Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

ہیروئن کا نشہ کرتا ہوں عمر 27 سال ہے طالبعلم ہوں۔ ہیروئن کا نشہ پانچ سال سے کرتا ہوں‘ طبیعت میں ہر وقت اضطراب اور بے چینی رہتی ہے۔ یادداشت بری طرح متاثر ہوئی ہے بہت بری طرح خوفزدہ ہوں‘ شک کا شکار ہوں۔ وہم اورفضول سوچ کا بہت غلبہ ہے‘ منہ میں پانی بہت آتا ہے جسے نگلنے سے معدہ بھاری ہوجاتا ہے اور پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہے جسم میں اکثر گرمی ہوجاتی ہے۔ دھوپ میں باہر نہیں جاسکتا۔ چہرہ بے رونق ہوچکا ہے پاخانے کے ساتھ خون آتا ہے خون کی مقدار بڑھتی ہی جارہی ہے مسے وغیرہ نہیں ہیں‘ قبض سی رہتی ہے‘ نیند نہیں آتی جاگتا رہتا ہوں کبھی سوبھی جاتا ہوں تو طبیعت میں بدستور بے چینی اضطراب رہتا ہے۔ جسم تھکا تھکا سا رہتا ہے بس دل چاہتا ہے کسی سے بات نہ کروں کوئی کام نہ کروں ایک جگہ پڑا رہوں۔ دوست یار گھر والے سب برے لگتے ہیں‘ بہت پریشان ہوں۔ (ر۔ ب‘ لاہور) مشورہ: ستر شفائیں اور اکسیر البدن لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق کھالیا کریں۔اوپر سے شربت شہد ہمراہ صندل الائچی ایک گلاس پانی میں حسب منشاءذائقہ کے مطابق ملا کر ٹھنڈا کرکے پی لیا کریں۔ سر پر روغن کدو شیریں‘ روغن خشخاش ہم وزن ملا کر اچھی طرح مالش کیا کریں۔ غذا کے بعد سونف کا عرق آدھی پیالی پیا کریں سوتے وقت دو عدد پانی سے کھالیا کریں۔ کوشش کریں کچھ وقت اللہ والوں کے گزارا کریں۔ نماز کی پابندی لازمی کریں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔ تپدق کا نامکمل علاج میں جب بارہ سال کی تھی تو گلے میں بہت خارش ہوتی تھی اس کے ساتھ ہی گلا دکھتا بھی بہت تھا نزلہ گلا پکڑلیتا تھا اور مسلسل حلق میں بہتا رہتا تھا جس کی وجہ سے یہ تکلیف ہوجاتی تھی۔ مجھے یاد نہیں کہ کبھی مجھے عام زکام ہوا ہو اور گلا نہ دکھا ہو‘ ہمیشہ نزلہ گلا دکھنا ساتھ ہوتے تھے پھر مجھے کھانسی کے ساتھ خون آیا۔ ڈاکٹر کے پاس گئے اس نے کہا پھیپھڑوں میں زخم ہوگئے ہیں یعنی ٹی بی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ٹی بی کا نو ماہ کا کورس کرنا ہوگا۔ میں نے چھ ماہ تک دوائیں استعمال کرکے چھوڑ دیں کیونکہ ان سے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوا خون البتہ دوبارہ نہیں آیا مگر باقی تکلیفیں گلے کی خراش‘ نزلہ وغیرہ اسی طرح ہیں ان میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ (ف‘ کراچی) مشورہ: آپ دوبارہ ان ہی معالج سے رجوع کریں جنہوں نے آپ کو ٹی بی کے زمانے کے کورس کا مشورہ دیا تھا بات یہ ہے کہ ٹی بی ایک ایسا مرض ہے کہ جس کا علاج بہت ہی زیادہ احتیاط کا متقاضی ہے۔ ڈاکٹر حکیم کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ ہر مریض کو لے کر بیٹھ جائے اور سمجھانا شروع کردے اور نہ ہی مریض یہ ٹیکنیکل باتیں زیادہ سمجھ پاتا ہے بیماری سے ویسے ہی وہ پریشان ہوتا ہے ظاہری نفع اس کے ذہن میں ہوتا ہے جیسے آپ نے دیکھا کہ خون تو بند ہوگیا باقی مرض ویسے ہی ہے اور علاج چھوڑ دیا مریض کو ذہن میں وہ ہدایات ضرور رکھنی چاہئیں جو معالج دے دیتا ہے بعض دیہاتی قسم کے ان پڑھ مریض جب مرض میں اپنے ذہن کے مطابق نفع نہیں دیکھتے تو علاج جاری رکھنے کے بجائے معالج کی نیت پر شبہ کرنے لگتے ہیں یا نفع ہوجاتا ہے تو بھی علاج چھوڑ دیتے ہیں معالج کی ہدایت پس پشت ڈال دیتے ہیں اور اس کی نیت پر شبہ کرنے لگتے ہیں بات یہ ہے کہ ٹی بی کے جراثیم کا ایک گروپ ہے جسے قبضہ میں کرنے کیلئے دوائوں کا گروپ بنایا گیا ہے اور تجربہ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عام طور پر عام مریضوں میں تپ دق کے کورس کو اتنے عرصہ استعمال کروایا جائے تو مریض خطرے سے باہر آجاتا ہے اب باقی باتیں آپ کا معالج سمجھاتا ہے۔ تپ دق کے جراثیم میں مدافعت کا نظام بہت مضبوط ہوتا ہے اور بہت جلدی اسے جراثیم اپنا بھی لیتے ہیں ایک بار جب علاج شروع کردیا جائے اور بھرپور انداز میں شروع کردیا جائے کم دوائیں نہ دی جائیں تو اسے کورس مکمل ہونے تک جاری رکھنا اشد ضروری ہے بغیر معالج کی اجازت کے علاج کو چھوڑنے سے مریض پریشانی میں پڑسکتا ہے تمام مریضوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے۔ زرد آنکھیں آنکھوں کا رنگ زردی مائل پیلا ہے اس سے پہلے ایسا نہیں تھا بلکہ میری آنکھیں بالکل صاف اور سفید تھیں تین سال پہلے شدید گرمی پڑی میں نے بے تاب ہوکر سر پر برف رکھ لی تھی دو تین دن اسی طرح کرتی رہی یعنی جب مجھے خوب گرمی لگتی تھی تو میں سر پر برف رکھ لیتی تھی اس سے یہ ہوا کہ میرا دماغ سن ہوگیا۔ آنکھوں میں درد شروع ہوگیا۔ چکر آنے لگے اور بلڈپریشر ہائی ہوگیا اس کے بعد سے میری آنکھوں کا رنگ پیلا رہنے لگا ڈاکٹروں سے علاج کرواتی رہی کسی نے یرقان کہا کسی نے کمزوری کی دوا دی مگر فائدہ نہیں ہوا اس طرح مایوس ہوکر آپ کو یہ خط لکھ رہی ہوں۔ (صغریٰ بشیر‘ سیالکوٹ) مشورہ: آپ کیلئے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ صبح کا ناشتہ انگور سے کریں۔ انگور پہلے اچھی طرح پانی سے دھولیں پھر کھائیں جس پانی سے انگور کو دھوئیں اس پانی کو خوب اچھی طرح جوش دے کر ٹھنڈا کرلیں غذا میں ٹھنڈی سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔ گوشت‘ انڈا‘ مرغی‘ مچھلی حیوانی غذائیں ترک کردیں۔ تین بڑے چمچ خالص شہد پانچ بڑے چمچ اصلی عرق گلاب سہ آتشہ ایک گلاس پانی میں حل کرکے قدرے ٹھنڈا کرکے پی لیا کریں۔ دن میں دوبار کافی ہے۔ صبح و شام جوہر شفاءمدینہ تین تین گرام پانی سے پھانک لیا کریں۔ آنکھوں میں خالص عرق گلاب دائیں آنکھ میں تین تین قطرے بائیں آنکھ میں دو قطرے ڈالیں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔ اختناق اکثر رات کو گہری نیند سوتے سوتے میرا دماغ جاگ جاتا ہے اور باوجود انتہائی کوشش کے جسم کے کسی بھی حصہ میں کسی بھی قسم کی حرکت نہیں ہوسکتی یہاں تک کہ اگر میں چیخنا چاہوں تو چیخ بھی نہیں سکتی اور کسی کو بلانا چاہوں تو بلا بھی نہیں سکتی۔ کوشش کرنے کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ دماغ میں سخت کھنچائو پیدا ہوجاتا ہے اور دم گھٹنے لگتا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ روح نکل رہی ہے اور آخری وقت آگیا ہے پھر کچھ وقت کے بعد جسم کا کوئی حصہ ہلانے کے قابل ہوجاتی ہوں اور اس کے بعد آنکھ کھل جاتی ہے۔ جاگنے کے بعد سخت کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ دماغ میں درد ہونے لگتا ہے اور تمام جسم عجیب طرح کا ہوجاتا ہے۔ میری عمر 25 سال ہے۔ مرض کا پہلا حملہ سترہ سال کی عمر میں ہوا تھا میرا وزن پہلے 125 پونڈ تھا وہ بھی گھٹتے گھٹتے 100 پونڈ رہ گیا ہے۔ آنکھوں کے گرد حلقے پڑگئے ہیں۔ ٹانگوں میں طاقت ختم ہوگئی ہے۔ اس لیے اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف ہونے لگی ہے ڈاکٹری یا طاقت کی دوائوں سے مرض بڑھ جاتا ہے۔ (ع، ر۔ اسلام آباد) مشورہ: جوان بچیوں میں اس مرض کا شافی علاج شادی ہے۔ تاہم فی الوقت آپ اصلاح معدہ پیکیج شہد کے ساتھ لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔۔ غذا کے بعد جوارش شاہی ایک چائے کی چمچی کھائیں‘ غذا میں گوشت انڈا‘ مرغی مچھلی حیوانی غذائیں قطعی بند کردیں۔ بغیر پتوں کی ٹھنڈی تاثیر والی سبزیاں بغیر مرچ گرم مصالحے کے پکا کر چپاتی سے کھائیں۔ سالن دیسی گھی میں پکائیں یا اصلی مکھن میں پکائیں۔ مکھن یا دیسی گھی خالص ہونا چاہیے بلکہ بہتر یہ ہے کہ صبح کو بادام کا عمدہ حلوہ دیسی گھی میں تربتر بنا کر کھائیں اگر رات کو بھی یہی کھالیا کریں تو بہت ہی بہتر ہے۔ پھلوں میں انگور سب سے بہتر ہے‘ خوب پیٹ بھر کر کھائیں ایک دو پاخانے کھل کر آتے رہیں تو فکر نہ کریں بلکہ اگر قبض ہوجایا کرے تو پپیتہ پیٹ بھر کر کھالیا کریں سکون اختیار کریں۔ فلمیں‘ ٹیلیویژن‘ تصاویر‘ گانے وغیرہ کے پروگرام نہ دیکھیں۔ نماز کی پابندی لازمی کریں اور ہر وقت اٹھتے بیٹھے ذکر اور درود شریف پڑھتی رہا کریں۔ تارے تارے نظر آتے ہیں درد کی وجہ سے سخت پریشان ہوں یہ درد کبھی زیادہ کبھی کم ہوتا ہے درد کی حالت میں مجھے تارے تارے نظر آتے ہیں اس کے بعد چند منٹ تک بینائی جواب دیدیتی ہے کوئی چیز مجھے نظر نہیں آتی۔ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ آنسو نکل آتے ہیں یہ کیفیت اور درد کبھی روزانہ ہوتا ہے کبھی ہفتہ پندرہ دن میں ہوتا ہے۔ مجھے نکسیر بھی آتی ہے اور الٹیاں بھی لگ جاتی ہیں۔ (سمیرا‘ ہرنائی) مشورہ: تین گرام خشک دھنیا صاف کرکے مٹی یا چینی کی پیالی میں ڈال دیں اوپر سے پانی ڈال کر ململ کے کپڑے سے ڈھانک دیں اور اوس میں رکھ دیں صبح اٹھ کر پانی نتھار کر پی لیں۔ گرم اشیاءسے پرہیز رکھیں۔ غذا کے بعد گرما سردا بکثرت کھائیں۔ ٹھنڈی مراد مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ دھوپ سے بچیں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔ مٹی کھاتا ہوں بچپن سے مٹی کھارہا ہوں جس کی وجہ سے میرے جگر میں سخت گرمی ہے‘ پیاس بہت لگتی ہے دل کی دھڑکن بہت ہوجاتی ہے۔ چہرے کا رنگ زرد ہے آنکھیں زرد‘ بدرونق ہیں ذرا دوڑنے سے سانس بہت پھولتا ہے۔ (محمد رشید‘ فیصل آباد) مشورہ: غذا کے بعد بیدانہ انار ضرور کھاتے رہیں اور مٹی کھانا چھوڑ دیں۔ پائوں میں خارش میرے پائوں کے انگوٹھے اور انگلیاں صرف گرمیوں کے موسم میں اس قدر خراب ہوجاتے ہیں کہ ان میں سے بے تحاشہ پانی بہنا شروع ہوجاتا ہے۔ مرض مجھے پورے سات مہینے یعنی گرمیوں رہتا ہے۔ شروع میں دانے نکلتے ہیں سخت خارش ہوتی ہے پھر پانی سے بھر جاتے ہیں‘ پھر پانی رسنے لگتا ہے جوتے نہیں پہن سکتی۔ کسی قسم کا فائدہ نہیں ہوا۔ (نرگس‘ اسلام آباد) مشورہ: نودانے عناب رات کو توڑ کر ایک کپ گرم پانی میں بھگو کر رکھیں اس میں ایک چھوٹی الائچی بھی ڈال دیں صبح اٹھ کر صاف ہاتھ سے مل کر چھان لیں اور چوتھائی چمچی چینی ملا کر پی لیں۔ اکتالیس دن کریں۔ غذا میں گرم اور کھٹی چیزوں سے پرہیز رکھیں۔ صابن کا استعمال کم کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 419 reviews.