Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اصلاحی کیفیت ایک بہن(پوشیدہ)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! حکیم صاحب میں اب پردے کا بہت اہتمام کرتی ہوں‘ ٹی وی سے دور رہتی ہوں اور پانچ وقت کی نماز کے ساتھ تہجد کا بھی اہتمام کرتی ہوں۔ آپ کے درس کا میری زندگی پر بہت اثر ہوا ہے۔ الحمدللہ میرے اندر اس وقت تو بہت سکون ہے اور میں چاہتی ہوں یہ سکون وقت کیساتھ ساتھ زیادہ ہو کم کبھی نہ ہو۔ محترم حکیم صاحب میرے وظائف یہ ہیں:۔ ہر نماز کے بعد: 2 انمول خزانے ایک خاص اور جائز مقصد کیلئے پڑھتی ہوں‘ سات دفعہ ہر نماز کے بعد سورہ توبہ کی آخری آیت (قل حسبی اللہ) والی۔ سات دفعہ آپ ہی نے بیان میں بتایا تھا (بسم اللہ علی دینی و نفسی....) والی دعا۔ آیت الکرسی اور سورہ توبہ کی آخری دو آیات پڑھتی ہوں۔ ذکرو تسبیح: استغفار تین تسبیح‘ درودشریف جس کی آپ نے عبقری میں اجازت دی تھی (صلی اللہ علی محمد) کی تین تسبیح اور اس کے علاوہ ایک تسبیح (شکر والی)۔ قرآن کی تلاوت روزانہ ترجمے کے ساتھ۔ اس کے علاوہ مسنون دعائیں بھی پڑھتی ہوں۔ یہ سب پڑھنے سے میرے اندر بہت سکون ہوتا ہے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ آپ نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ جو شخص راتوں کو اللہ کا قرب اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ کثرت سے اس کا ورد کریں۔ (بِسمِ اللّٰہِ عَلٰی دِینِی اَللّٰہُ حَافِظُ) اس کے علاوہ سورہ کوثر کی برکت ہمارے گھر میں بہت زیادہ ہے اور مجھے عورتوں کی تبلیغ کرنے کا بہت شوق ہے اور دعا کریں کہ اللہ میرا شوق پورا کردے مجھے دین سے اور دین دار بندوں سے بہت محبت ہے۔ عبقری میں ایک دفعہ سبحان اللہ خان والا وظیفہ پڑھا تھا جو کہ میں ہر مشکل کام کیلئے پڑھتی ہوں اللہ کے فضل سے فوراً حل ہوجاتا ہے۔ بہت لاجواب وظیفہ ہے۔ اول و آخر تین تین دفعہ درود شریف۔ ایک دفعہ سورہ فاتحہ اور تین دفعہ سورہ اخلاص یقین اور توجہ کے ساتھ پڑھتی ہوں مشکل حل ہوجاتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 425 reviews.