Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دعا کی قوت سے معجزات کا ظہور (حکیم محمد سعیدشہید)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

جب آپ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے میرے بندے میرے متعلق پوچھیں تو انہیں بتادیجئے کہ میں ان سے قریب ہی ہوں‘ پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں‘ لہٰذا انہیں میری دعوت قبول کرنی چاہیے اور مجھ پر ایمان لانا چاہیے اسی (اللہ تعالیٰ) کو پکارنا برحق ہے اور یہ لوگ اس کو چھوڑ کر جن ہستیوں کو پکارتے ہیں وہ ان کی دعائوں کا کوئی جواب نہیں دے سکتے‘ انہیںپکارنا تو ایسا ہے جیسے کوئی شخص اپنے دونوں ہاتھ پانی کی طرف پھیلا کر چاہے کہ پانی (دور ہی سے) اس کے منہ پر آپہنچے۔ حالانکہ پانی اس تک کبھی نہیں پہنچ سکتا بس اسی طرح کافروں کی دعائیں بے نتیجہ بھٹک رہی ہیں۔ (قرآن مجید‘ الرعد: 14) جب آپ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے میرے بندے میرے متعلق پوچھیں تو انہیں بتادیجئے کہ میں ان سے قریب ہی ہوں‘ پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں‘ لہٰذا انہیں میری دعوت قبول کرنی چاہیے اور مجھ پر ایمان لانا چاہیے تاکہ راہ راست پر چلیں۔ (قرآن مجید‘ البقرہ: 186) وہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور ان کی برائیوں سے درگزر کرتا ہے‘ اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو‘ وہ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کی دعا قبول کرتا ہے اور اپنے فضل سے ان کو اور زیادہ دیتا ہے‘ رہے انکار کرنے والے تو ان کیلئے سخت عذاب ہے۔ (قرآن مجید‘ الشوریٰ‘ 26,25) دعا صرف ایک طریقہ عبادت ہی نہیں بلکہ انسان کی روح عبودیت کی تجلی ہے اور توانائی کا قوی ترین وسیلہ جس سے ہر انسان فیض یاب ہوسکتا ہے اگر آپ پرخلوص دعا کو اپنی عادت بنالیں تو آپ اپنی زندگی کو یقیناً تابناک اور کامیاب بناسکتے ہیں۔ دعا کرہ ارض کی کشش کی طرح ایک حقیقی اور واقعاتی طاقت ہے۔ طبیب کی حیثیت سے میں نے بارہا دیکھا ہے کہ جب ہر قسم کی تدبیر ناکام اور دوا بے سود ہوجاتی ہے تو عاجزانہ دعا کی برکت سے بیماری اور غم و انددہ کی گھٹائیں حیرت انگیز طریقے سے چھٹ جاتی ہیں۔ ایسے واقعات کو خرق عادت یا معجزہ کہا جاتا ہے لیکن جن مردوں اور عورتوں نے یہ دریافت کرلیا ہے کہ دعا سے روزمرہ کی زندگی میں طاقت کی ایک رو مستقل طور پر بہتی رہتی ہے ان کے دلوں میں خاموش معجزہ ہرآن رحمت کی جوت جگائے رہتا ہے۔ اکثر افراد دعا کو ایک رسم سمجھتے ہیں جس میں مخصوص الفاظ دہرائے جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ کمزور لوگ ان الفاظ میں پناہ ڈھونڈتے ہیں یا مادی ضرووریات کے لیے طفلانہ عرض معروض کرتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ ایک ایسی سعی ہے جو شخصیت کے پورے طور پر نشوونما پانے کیلئے لازمی ہے صرف دعا کے اندر ہم جسم‘ ذہن اور روح کی مکمل ہم آہنگی سے ہم کنار ہوتے ہیں جو ایک ناتواںانسان کو ناقابل شکست طاقت بخشتی ہے۔ دعا ہمیں ایسی اثرآفریں طاقت سے کس طرح مسلح کرتی ہے؟ اس سوال کا جواب سائنس کے احاطے سے باہر ہے لیکن ہم اپنے آپ کو اس یقین دہانی سے باز نہیں رکھ سکتے کہ دعا کے ذریعہ سے انسان اپنی محدود توانائی کا رشتہ توانائی مطلق کے لامحدودمبداسے استوار کرلیتا ہے جس وقت ہم دعا کرتے ہیں اس وقت ہم اس بے پایاں قدرت سے واصل ہوتے ہیں جو کارخانہ عالم کی روح رواں ہے ہم التجا کرتے ہیں کہ اس لامحدود طاقت سے ہماری دستگیری کی جائے خود دعا ہماری بشری کمزوریوں کو رفع کرتی اور ہمیں صحت اور قوت سے نوازتی ہے۔ دعا کیلئے کسی خاص ہیئت ‘ وقت اور مقام کی چنداں ضرورت نہیں ہے‘ قبولیت کا دروازہ ہر وقت کھلا رہتا ہے ایسی دعا بالکل بے معنی ہے کہ صبح کے وقت ہم دعا کریں اوربقیہ دن بہیمانہ فسق و فجور میں گزاردیں‘ مخلصانہ اور صادق دعا بجائے خود راہ عمل اور طریق ہدایت ہے۔ پاک بازی کی زندگی خود ایک قسم کی دعا اور عین عبادت ہے۔ دعا مغز عبادت ہے دعا ایمان کی آواز ہوتی ہے‘ دعا دن کے کاموں کی کنجی اور رات کا قفل ہے۔ دعا وہ التجا ہے جس کا رخ آسمان کی طرف ہوتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 421 reviews.