Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

میں بھی تندرست ہونا چاہتا ہوں

میں اپنی ایک بیماری کی وجہ سے اور بھی بیماریوں میں مبتلا ہوتا جارہا ہوں۔ مجھے زکام کی بہت شکایت ہے اور زکام مجھے کسی بھی وقت ہوجاتا ہے اگر کوئی صفائی کررہا ہو تو گردو غبار اڑنے سے مجھے چھینکیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ صبح سویرے اٹھتا ہوں تو اتنی چھینکیں آتی ہیں کہ ناک کو اکھاڑ کر پھینکنے کو دل کرتا ہے۔ کبھی آدھے گھنٹے میں طبیعت بے حال ہوجاتی ہے کبھی پورا دن زکام کے ساتھ گزارنا پڑتا ہے۔ کافی علاج کرایا لیکن کچھ افاقہ نہیں ہوا ہے۔ دو مرتبہ مجھے ٹائیفائیڈ بھی ہوچکا ہے اور ٹانسلز کی شکایت بھی ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ٹانسلز کا آپریشن کروانا پڑے گا یا پھر کھٹی میٹھی چیزیں ترک کرنا پڑیں گی۔ اس زکام کی وجہ سے میری نظر بھی کافی حد تک کمزور ہوچکی ہے اور مجھے پانچ پوائنٹ کا چشمہ لگوانا پڑا ہے اس سے میرے جسم کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ میں بہت دبلا ہوگیا ہوں لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں۔ خاص طور پر میرے بازو اورٹانگیں تو نہایت ہی پتلی ہیں اور اب میں ایک عرق استعمال کررہا ہوں جس سے میری بھوک میں کافی حد تک تیزی آچکی ہے مگر یہ دوا کافی عرصے سے استعمال کرکے دیکھی مگر جسم ویسا کا ویسا ہی ہے۔ میں بھی اوروں کی طرح سمارٹ اور تندرست و توانا ہونا چاہتا ہوں اور یہ دوائیاں میں اب ہر مہینے بڑی مشکل سے افورڈ کرتا ہوں۔ مہربانی فرما کر آپ ہی کوئی ایسی دوا تجویز فرمائیں جس سے مجھے اپنے جسم کو بھرنے میںمدد مل سکے اور میں بھی خوبصورت نظر آئوں۔ (علی حیات‘ پشاور)

مشورہ: سب سے پہلے زکام کا علاج ضروری ہے۔ اس کیلئے شفائے حیرت اور بنفشی قہوہ استعمال کریں۔ عمدہ بکرے کا گوشت‘ چرند پرند‘ خالص دیسی گھی میں پکا کر کھائیں۔ آم کے موسم میں آم خوب کھائیں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ خون میں چربی ہو تو گھی سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

 

کمزوری بڑھ رہی ہے

مجھے پیشاب کے ساتھ سپرم آتے ہیں۔ میرے پٹھوں میں درد شروع ہوگیا ہے اورقطرے بھی جاری ہیں۔ میری کمزوری ہر روز بڑھ رہی ہے۔ (سہیل جمشید‘خیرپور)

مشورہ: سات عدد مازو بلاسوراخ لے کر دو کلو سالم ماش میں پکائیں۔ جب ماش اچھی طرح گل جائیں تو اتار لیں اور مازو کو نکال کر صاف کرکے دھوپ میں خشک کرلیں۔ ماش کو کہیں ایسی جگہ ضائع کردیں جہاں کوئی جاندار اسے نہ کھاسکے‘ اب مازو خشک شدہ کو باریک پائوڈر بنالیں اور اس میں ہم وزن عمدہ اصلی کشتہ قلعی جوبھنگ میں رکھ کر جلایا گیا ہو ملادیں اور محفوظ کرلیں۔ اس دوا کو ایک رتی کی مقدار میں ایک چمچی مکھن خالص میں رکھ کر صبح ناشتے سے آدھا گھنٹے پہلے کھالیا کریں چالیس دن کے بعد پیشاب کا معائنہ دوبارہ کروائیں اور ہمیں مطلع کریں۔ غذا نمبر 1استعمال کریں۔

 

جسم موٹا ہورہا ہے

میری عمر اٹھارہ سال ہے۔ مجھے چار سال سے ماہواری ٹھیک نہیں آرہی ہے۔ پہلے پہل تین دن پھر ڈیڑھ دن اب بالکل نہیں آتی ہے۔ بلکہ پیلا پانی آتا ہے اس وجہ سے میرا جسم بے حد موٹا ہوگیا ہے اور دن بہ دن بے ڈول ہوتا جارہا ہے خاص طور پر پیٹ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔ میری عمر اس لیے بہت زیادہ لگتی ہے۔ میں نے ہر طرح کے علاج کیے ہیں مگرکسی سے بھی افاقہ نہیںہوا ہے تمام رشتے دار میرا مذاق اڑاتے ہیں اور طنز کرتے ہیں۔ پہلے میں بہت گوری اور سمارٹ تھی اب رنگ کالا سیاہ ہوگیا ہے اور چہرہ بہت بے رونق اور تمام منہ پر ماہواری کے بعد چھالے نکل آئے ہیں اور سارا منہ سوج جاتا ہے اور دپھڑ پڑجاتے ہیں۔ دماغ بھاری رہتا ہے اور ہر وقت سر میں درد رہتا ہے مجھے ہر وقت ذہنی تنائو اور آنکھوں میں جلن رہتی ہے قبض اور گیس بھی رہتی ہے۔(ص۔کمالیہ)

مشورہ: سونف ایک چائے کی چمچی‘ عناب پانچ دانے توڑ کر چھوٹی الائچی کچل کر تین عدد ایک کپ پانی میں بھگودیں۔ صبح جوش دے کر چھان کر ذرا سی چینی ملا کر پئیں۔ جوارش کمونی چھ گرام غذا کے بعد دوپہر رات کو کھائیں۔ صابن‘ شیمپو ہر قسم کے کیمیکلز سے پرہیز رکھیں۔غذا نمبر1استعمال کریں۔

 

کیا میرے منہ پر جادو کیا گیا؟

میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا منہ بند ہے‘ یعنی پورا نہیں کھلتا۔ آدھے سے بھی کم کھلتا ہے سار ادن تھوڑا تھوڑا کھانا کھاتی رہتی ہوں۔ میری اس بیماری کو تقریباً 8 سال ہوگئے ہیں اور علاج کروا کروا کر تھک گئی ہوں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ منہ کی بائیں طرف کی ہڈی بڑھی ہوئی ہے اور آپریشن ہوگا اور پیر کہتے ہیں کہ آپ کے منہ پر جادو کردیا ہے۔ آپریشن مت کروائیں ورنہ نقصان ہوگا۔ میری عمر تقریباً14سال ہے۔ (شبانہ‘ملتان)

مشورہ: مرض ہے‘ جادو نہیں ہے جلدی علاج کی ضرورت ہے ایسا نہ ہو کہ منہ بالکل ہی نہ کھلے آپریشن اس کا درست اور مستقل علاج نہیں ہے۔ باقاعدہ علاج کی ضرورت ہے۔ کسی اچھی طبیب سے روبرو مشورہ کریں۔ دوائوں سے ہی فائدہ ہوجائے گا۔ انشاءاللہ۔

 

کسی دوا کی ضرورت نہیں

میری عمر اٹھارہ سال ہے اور میں غلط سوسائٹی کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریوںمیںمبتلا ہوچکا ہوں۔ رہی سہی کسر اخباری اشتہاروں نے پوری کردی ہے۔ مہربانی فرما کر کوئی دوائی تجویز کردیں قوت بالکل ختم ہوچکی ہے اور پیشاب بار بار آتا ہے جس کی وجہ سے نماز بھی نہیں پڑھ سکتا ہوں۔ کچھ حالات صحیح تھے اشتہاری دوائی استعمال کرنے سے بہت نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ اب آپ کو آخری امید سمجھ کر خط لکھ رہا ہوں مہربانی فرما کر مجھے کوئی اچھا سا نسخہ تجویز کردیں۔

مشورہ: فی الحال آپ کو کسی دوا کی ضرورت نہیں ہے یہ صرف ذہنی پریشانی ہے وہم نہ کریں اور متوازن غذائیں کھائیں۔ ایک ہاف فرائی انڈا بھی روزانہ کھائیں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ عمدہ بکرے کا گوشت اچھی طرح گلا کر دیسی خالص گھی میں بھون کر کھائیں۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

 

ٹانگوں میں درد

میری دوست جن کی عمر چوبیس سال ہے دو تین سالوں سے سردیاں شروع ہوتے ہی ان کی دونوں ٹانگوں میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ وہ غیرشادی شدہ ہیں‘ شدید سردیوں میں تو یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ وہ چل پھر بھی نہیں سکتیں۔ ان کا تعلق متوسط طبقے سے ہے اور وہ مہنگا علاج نہیں کرسکتیں۔ (سلمیٰ‘ اسلام آباد)

مشورہ: اکسیرالبدن اور جوہرشفاءمدینہ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔انشاءاللہ شفاءہوگی۔دودھ‘ چاول سے کچھ عرصہ پرہیز کریں۔ سخت سردی میں باہر نکلنے میں احتیاط کریں۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

 

ہاتھوں کا مسئلہ

میری عمر چوبیس سال ہے ہاتھ نہایت کالے‘ سخت کھردرے اور بے حد جھریوں زدہ ہیں‘ اپنے ہاتھوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ کریمیں اور لوشن استعمال کیے‘ کچھ عرصے تک عرق گلاب اور گلیسرین استعمال کی۔ فائدے کے بجائے سخت نقصان ہوا۔ ان سے ہاتھ مزید کالے ہوگئے۔ میرا رنگ گندمی ہے‘ اس لیے میں دوسروں کے سامنے بہت شرمندگی محسوس کرتی ہوں۔ برتن دھونے کیلئے دستانے استعمال کرتی ہوں۔ براہ مہربانی کوئی ایسا علاج بتائیے جس سے میرے ہاتھ عام لڑکیوں کی طرح صاف شفاف اور نرم وملائم ہوجائیں۔ مجھے تو ناممکن لگتا ہے اب کہیں جانا ہو تو ہاتھ دوسروں سے چھپانا پڑتے ہیں۔ (ثمن‘ پشاور)

مشورہ: اصلی خالص گلیسرین میں ہم وزن لیموں کا عرق مقطر ملا کر دن میں دو بار ملا کریں۔ یاد رہے گلیسرین خالص مشکل سے ملتی ہے بعض بددیانت گلیسرین کے بجائے فروکٹوزیا دونوں کو ملا کر دے دیتے ہیں۔

 

جھائیاں

چھ سات سال پہلے میری ناک پر کالے رنگ کی سیاہی پڑ گئی۔ وقتی طور پر کریم لگانے سے تو آرام آگیا لیکن دوبارہ پھر ہوگئی۔ بہت دوائیاں کھائیں‘ کریمیں لگائیں لیکن آرام نہیں آیا۔ اب یہ سیاہی ہونٹوں کے اوپر اور گالوں پر بھی پڑگئی۔ میں نے وٹامن اور کیلشیم کی بہت گولیاں کھائی ہیں میری غذا بھی بالکل ٹھیک ہے۔ لیکن پھر بھی سیاہی دور نہیں ہوتی اور ماہانہ ایام بھی بہت کم آتے ہیں۔ مہربانی فرما کر کوئی ایسی دوا بتائیں جس سے ماہواری بھی ٹھیک ہوجائے اور سیاہی سے بھی نجات مل جائے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ سیاہی پڑجائے دوبارہ آرام نہیں آتا۔ کیا یہ بات ٹھیک ہے۔ مجھے ماہانہ ایام ہر مہینے باقاعدگی کے ساتھ آتے ہیں لیکن ایک یا ڈیڑھ دن کیلئے آتے ہیں۔ (ز۔شیخوپورہ)

مشورہ: آپ خوب سبزیاں اور سبزیوں کا سوپ خوب پئیں۔ زیادہ سے زیادہ پھل اور ان کا جوس پئیں۔ آگے تین چار ماہ بعد آم کا موسم آرہا ہے آم خوب کھائیں‘ اگر آم نہ ملیںتو انگور خوب کھائیں۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

 

نظر کمزور ہے

کوئی نسخہ بتادیں جس سے میری نظر ٹھیک ہوجائے میں چاہتی ہوں میری نظر جلدی ٹھیک ہوجائے۔ میری آنکھوں اور سر میںدرد رہتا ہے اور میرے سر کے بال بھی گرنا شروع ہوگئے ہیں چاہتی ہوں کہ میری نظر ٹھیک ہوجائے۔

مشورہ: بادام سات دانے‘ کشمش سندرخانی اکیس دانے ناشتے میں روزانہ کھائیں۔ اکسیرالبدن اور روشن دماغ استعمال کریں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

 

میرا رنگ سانولا کیوں ہے؟؟؟

میرا رنگ سانوالا ہے‘ گھر اور خاندان کے زیادہ تر لوگ گورے ہیں‘ ان کے سامنے خود کو شدید احساس کمتری محسوس کرتی ہوں۔ یہ احساس میرے اندر ڈر کو جنم دے رہا ہے اور اس ڈر کی وجہ سے میں اب لوگوں سے میل جول رکھنے سے گریز کرنے لگی ہوں۔ حکیم صاحب میں اپنا رنگ گورا کرنا چاہتی ہوں اس کیلئے کوئی آسان سا گھریلو نسخہ تجویز کردیں۔ (پوشیدہ....راولپنڈی)

جواب: جَوکا آٹا کھانے کا ایک چمچ‘ گلیسرین آدھی چائے کی چمچی‘ شہد آدھی چائے کی چمچی اور عرق گلاب دو کھانے کے چمچے سب کو آپس میں اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر یہ پیسٹ کسی ایک وقت چہرے پر لگائیں۔ آدھے گھنٹے کیلئے لگارہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔ اس کے بعد اگر جلد خشک ہے تو روغن بادام چہرے پر لگائیں۔نوٹ: چہرے کو چھت یا کیاری میں دھوئیں تاکہ رزق کی بے قدری نہ ہو۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 784 reviews.