Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فولاد اور ملٹھی سے فائدے پوچھیں (محمد شاہد‘راولپنڈی)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

حبس دم کے مریضوں کیلئے خوشخبری حبس دم سانس کی ایک تکلیف ہے جس میں رات کو سوتے میں سانس بند ہونے سے آنکھ کھل جاتی ہے۔ یہ مرض موٹے لوگوں میں عام ہوتا ہے۔ اب ایک ایسا آلہ تیار کرلیا گیا ہے جو منہ میں لگا کر سونے سے حبس دم کی تکلیف سے بڑی حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اس آلے کا بنیادی کام نیند کے دوران سانس کے راستے کو کھلا رکھنا ہے تاکہ مریض کاسانس رکے بغیر نیند کے دوران آسانی سے سانس لیتا رہے۔ یہ آلہ اتنا چھوٹا ہے کہ اسے مریض باآسانی اپنے منہ میں لگا کر ہونٹ بند کرسکتا ہے بلکہ بات کرسکتا ہے اور پانی بھی پی سکتا ہے۔ ایک سال تک 230 مریضوں پر اس آلے کے کامیاب تجربے کے بعد اسے بہت موثر پایا گیا۔ مطالعے کے دوران یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ مردوں کے مقابلے میں عورتوں کو اس آلے سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ فولاد سے تھکن دور ہوتی ہے جسم میں خون کی کمی کے اسباب میں حیاتین ب 12 (وٹامن بی 12) کی کمی‘ سرطان بلکہ جینیاتی یا موروثی خرابی بھی شامل ہوتی ہے۔ کمی خون کی شکایت کا کھوج خاصا آسان بھی ہوتا ہے لیکن خون کی کمی کا ایک سبب فولاد کی کمی بھی ہوتا ہے اور تھکن کی شاکی خواتین میں دیگر اسباب پر تو توجہ دی جاتی ہے مگر اس کی کمی کے اصل سبب یعنی فولاد کی کمی پر ذرا کم توجہ دی جاتی ہے۔ کورنیل یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے خون میں کم فولاد والی 41جواں عمر خواتین کی جو کمی خون (انیمیا) کی مریض نہیں تھیں‘ فولاد کی فرضی اور اصلی گولیاں بھی کھلائیں اور ان کیلئے ورزشیں بھی تجویز کیں۔ چھ ہفتوں کے بعد فولاد کی کمی کی شکار خواتین میں سے صرف ان خواتین کی صحت بہتر ہوئی جنہوں نے فولاد کی اصلی گولیاں استعمال کی تھیں‘ یعنی فرضی گولیوں کا کچھ اثر نہ ہوا۔ اس سلسلے میں یہ یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ فولاد کی اضافی مقدار یا خوراکیں بعض لوگوںمیں سنگین قسم کی علامات کا سبب بن جاتی ہیں اس لیے انہیں صرف معالج کے مشورے سے ہی استعمال کرنا چاہیے۔ خون میں فولاد کی مقدار بڑھانے کا سب سے اچھا اور محفوظ طریقہ یہ ہے کہ فولاد والی غذائیں زیادہ استعمال کی جائیں۔ ایسی غذائوں میں سرخ گوشت‘ کلیجی‘ دالیں یا پھر ایسے دلیے شامل ہیں جن میں ان کی تیاری کے وقت فولاد شامل کردیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ترقی یافتہ ملکوںمیں آٹے کی پسائی اور دلیوں کی تیاری کے وقت ہی فولاد ان میں شامل کردیا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں ایسا آٹا اور دلیے فراہم نہیں ہوتے لیکن فولاد والی قدرتی غذائوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ خون میں فولاد کی صحیح مقدار تھکن کا موثر علاج ہوتی ہے۔ ملٹھی سے قبل ازوقت ولادت ہوسکتی ہے! ملٹھی ہمارے ہاں زیادہ تر کھانسی کی دوائوں یا اسی مقصد سے پان میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کی اپنی مخصوص مٹھاس ہوتی ہے۔ مغربی ملکوںمیں اس کی میٹھی گولیاں (کینڈی) شوق سے کھائی جاتی ہیں۔ امریکن جرنل آف ایپیڈی میولوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر ہفتے نو اونس یہ میٹھی گولیاں کھانے والی فن لینڈ کی 95فیصد خواتین کے ہاں وقت سے پہلے بچوں کی پیدائش کا خطرہ دو گنا پایا گیا۔ یورپ کے برخلاف امریکہ میں ملٹھی کی گولیوں میں اس کا تناسب بہت کم ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود امریکی ماہرین نے حاملہ امریکی خواتین کو یہ گولیاں کم استعمال کرنے کامشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملٹھی معدے اور آنت کے زخم کیلئے بھی مفید ہوتی ہے لیکن تنہا اس کے استعمال سے خون کا دبائو بھی بڑھ سکتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 456 reviews.