آپ جب کوئی کام کرنے کا ارادہ کریں تو پہلے اللہ تعالیٰ سے مشورہ لے لیں اللہ تعالیٰ سے مشورہ اور صلاح لینے کو اسخارہ کہتے ہیں ہم سب کے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالےٰ سے صلاح مشورہ نہ لینا استخارہ نہ کرنا بد بختی اور کم نصیبی کی بات ہے۔طریقہ: پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھیں رات کو سونے سے پہلے دو رکعت نماز استخارہ کی نیت سے پڑھیں اس کے بعد 313 مرتبہ ایاک نعبدو و ایاک نستعین پڑھیں ۔ اور ان کلمات کا ثواب اگر اصحاب رضی اللہ عنہ بدر کو بخش دیں تو زیادہ بہتر ہے اس کے بعد پوری توجہ سے سوزو گداز کے ساتھ خوب دل لگا کر یہ دعا پڑھیں ترجمہ : اے اللہ میں تیرے علم کے ذریعہ تجھ سے اس کام کے بارے میں خیر و بھلائی مانگتاہوں اور تیری قدرت کے ذریعہ تجھ سے تیری قدرت کا طلبگار ہوں اور میں تجھ سے تیرے فضل عظیم کا سوال کرتا ہوں کیونکہ تجھے قدرت ہے اور مجھے قدرت نہیں اور تو جانتا ہے اور میں کچھ نہیں جانتا کیونکہ تو غیبوں کو جاننے والا ہے اے اللہ اگر تیرے علم میں میرے لئے یہ کام میری دنیا و آخرت کیلئے بہتر ہے تو اس کو میرے لئے مقدر فرما پھر میرے لئے اس میں آسانی فرما اور برکت نازل فرما اور اگر تیرے علم میں میرے لئے یہ کام دنیا و آخرت میں نقصان دہ ہے تو اس کو مجھ سے اور مجھے اس سے دور رکھ اور میرے لئے خیر و بھلائی مقدر فرما وہ جہاں کہیں بھی ہو اس خیر و برکت والے کام کے ساتھ مجھے راضی اور مطمئن کر دے۔ بشارت: دعا پڑھتے وقت جب آپ ھذالامر کے الفاظ پڑھیں تو اپنے کام یا معاملہ کا دل میں تصور کریں دعا کے بعد درود ابراہیمی پڑھیں اور آخر میں یہ چار اسما ءالٰہی پڑھتے ہوئے سو جائیں یا علیم علمنی یا بشیر بشرنی یا خبیر اخبر نی یا مبین بین لی انشاءاللہ یا تو خواب کے زریعہ آپ کو مشورہ مل جائے گا یا دل میں جو بات آئے وہی بہتر ہے اسی پر عمل کریں۔ اگر ایک رات میں کچھ معلوم نہ وہ اور دل کی پریشانی دور نہ ہو تو دوسرے دن پھر ایسا ہی کریں سات راتیں ایسا کر سکتے ہیں۔اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز معلومات کیلئے عبقری کی فائل پڑھنا نہ بھولیں!
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 436
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں