Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری سے بھائی مل گیا (ارم ضمیر‘ راولپنڈی)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں عبقری کی 2007ءسے مستقل قاری ہوں‘ حکیم صاحب! میرا ذاتی مشاہدہ ہے عبقری کیلئے کہ یہ زندگی کے ہر معاملہ میں بہت مدد دیتا ہے میں نے گمشدہ شخص‘ جانور یا چیز کیلئے ایک عمل عبقری سے کیا۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ میرا بھائی جس کی عمر اب اٹھارہ سال ہے۔ جب چودہ سال کا تھا تو گھر سے چار ماہ غائب رہا۔ پھر ہم سب گھر والوں نے بہت وظیفے کیے اور اعمال کیے اور اللہ کا کرنا کہ وہ چار ماہ بعد بہت مشکل سے ملا۔ اس کے بعد وہ 2009ءمیں گھر سے لڑ کر لاہور چلا گیا جب میرے والدین نے مجھے بتایا تو میں بہت پریشان ہوئی کہ میرا جوان بھائی کہیں غصے میں غلط کاموں میں نہ پڑ جائے۔ بہت منتیں کیں مگر وہ واپس نہ آیا اور فون بھی بند کردیا اور ہمیں یہ بھی نہ پتا تھا کہ وہ اب کہاں ہے۔ حکیم صاحب پھر میرے ذہن میں عبقری کا خیال آیا سارے عبقری کنگھالے مگر پریشانی میں نہ کچھ سمجھ آرہا تھا نہ نظر آیا۔ پھر زیادہ پریشانی ہوئی کہ بہت دفعہ گمشدہ کیلئے پڑھا تھا مگر آج کیوں نہیں مل رہا۔ پھر اللہ تعالیٰ سے خلوص دل سے دعا کی کہ مجھے کچھ مل جائے اور آپ یقین کریں حکیم صاحب کہ سارے پرانے عبقری بستر پر کھلے پڑے تھے اور 2009ءکے ایک عبقری کا صفحہ کھلا سامنے تھا کہ کوئی انسان یا حیوان بھاگ جائے یا گم جائے تو سورہ لقمان (پارہ 21) کی آیت نمبر 16اٹھتے بیٹھتے پڑھیں اور حکیم صاحب میں نے اشراق کی نماز کے بعد یہ آیت بار بار پڑھی۔ یقین کریں کہ میں پڑھ کر تھوڑی دیر کیلئے لیٹی ہی تھی کہ مجھے خیال آرہا تھا کہ شاید میرا بھائی واپس آرہا ہے اور میرے گھر آنے کیلئے اس کے پاس پیسے نہیں ہیں اور واقعی تھوڑی دیر بعد میرا بھائی واپس آگیا اور بتایا کہ میں لاہور سے ریل گاڑی پر آیا ہوں اور آگے آنے کیلئے میرے پاس پیسے نہیں تھے اور پیدل آیا ہوں۔ لیکن اس پڑھنے کیلئے خلوص نیت بہت ضروری ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 446 reviews.