Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

شادی میں رکاوٹ (شاہدہ حمید) عمر زیادہ ہوگئی ہے لیکن ابھی تک شادی نہیں ہوسکی ہے پہلے دو تین جگہ بات طے ہوئی اور دو جگہوں پر منگنی بھی ہوگئی لیکن پھر پتہ چلا کہ لڑکا ٹھیک نہیں ہے۔ ایک لڑکا تو شادی شدہ اوربچوں والا نکلا چنانچہ منگنی ختم کردی گئی اب جس جگہ بات چل رہی ہے وہ لڑکا بیرون ملک جانا چاہتا ہے لیکن اب تک بات نہیں بنی ہے اب بات تقریباً طے ہونے والی ہے۔ لڑکا بیرون ملک اس لیے جانا چاہتا ہے کہ یہاں وہ برسرروزگار نہیں ہے اور اس کے خاندان کے دیگر افراد بیرون ملک ہیں۔ ہر بار کوئی نہ کوئی رکاوٹ آڑے آجاتی ہے۔ ان رکاوٹوں کے دور ہونے کیلئے کوئی دعا کوئی اسم بطور ورد بتادیں۔ مشورہ: آپ اور آپ کے منگیتر نماز فجر کے بعد اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ ایک سو ایک بار لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین o پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں پورے عجز و انکسار سے دعا کیا کریں کہ وہ آپ کے مسائل کو جلد حل فرمادیں۔ انشاءاللہ جلد نتائج ظاہر ہوں گے کم از کم چار ماہ تک اس وظیفے پر عمل کریں۔ میں تباہ ہوجائوں گا (شفقت علی‘ کراچی) میں کسی لڑکی کو بہت پسند کرتا ہوں اور وہ بھی مجھے پسند کرتی ہے۔ میں نے اپنے گھر والوں کو راضی کرنے اور اس کے گھر بھیجنے کیلئے بہت کوشش کی لیکن وہ نہ مانے۔ اب لڑکی کی کہیں اور بات طے ہوچکی ہے میں حد درجہ پریشان و مغموم ہوں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ یہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ کسی طرح میرے گھر والے مان جائیں اور لڑکی کی بات ختم ہوجائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو میں ضرور کچھ کرلوں گا۔ میری تعلیم کا آخری سال ہے لیکن پڑھنے کو قطعاً جی نہیں چاہتا۔ لگتا ہے کہ میں تباہ ہوجائوں گا۔ مشورہ: آپ اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ اور یقین رکھیں کہ جو کچھ آپ کیلئے بہتر ہے وہ واضح ہوکر سامنے آجائے تاکہ آپ کو اطمینان حاصل ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ جو کچھ کرتے ہیں اس میں بندے کی بہتری ہوتی ہے۔ آپ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد اکتالیس اکتالیس بار سورہ اخلاص کا ورد کرکے اللہ تعالیٰ سے صرف فضل و کرم کی دعا کیا کریں۔ نوے دنوں تک۔ دوسری شادی (مدثر علی‘ لاہور) میں کسی کو پسند کرتا تھا۔ گھر والوں نے میری مرضی کے خلاف زبردستی میری شادی کردی جبکہ میں شادی کرنا نہیں چاہتا تھا۔ میں اب بھی اس لڑکی کو پسند کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ اس سے میری شادی ہوجائے اور میں پہلی بیوی کو بھی خوش رکھوں۔ میں دن رات اسی فکر میں مبتلا رہتا ہوں اور کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ کوئی ایسا ورد یا وظیفہ بتادیں کہ جلد میری خواہش حقیقت کا روپ دھار لے۔ مشورہ: آپ صرف اپنی موجودہ ازدواجی زندگی پر پوری توجہ دیں اور اسے خوشگوار بنائیں۔ اس طرح آپ حقیقی خوشی اور مسرت حاصل کرسکیں گے ورنہ آپ کو ہمیشہ تکلیف کا سامنا رہے گا۔ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بار یَاسَلاَمُ المُھِیمُنُ القُدُّوسُ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ چالیس روز تک۔ ذہنی پریشانی (غلام رسول‘ ڈیرہ غازیخان) مجھے ذہنی پریشانی وہم اور خوف نے پریشان کیا ہوا ہے۔ کسی سے بات نہیں کرسکتا گھبراہٹ ہونے لگتی ہے۔ بات کرلوں تو بعد میں مسلسل سوچتا ہوں کہ میں نے غلط کیا یا صحیح بات کی وغیرہ وغیرہ۔ ان تکالیف کا بہت علاج کروایا لیکن ابھی تک افاقہ نہیں ہوا ہے۔ کوئی ایسا اسم یا عمل بتادیں کہ جس سے جلد صحت یاب ہوجائوں۔ مشورہ: آپ نماز فجر کے بعد کسی مناسب جگہ بیٹھ کرذہن کو تمام خیالات سے خالی کرلیں آنکھیں بند کرلیں۔ آہستگی سے سانس لیں اور جب سانس پورا ہوجائے تو ایک بار یَاحَفِیظُ یَابَدِیعُ پڑھ کر باہر نکال دیں۔ اس طرح دس منٹ تک کرتے رہیں۔ یہ عمل خالی پیٹ انجام دیا جائے۔ علاوہ ازیں رات کو سونے سے پہلے بستر پر بیٹھ جائیں اور دعا کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر سات بار یااللہ یا حفیظ یا بدیع یابدیع العجائب بالخیر یابدیع پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیرلیں۔ اس طرح تین بار کرنے کے بعد سوجائیں۔ ذہن ساتھ نہیں دیتا (انعم‘ لاہور) میں میڈیکل کی طالبہ ہوں جب بھی پڑھنے بیٹھتی ہوں ذہن پوری طرح ساتھ نہیں دیتا۔ استاد لیکچر دیتے ہیں تو پوری بات ذہن نشین نہیں ہوتی۔ میڈیکل میں بہت محنت اور بات کو پوری طرح سمجھنا ضروری ہے۔ اس لیے سخت اضطراب میں مبتلا ہوجاتی ہوں۔ امید ہے کہ کوئی طریقہ و عمل ایسا بتائیں گے کہ ذہن تیز کام کرنے لگے اور جلد بات ذہن نشین ہوجائے۔ مشورہ: نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بار یَاعَلِیمُ پڑھا کریں۔ رات کو سونے سے پہلے وضو کرکے بیٹھ جائیں اور آنکھیں بند کرکے تصور کریں کہ آپ عرش کے نیچے موجود ہیں۔ اس تصور کے ساتھ الاانہ بکل شی محیط کا ورد اندازاً دس منٹ تک کرتی رہیں۔ نماز فجر کے بعد ایک سو ایک بار َیارَحِیمُ پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ اجازت (مسزشہزاد‘گوجرانوالہ) میں نے پہلے سورہ یوسف کا ورد شروع کیا اور ساتھ ہی دعا کرتی رہی کہ بیٹا نیکی کا راستہ اختیار کرے اور راہ راست پر آکر توجہ اپنی تعلیم پر دے۔ اس کی اجازت چاہتی ہوں۔ میری چھوٹی بہن اپنے بچے کیلئے سورة النساءپڑھ رہی ہے۔ خدا کرے اس کے تمام بچے پڑھائی پر توجہ دیں۔ ہم نے بہت پہلے یہ وظائف عبقری سے نوٹ کیے تھے لیکن اب دوبارہ اجازت چاہتی ہوں۔ میرے جوڑوں میں درد رہتا ہے اس کیلئے سورہ لقمان رات کو سونے سے پہلے پڑھتی ہوں۔ مشورہ: سورہ یوسف کا ورد چالیس روزکریں۔ بعدازاں روزانہ رات کو ایک بار سورہ کوثر پڑھ کر بیٹے کے تکیے پر دم کردیں اور خیال رکھیں کہ یہ تکیہ اور شخص استعمال نہ کریں۔ بہن سے کہیں کہ وہ موجودہ عمل کے ساتھ ساتھ پانی پر ایک سو ایک بار یارحیم دم کرکے بچوں کو پلائیں۔ آپ کو عبقری میں شائع ہونے والے وظائف کی اجازت ہے۔ ضد کے پکے (ع........سکھر) بھائی اور بہن دونوں ضد کے پکے ہیں۔ اپنی بات کے آگے کسی کی نہیں سنتے اور بہت جلد غصے میں آجاتے ہیں۔ غصے میں اونچی آواز میں بات کرتے ہیں اور والدہ کا لحاظ بھی نہیں کرتے۔ حصول علم میں بھی انہیں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔ مشورہ: صبح سورج نکلنے سے پہلے پانی پر یَاوَدُودُ دم کردیں اور یہ پانی بھائی اور بہن کو پلادیں۔ گھر کے لوگ جس جگہ سے پانی پیتے ہیں اس پر بھی یہی اسم صبح سورج نکلنے سے پہلے دم کیا جاسکتا ہے۔ کم از کم تین ماہ تک اس پر عمل کیا جائے۔ مختلف باتیں ذہن میں آتی ہیں (فرزانہ افضل‘ شاہکوٹ) رات کے وقت دن بھر کی باتیں ذہن میں گردش کرتی رہتی ہیں۔ رات کو پوری طرح نیند نہیں آتی‘ مختلف باتیں ذہن میں آتی ہیں اور بار بار سوال پیدا ہوتا ہے کہ فلاں بات کیوں ہوئی اور فلاں بات کیوں نہیں ہوئی۔ ڈر‘ خوف محسوس ہونے لگتا ہے‘ مختلف تفکرات ذہن پر سوار ہوجاتے ہیں۔ آپ نے کسی کو یاحفیظ پڑھنے کو بتایا تھا جس سے اسے بہت فائدہ ہوا اس کے بتانے پر میں نے بھی ورد شروع کیا ہے لیکن ابھی تک اثرات ظاہر نہیں ہوئے آپ کوئی موثر و موافق ورد تلقین فرمائیں۔ مشورہ: آپ رات کو سونے سے پہلے یا پھر صبح سورج نکلنے سے پہلے 66 مرتبہ یَاوَدُودُ یَاحَفِیظُ کا ورد کیا کریں یہ ورد وضو کرکے فوراً کیا جائے۔ کم از کم تین ماہ اس معمول پر کاربند رہیں اور جن دنوں میں مجبوراً نہ پڑھ سکیں وہ شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔ انشاءاللہ ذہنی وقلبی طمانیت حاصل ہوجائیگی۔ سانس رک جاتا ہے (عارف حسین‘ ملتان) والدہ کو میری پیدائش سے پہلے ہی طلاق ہوگئی‘ نانا کے گھر میں رہتا ہوں جو سالوں سے آپس کے لڑائی جھگڑوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ میرا حال بھی اچھا نہیں ہے ذرا سی بات پر انتہا سے زیادہ ذہنی دبائو میں مبتلا ہوجاتا ہوں‘ اگر کسی بات پر گہرائی سے غور کرنا شروع کروں تو ذہنی دبائو سے سانس رکنے لگتا ہے یہاں تک کہ منہ کھول کر سانس لینا پڑتا ہے۔ میرے خیالات میں تیزی سے ردوبدل ہوتا رہتا ہے کسی کے بارے میں اچھی رائے رکھتا ہوں تو چند گھنٹوں بعد رائے بدل دیتا ہوں میں بدلتے ہوئے خیالات کے قبضے میں ہوں‘ ہفتوں سوچنے کے بعد بھی کسی بات کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔ ہوشیاری‘ معاملہ فہمی اور قوت عمل نہ ہونے کے برابر ہے‘ سوچتا ہوں کہ چند سالوں بعد عملی زندگی میں مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔ مشورہ: رات کو سونے سے پہلے اندھیرے میں بیٹھ جائیں اور تقریباً ایک گھنٹہ اندھیرے میں گزاریں۔ اس دوران اندازاً نصف گھنٹہیَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد کرتے رہیں‘ ذہن کو پوری طرح ورد پر مرکوز رکھیں۔ اگر ہوسکے تو نگاہ اندھیرے میں کسی ایک جگہ پر قائم رکھیں۔ روزانہ اس عمل کو کم از کم تین ماہ کیا جائے‘ انشاءاللہ کثیرفوائد وبرکات ظاہر ہونگی۔ نافرمان بیٹا (محمد ناصر احمد‘ قصور) میں نویں جماعت میں پڑھتا ہوں میں والدین کا کہنا نہیں مانتا‘ والدہ سمجھاتی ہیں تو وقتی طور پر ذہن بدل جاتا ہے لیکن پھر وہی حال ہوجاتا ہے اور میں والدین سے گستاخی کربیٹھتا ہوں۔ میں خود کو بدلنا چاہتا ہوں لیکن بدلتا نہیں‘ زیادہ تر برے خیالات ذہن کو گھیرے رہتے ہیں‘ میں قرآن پاک حفظ کررہا ہوں لیکن ذہن یکسو نہیں ہوتا‘ ان تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کوئی طریقہ کوئی ورد و عمل بتائیں کہ خود کو بدلنے میں کامیاب ہوجائوں۔ مشورہ: نماز فجر کے فوراً بعد لکڑی کی کسی چوکی یا پیڑھی پر اکڑوں بیٹھ جائیں‘ کم پانی سے وضو کریں اور پھر چوکی پر کھڑے ہوکر دعا کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر ایک بار یَاوَدُودُ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر لیں‘ دوبارہ ہاتھ دعا کے انداز میں اٹھا کر یَاوَدُودُ پڑھیں اور دم کرکے چہرے پر پھیر لیں۔ اسی طرح گیارہ بار کیا جائے‘ یہ عمل چالیس دن کریں۔ انشاءاللہ آپ کے اندر اتنی قوت پیدا ہوجائے گی کہ اپنے خیالات و عمل کو تبدیل کرلیں گے۔ عجیب وغریب حرکات (سویرا‘ بلوچستان) میرا بیٹا جس کی عمر تین سال سے کچھ زیادہ ہے‘ بہت ذہین اور تیز ہے۔ اللہ کے فضل سے جسمانی طور پر بھی صحت مند ہے‘ کچھ عرصے سے اس کے اندر یہ تبدیلی آگئی ہے کہ بعض اوقات بالخصوص زیادہ لوگوں میں بدتمیزی کرنے لگتا ہے‘ سب کی توجہ حاصل کرنے کیلئے عجیب و غریب حرکات شروع کردیتا ہے۔ کبھی چیختا ہے‘ کبھی الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے اور کبھی چیزیں اٹھا کر پھینکنا شروع کردیتا ہے۔ شاید زیادہ توجہ ملی ہے تو وہ لوگوں کی توجہ مزید حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس کی خواہش رہتی ہے کہ والدین اور دوسرے لوگ اسی پر پوری توجہ دیں‘ میں نے اپنی طرف سے تربیت میں پوری کوشش کی ہے لیکن یہ مسئلہ حل نہیں ہورہا۔ مشورہ: بچہ جب رات کو گہری نیند سوجائے تو سرہانے کھڑے ہوکر نگاہیں اس کے ماتھے پر مرکوز کریں اور پوری توجہ سے مناسب بلند آواز سے سورہ کوثر ایک بار پڑھ دیں‘ آواز اتنی بلند نہ ہو کہ نیند خراب ہوجائے۔ سورہ کوثر پڑھنے کے بعد بچے کے سر یا ماتھے پر آہستہ سے دم کردیں‘ یہ عمل روزانہ کم از کم اکیس روز کیا جائے‘ آپ یہ عمل خود کرسکیں تو زیادہ بہتر ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 429 reviews.