Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

توند سے نجات میری عمر 20 سال ہے۔ کھاتے پیتے گھر کی لڑکی ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم تین بہن بھائی ہیں اور ہم سب کی توند نکل آتی ہے۔ دونوں بھائی تو پرواہ نہیں کرتے مگر مجھے اپنی توند بہت بری لگتی ہے۔ اکثر قبض رہتا ہے‘ صبح اٹھنے کو جی نہیں چاہتا‘ میں سعودیہ میں رہتی ہوں۔ ہفتے میں کبھی کبھار سیر کو چلے جاتے ہیں۔ گھر میں کوئی خاص کام نہیں۔ والدہ سارے کام کرتی ہیں‘ مجھے کوئی ایسا ٹوٹکا بتائیے جس سے میرا بدنما پیٹ کم ہوجائے جو روز بروز بڑھتا جارہا ہے‘ کھانے کے بعد ڈکاریں آتی ہیں۔ میں دو تین بوتلیں پیپسی کولا پی لیتی ہوں‘ اس کے باوجود ہاضمہ درست نہیں رہتا۔ ڈاکٹر سے چیک اپ کرایا وہ سب کچھ ٹھیک بتاتا ہے۔ گیس کیلئے گولیاں دی ہیں اور کچھ نہیں۔ آپ میرا یہ مسئلہ حل کردیجئے مہربانی ہوگی۔ (ت۔ ب‘ سعودی عرب) مشورہ: بی بی! آپ کا مفصل خط ملا۔ آپ نے لکھا ہے کہ میں کھاتے پیتے گھر کی لڑکی ہوں‘ اب ایسے گھروں کی لڑکیاں دور سے پہچانی جاتی ہیں.... زیورات سے‘ قیمتی لباس سے اور موٹاپے سے۔ آپ بھی سمارٹ بن سکتی ہیں‘ شادی کے بعد وزن کنٹرول کرنا آپ کیلئے مشکل ہوگا۔ بچے ہونے کے بعد اور بھی زیادہ‘ لہٰذا بہتر یہ ہے کہ آپ ابھی سے اپنی غذا کو درست کریں۔ ورزش والی سائیکل سے آپ وزن کم کرسکتی ہیں مگر طریقے سے۔ آپ ایک وقت مقرر کیجئے اور آہستہ آہستہ بڑھاتی جائیے۔ چائے قہوے میں لیموں کا رس نچوڑ کر پیجئے۔ اس کے دس منٹ بعد آپ سائیکل چلائیے۔ سائیکل نہ چلائیں تو صبح و شام آدھ آدھ گھنٹہ سیر کیجئے۔ اپنی غذاکا خاص خیال رکھیے۔ تلی ہوئی چکنی چیزیں‘ بالائی‘ مکھن‘ جیم‘ کریم‘ پنیر‘ آئس کریم‘ چاکلیٹ‘ مٹھائی‘ بسکٹ‘کیک‘ پیسٹری‘ کریم پف اور پیپسی کولا مشروبات وغیرہ سے پرہیز کیجئے۔ تازہ سبزیاں‘ سلاد‘ دلیہ‘ کریم نکلا ہوا دودھ‘ دہی‘ سادہ ابلے چاول‘ چھلکے والی دالیں غذا میں شامل کیجئے۔ صبح ابلے ہوئے گرم پانی میں ایک چمچہ شہد اور ایک لیموں کا رس ڈال کر پیا کیجئے۔ روٹی کی مقدار آہستہ آہستہ کم کیجئے۔ اگر آپ سچ مچ اپنی توند کم کرنا چاہتی ہیں تو قوت ارادی سے کام لیجئے۔ موٹاپے کی بڑی وجہ بسیار خوری اور کام کاج نہ کرنا ہے۔ کام کاج میں امی کاہاتھ بٹائیے۔ صبح اٹھ کر نماز پڑھیے رات کو نماز پڑھ کر جلدی سونے کی عادت ڈالیے آپ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ ناک کا سوراخ بند ہوسکتا ہے؟ چار برس پہلے میں نے ناک چھدوائی تھی‘ دو سال سونے کی کیل پہنی‘ اب مجھے چھدی ہوئی ناک زہر لگتی ہے۔ کیا یہ سوراخ بند ہوسکتا ہے۔ میرے بازو بہت کمزور ہیں‘ میں چاہتی ہوں موٹے ہوجائیں‘ میرے بال اتر رہے ہیں۔ سر میں درد رہتا ہے آدھے سر کا درد ہوتا ہے۔ یہ سارے مسئلے حل کردیجئے۔ (ماہ بانو ستی‘ راولپنڈی) مشورہ: ماہ بانو! وقت کے ساتھ ساتھ سوراخ بند ہوجائے گا۔ آپ کو یہ برا لگتا ہے تو کہیں آتے جاتے وقت اسے میک اپ سے چھپا سکتی ہیں اور کوئی علاج نہیں۔ گھر کاکام خوب دل لگا کر کیجئے۔ کپڑے دھونے اور کپڑے سے فرش صاف کرنے سے بازو موٹے ہوجائیں گے۔ سردی کے موسم میں آپ زیتون کے تیل کی مالش بھی کرسکتی ہیں۔ صحت ٹھیک ہوتو بالوں کی نشوونما ٹھیک ہوتی ہے۔ کلیجی‘ پالک ہفتے میں دوبار کھایا کیجئے۔ روزانہ ایک سیب کھانے سے بھی آپ کی صحت پر نمایاں اثر پڑے گا۔ آدھے سر کا درد ذہنی پریشانی سے بھی ہوسکتا ہے۔ رات کو بارہ دانے بادام اور ایک چمچہ کشمش پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر ایک کپ دودھ کے ساتھ کھائیں اس سے دماغ کو قوت پہنچے گی اور آپ کی صحت بھی بہتر ہوجائے گی۔ بازاری تیل وغیرہ استعمال نہ کیجئے۔ بالوں کی صفائی کا خاص خیال رکھئے۔ ہرا دھنیا کیسے تازہ رہ سکتا ہے ہرا دھنیا آج کل بہت مہنگا ہے اور گھر لانے کے بعد خراب ہوجاتا ہے اسے کس طرح محفوظ کرسکتے ہیں۔ (عابدہ بتول‘ لاہور) مشورہ: ہرے دھنیے کی جڑیں کاٹ کر کسی کھلے برتن میں ٹھنڈا پانی بھر کر رکھ دیجئے۔ دو تین دن تازہ رہے گا۔ آپ اسے فریج میں بھی محفوظ کرسکتی ہیں۔ ہرا دھنیا دھونے کے بعد اس کی گڈی بنائیے اور کسی گیلے موٹے کپڑے میں لپیٹ کر نیچے کے خانے میں رکھیے۔ کپڑا زیادہ گیلا نہ ہو۔ ہرا دھنیا کاٹ کر کسی پلاسٹک کے لفافے میں بھر کر فریزر میں بھی رکھ سکتی ہیں۔ ثابت دھنیا لے کر اسے مسل کر آپ کسی گملے میں بودیں‘ ہرا دھنیا جلدی پھوٹ آئے گا۔ اس طرح آپ کو تازہ دھنیا مل سکے گا۔ کچھ خواتین ہرا دھنیا سکھا کر رکھتی ہیں۔ مگر اس میں خوشبو نہیں رہتی۔ ہاتھوں پر پسینہ میرے ہاتھوں میں بہت پسینہ آتا ہے۔ میں لکھنے کا کام نہیں کرسکتی۔ میٹرک کی طالبہ ہوں‘ ساری کاپی پر داغ پڑجاتے ہیں۔ اس کا کیا علاج ہے؟ (عابدہ حسین‘ سیالکوٹ) مشورہ: میرے پاس ایک لڑکا آیا تھا۔ اس کے ہاتھ سے پسینے کے قطرے ٹپکتے تھے‘ دوبارہ آیا تو وہ ٹھیک تھا۔ کہنے لگا مجھے کسی نے کہا تھا چائے کے بچے ہوئے قہوے سے اپنے ہاتھ دھویا کرو۔ میں دن میں دو تین بار ہاتھ دھوتا تھا۔ پھر مجھے گائوں کی ایک بوڑھی عورت نے کہا کہ کریلے کوکوٹ کر اسے اچھی طرح ہاتھ میں دبا کر رکھو‘ صبح شام اسی طرح کرو‘ دس بارہ دن کرنے سے میرے ہاتھ کی تکلیف دور ہوگئی۔ میں نے کریلے بھی دس بارہ دن پکا کر کھائے بغیر گوشت کے۔ ان میں آلوبخارا بھی ڈالتا تھا۔ توعابدہ بی بی! آپ بھی چائے کے پانی والا ٹوٹکا آزمائیے۔ کریلے کا تازہ پانی یا مہندی لگائیے۔ اس میں جو کا برائون سرکہ ایک چمچہ ملا لیجئے۔ ہفتے میں دو ایک بار لگائیے۔ فرق پڑجائے گا۔ فی الحال آپ بلاٹنگ پیپر کاپی پر رکھ کر کام کیجئے ۔ آپ کا ہاتھ بلاٹنگ پیپر پر رہے تاکہ پسینہ سے کاپی خراب نہ ہو۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 447 reviews.