Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادیَااَللّٰہُ یَاکَرِیمُ یَابَدِیعُ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبے سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ بہت ہی زبردست ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے رسالے کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے آمین۔حکیم صاحب! مراقبے کے عمل نے میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ جو کافی دیر سے اٹکا ہوا تھا اور کسی بھی طریقہ سے حل ہونے کا نام نہ لیتا تھا وہ حل کردیا۔ محترم حکیم صاحب میری شادی میں بہت سی رکاوٹیں تھیں‘ جب بھی شادی کی تاریخ فکس ہوتی کوئی نہ کوئی رکاوٹ پیدا ہوجاتی اور اسی طرح کرتے کرتے تین سال گزر گئے تھے۔میں نے بہت سے عمل بھی کیے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ایک دن عبقری پڑھتے ہوئے میری نظر مراقبے کے عمل پر پڑی‘ میںنے توجہ یقین اور دھیان سے مراقبے کا عمل کرنا شروع کردیا۔ حکیم صاحب میری شادی میں جو جو رکاوٹیں تھیں ایک ایک کرکے خودبخود دور ہونا شروع ہوگئیں اور میری شادی جو کہ ہونے کا نام ہی نہ لے رہی تھی صرف چند ماہ میں ہوگئی۔اب میں خوش وخرم زندگی گزار رہا ہوں۔ (عبدالرشید‘ لاہور)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 457
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں