پر کم از کم چار ماہ ضرور عمل کریں اور جن دنوں میں مجبوراً نہ پڑھ سکیں وہ شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔

 

یرقان‘ ذیابیطس او رکاروبار

میں صحت کے مسائل سے دوچار ہوں‘ یرقان اور ذیابیطس کے عوارض میں مبتلا ہوں‘ معاشی حالات الگ خراب ہیں‘ گھریلومعاملات اور کاروباری حالات میں برکت ختم ہوگئی ہے‘ بچوں نے پڑھائی پر توجہ دینا کم کردیا ہے ہر وقت ذہن پر ایک الجھن اور بوجھ رہتا ہے سکون نصیب نہیں ہے۔ (عاصمہ‘فیصل آباد)

جواب: صبح و شام پانی پر سورہ حشر کی آیت 22 سے 24 تک گیارہ گیارہ بار دم کرکے پی لیا کریں۔ جب بھی فارغ ہوں یَاحَفِیظُ یَاسَلَامُ کا ورد کیا کریں‘ نماز فجر کے بعد ایک تسبیح یَاوَہَّابُ کی پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے خیروبرکت کیلئے دعا کیا کریں۔ نماز فجر کے بعد ایک بار پانی پر یَاوَدُودُ دم کرکے بچوں کو پلا دیا کریں۔استغفار کثرت سے کریں۔

 

خوف کی کیفیت

گزشتہ ایک ماہ سے میرے دل و دماغ پر اچانک خوف کی ایک کیفیت طاری ہوگئی ہے یہ خوف بنیادی طور پر موت کا خوف ہے طرح طرح کے خیالات اس سے متعلق آنے لگتے ہیں ان خیالات نے سخت خوف زدہ کردیا ہے‘ تنہائی میں اس خوف کی شدت میں بہت اضافہ ہوجاتا ہے‘ اس خوف سے دل بیٹھنے لگتا ہے‘ شام ہوتے ہی اس خوف میںزیادہ اضافہ ہوجاتا ہے‘ کوئی اونچی آواز سے بھی بول دے تو دل کی حالت غیر ہوجاتی ہے‘ ذہن پر ایک دباو ہر وقت رہتا ہے سوتے وقت تو عجیب و غریب خیالات آنے لگتے ہیں اور گھبراہٹ ہونے لگتی ہے میری عمر اس وقت بائیس سال ہے۔ (محمد طارق‘چونیاں)

جواب: روزانہ نماز فجر کے بعد پانی پر گیارہ بار یَاوَدُودُ دم کرکے چالیس روز تک پئیں‘ بعدازاں چند چھوہاروں پر ایک سو ایک بار یَارَبُّ الرَّحیِم دم کرکے کھالیا کریں۔ غذا میںنمک کی مقدار کم کریں۔

 

ترقی نہیں ہورہی

میں چھ سال سے ایک سرکاری ادارے میں ملازم ہوں‘ میری ترقی کا کیس محکمے کی کمیٹی نے منظور کرلیا ہے لیکن سات آٹھ ماہ سے اعلیٰ سطح پر رکا ہوا ہے‘ فائل ادھر سے ادھر جارہی ہے اس میں کوئی سقم نہیں ہے اور تمام کارروائی کے مطابق یہ منظور ہوجانا چاہیے لیکن پھر بھی معاملہ التوا میں پڑا ہوا ہے میں اور میرے دوسرے ساتھی اس التواءکی وجہ سے ذہنی طور پر بے اطمینانی کا شکار ہیں اگر ہمیں اپنا حق جلد مل جائے گا تو ہمیں معاشی فائدہ بھی ہوگا میرا ارادہ مزید آگے کورس کرنے کا ہے۔ ایک اور وضاحت یہ درکار ہے کہ آپ کے کالم میں شائع ہونے والے وظائف کو اپنے احوال کے مطابق پاکر کیا کوئی شخص ان وظائف پر عمل کرسکتا ہے‘ کیا اسے خصوصی اجازت درکار ہوگی؟ (میاں افتخار حسین‘ وزیرآباد)

جواب: نماز فجر اور نمازعشاءکے بعد اکیس اکیس بار آیت الکرسی پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے ترقی کی دعا کیا کریں۔ محنت اور استقامت سے کام لیں اور اللہ پر توکل کریں۔ انشاءاللہ آپ کیلئے اچھے حالات قدرت کی طرف سے پیدا مدد شامل حال ہوگی۔ کالم میں شائع ہونے والے تمام اوراد وظائف کی عام اجازت ہوتی ہے اور ہر شخص اپنے حالات کے مطابق ان سے استفادہ کرسکتا ہے۔

 

شوہر کی بری عادات

میرے شوہر ایک بری عادت میںمبتلا ہیں اور روزبروز ان کی یہ عادت بڑھتی جارہی ہیں اور شدت میں اضافہ ہورہا ہے‘ میں نے اس سلسلے میں ان کو سمجھایا‘ لڑائی بھی کی لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا‘ بدستور نشے کی عادت اور برے دوستوں کی صحبت کے رسیا ہیں۔ شادی کو دوسال ہوچکے ہیں اور ابھی تک اولاد بھی نہیں ہوئی ہے۔ (فرحت‘قصور)

جواب: رات کو کسی بھی وقت اندھیرے میں بیٹھ کر ایک بار بسم اللہ شریف کے ساتھ سورہ بقرہ کی آیت نمبر 117 پڑھیں اور ہر بار بسم اللہ شریف کے ساتھ اس آیت مبارکہ کو گیارہ بار پڑھ کر شوہر کا تصور کرکے دم کردیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کریں اس وظیفے پر کم از کم نوے دنوں تک عمل کریں اور جن دنوں میں نہ کرسکیں وہ دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔

 

جسم لرزتا ہے

میں کالج میں پڑھتا ہوں‘ مجھے بولنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لکنت کا شکار ہوجاتا ہوں‘ خاص طور پر استاد کے سامنے بولتے ہوئے تو شدید دشواری ہوجاتی ہے۔ گفتگو کرتے وقت دل بہت گھبراتا ہے‘ جسم لرزنے لگتا ہے اسی لیے لوگوں کا سامنا کرنے سے گریز کرتا ہوں کوئی کام کرنے کا ارادہ کرتا ہوں لیکن کچھ وقت گزرنے کے بعد ارادہ ریت کی دیوار ثابت ہوتا ہے اور بالکل بھی یہ حالت نہیں ہوتی کہ کام کی ابتدا کرسکوں‘ بچپن میں یہ حال نہ تھا‘ آٹھ دس برس کی عمر سے یہ مسئلہ شروع ہوا ہے۔ (محمدعاطف‘ پاکپتن)

جواب: رات کو اندھیرے میں بیٹھ کر ایک نقطے پر نگاہیںجما کر دل ہی دل میں یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اندازاً پندرہ منٹ تک پڑھیں اور پھر سونے کیلئے لیٹ جائیں‘ آنکھیں بند کرلیں اور دل ہی دل میں خود کو مخاطب کرتے ہوئے یہ الفاظ پوری توجہ اور گہرائی سے ادا کریں۔ ”میری لکنت ختم ہوگئی‘ مجھے بولنے میں دشواری نہیں ہوتی۔“یہ الفاظ دہراتے دہراتے سو جائیں۔ انشاءاللہ کچھ عرصے میںآپ اپنی کمزوری پر قابو پالیں گے۔

 

چھوٹا سا کاروبار ہے لیکن....

میرا چھوٹا سا کاروبار ہے ‘ شروع شروع میں کام بہت اچھا چلا لیکن پھر اچانک کام رک گیا اور حالات خراب ہوگئے‘ یوں لگتا ہے جیسے کسی نے کاروبار کو بند کردیا ہے لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں اور مشورے دے رہے ہیں میں سب باتیں سن سن کر پریشان ہوں لیکن کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔(فیضان‘ حیدرآباد)

جواب: نمازفجر کے بعد سورہ شوریٰ کی آیت نمبر 19 اکیس بار اور نماز عشاءکے بعد اول آخر درودشریف کے ساتھ ایک سو گیارہ بار یَاوَہَّابُ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنے حالات میں خیروبرکت اور سکون کی دعا کریں اور کم از کم چار ماہ ضرور اس وظیفے پر عمل کریں ساتھ میں حسب استطاعت ضرورت مندوں کی مالی امداد بھی کیا کریں۔

 

صحت چاہیے....!

گزشتہ دوسالوں سے موسم سرما میں ہڈیوں میں شدید درد ہوجاتا ہے دوا کے استعمال سے وقتی افاقہ ہوتا ہے لیکن پھر یہ تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ (عاصمہ‘راولپنڈی)

جواب: صبح و شام پانی پر ایک بار سورہ اعلیٰ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر پی لیا کریں۔ دن رات میں کئی بار سورہ حشر کی آیت نمبر 23پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے سارے جسم پر پھیرلیا کریں۔ انشاءاللہ آپ کو صحت مل جائیگی۔

 

امتحان میں کامیابی

حال ہی میں میرے انٹر کے امتحانات ہوئے ہیں میں پڑھائی بہت دل لگا کر کرتا ہوں۔ میرا حافظہ بھی بہت اچھا ہے لیکن پھر بھی فرسٹ ایئر میں اچھی تیاری کے باوجود میرے نمبر کم آئے تھے۔ اب میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ میں اچھے نمبروں سے پاس ہوجائوں۔ (ن۔ ف۔ لاہور)

جواب: شام کے وقت یا عشاءکی نماز کے بعد تین سو مرتبہ اَلمَلِکُ القُدُّوسُ اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پانی پر دم کرکے پی لیں۔ یہ عمل نتیجہ آنے تک جاری رکھیں۔

 

غصہ بہت آتا ہے

میرے ابو کو غصہ بہت آتا ہے میں بہن بھائیوں میں سے بڑی ہوں‘ ابو کے غصے سے گھر کا ہر فرد پریشان ہے۔ گھر کے چھوٹے بہن بھائی ابو سے دور دور رہنے لگے ہیں۔ امی پر بھی ابو کا بس نہیں چلتا کہ غصہ میں کیا کر جائیں۔ امی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتے رہتے ہیں۔ ابو کی اس عادت سے نجات کیلئے کوئی وظیفہ بتادیں۔(عائشہ ظفر‘ کراچی)

جواب: غصہ ہیجانات کی ایک ایسی قسم ہے جس پر قابو پایا جاسکتا ہے‘ اسے ضبط کیا جاسکتا ہے۔ اسی لیے غصے کو ضبط کرکے درگزر کرنے والے افراد کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

اللہ کے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک صحابی نے عرض کیا اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کوئی نصیحت کیجئے‘ تو حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غصہ مت کیا کرو‘ انہوں نے تین مرتبہ یہی سوال کیا اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر بار یہی فرمایا کہ غصہ مت کیا کر۔ (بخاری‘ ترمذی‘ موطا امام مالک)

عشاءکی نماز کے بعد 101 مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت نمبر 134 وَالکٰظِمِینَ الغَیظَ وَالعَافِینَ عَنِ النَّاسِ وَاللّٰہُ یُحِبُّ المُحسِنِینَ۔اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر والد صاحب کا تصور کرکے دم کردیں اور دعا کریں۔ یہ علاج کم از کم دو ماہ تک جاری رکھیں۔

صبح نہار منہ اکیس مرتبہ اسم الٰہی یَاوَدُودُ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی یا چائے پر دم کرکے پلادیا کریں۔ یہ عمل ایک ماہ تک جاری رکھیں۔

 

میرا بھی دل لگ جائے

میری عمر 25 سال ہے‘ بی کام کیا ہوا ہے‘ میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میرا کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ والدصاحب اپنے کاروبار میں شامل کرنا چاہتے ہیں مگر مجھے اس کا شوق نہیں۔ ہفتوں مہینوں میں صرف دوچار دن کیلئے چلاجاتا ہوں۔ طبیعت میں سستی اور کاہلی حد درجہ ہے۔ صبح دس گیارہ بجے اٹھتا ہوں مگر نیند پھر بھی پورا دن سوار رہتی ہے۔ کوئی وظیفہ ایسا بتائیں کہ میری دلچسپی کی جاب مل جائے اور اس میں میرا دل بھی لگ جائے۔(عبدالرشید‘ لاہور)

جواب: آپ سب سے پہلا کام تو یہ کریں کہ پانچوں وقت نماز باجماعت تکبیر تحریمہ کے ساتھ ادا کریں۔ خصوصاً فجر کی نماز۔ فجر کے فرائض اور دعا کے درمیان مسنون کلمات 33 مرتبہ سبحان اللہ‘ 33مرتبہ الحمدللہ اور 34 مرتبہ اللہ اکبر پڑھ کر 101مرتبہ یَاقَوِیُّ کا ورد کریں۔ چلتے پھرتے یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد کیا کریں۔ آئندہ کام یا جس کام کا بھی خیال آئے اسے ڈائری میں لکھتے رہیں اور تکمیل کے بعد کاٹ دیں۔ کسی ایکسرسائز کلب میں داخلہ لے لیں اور صبح کم از کم ایک گھنٹے تک ورزش کریں۔ خود پر کتنا ہی جبر کرنا پڑے چوبیس گھنٹے میںآٹھ گھنٹے سے زیادہ نہ سوئیں۔

 

کسی نے کچھ کروایا تو نہیں؟

میری چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ ان میں سے کسی کی بھی شادی نہیں ہوپارہی۔ کوئی ایسا وظیفہ بتادیجئے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے اور یہ بھی بتادیجئے کہ کہیں میرے بچوں پر کسی نے کچھ کروایا تو نہیں ہے؟(ام سلمیٰ‘ گجرات)

جواب: بعدنماز عشاءیا رات کو سونے سے پہلے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ سو مرتبہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر 163 وَاِلٰھُکُم اِلٰہ وُّاحِد لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالرَّحمٰنُ الرَّحِیمُ۔ اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر بچوں کی اچھی جگہ شادی کیلئے دعا کریں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اسمائے مقدسہ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد کریں۔ اس عمل کی مدت کم ازکم چالیس روز ہے۔ وظیفہ پڑھنے کے بعد کسی ضرورت کے تحت بات کی جاسکتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 794 reviews.