Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قیمت ضروری (مولانا وحید الدین خان)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

ایک بچہ اسکیل کے تختہ پر کھڑا ہوگیا ۔ اس کے ہاتھ میں ایک روپیہ کا سکہ تھا اس نے یہ سکہ اسکیل کے مخصوص خانہ میں ڈالا ائیر پو رٹ پر خود کار اسکیل (ترازو ) رکھا ہواتھا اس میں ایک روپیہ ڈالنے کے بعد ایک ٹکٹ نکلتا تھا جس پر آدمی کا دزن چھپا ہوا ہو تا تھا ایک بچہ اسکیل کے تختہ پر کھڑا ہوگیا ۔ اس کے ہاتھ میں ایک روپیہ کا سکہ تھا اس نے یہ سکہ اسکیل کے مخصوص خانہ میں ڈالا۔ اس کے بعد کھٹ کھٹ کی آواز ہو ئی اور پھر ایک چھپا ہوا کا رڈ سامنے آگیا اس پر بچہ کا وزن واضح حرفوں میں لکھا ہوا تھا بچہ کو یہ چیز ایک کھیل سی معلوم ہوئی ۔ اس نے اپنے والدین سے مزید سکے مانگے ۔ وہ اس فعل کو باربار دہر اتارہا ۔ہر با ر جب وہ اپنا سکہ مشین میں ڈالتا تو چند سکنڈ کے بعد ایک خو ب صورت کا رڈ باہر آجاتا ۔آخر والدین کے سب سکے ختم ہوگئے ۔اب ان کے پاس روپیہ کے بجائے پچاس پیسہ کا سکہ تھا ۔ بچہ نے پچاس پیسہ کا سکہ لے کر اس کو مشین میں ڈالا۔ اس کے بعد کھٹ کھٹ کیا آواز تو سنائی دی مگر حسب سابق وزن کا کارڈباہر نہیں آیا۔ مشین کی طرف سے رسپانس نہ ملنے پر بچہ رونے لگا ۔ کم عمر بچہ اس واقعہ کی تو جیہہ نہ کر سکا ۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ معاملہ رونے کا نہیں بلکہ سبق لینے کا تھا ۔ مشین نے اپنی خاموش زبان میں ایک ایسا سبق دیا جو بچہ کے لیے اور اس کے سر پر ستوں کے لیے عظیم اہمیت رکھتا تھا ۔یہ سبق کہ یہاں ہر چیز کی ایک قیمت ہے ۔ اگر تم نے وہ قیمت ادا نہیں کی تو تم کو مطلوبہ چیز بھی نہیں ملے گی ، حتیٰ کہ اس وقت بھی نہیں جب کہ تم نے اصل سے کم قیمت ادا کی ہو ۔ یہی قانون موجود ہ دنیا کے لیے ہے اور یہی قانون آخرت کے لیے بھی ۔ دونوں دنیا ﺅ ں میں آدمی کسی چیز کو اسی وقت پا سکتا ہے جب کہ وہ حسب اصول اس کی پوری قیمت ادا کرے ۔جو شخص قیمت ادا کرنے پر راضی نہ ہو ، اس کو یہ امید بھی نہیں کرنا چاہیے کہ اس کی مطلوبہ چیز اس کے حصہ میں آسکے گی ۔ قیمت کا قانون ایک اٹل قانون ہے ۔ نہ کسی کی خوش گمانیاں اس قانون کو بدل سکتیں اور نہ احتجاج اور شکایت کے ذریعہ اس کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 422 reviews.