Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سردرد کے خاتمہ کیلئے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

نماز فجر کے فوراً بعد سورج نکلنے سے پہلے سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم سومرتبہ پڑھنا اپنا معمول بنائیے۔ ڈاڑھ یا دانتوں کا درد ہو تو سب سے پہلے درود شریف سات مرتبہ پڑھیں‘ پھر سورہ فاتحہ تین مرتبہ پڑھ کر ”بِسمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ اَسئَلُکَ بِعِزِّکَ وَجَلَالِکَ وَقُدرَتِکَ عَلٰی کُلِّ فَاِنَّ مَریَمَ تَلِدُغَیرَعَیسٰی مِن رُّوحِکَ وَکَلِمَتُکَ اَن تُشَفَّی مَابِفَاطِمَةِ بِنتِ خَدِیجَہ مِنَ الضَّرِّ کُلِّھَا۔“ اگر یہ کلمات یاد نہ ہوں تو آیت الکرسی پڑھ کر دم کردے۔ انشاءاللہ درد میں افاقہ ہوگا۔ درد سر کے خاتمے کیلئے درود شریف پڑھنے کے بعد بِسمِ اللّٰہِ اَذھِب عَنھَا سُوئِ وَمَحشِہ بِدَعوَتِ نَبِیُّکَ الطِّیبُ المُبَارَکَ المَتِینُ عِندَکَ بِسمِ اللّٰہِ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کیا جائے انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ اگر یہ کلمات یاد نہ ہوں تو سورہ فاتحہ اور آیت الکرسی تین تین بار پڑھ کر دم کردینے سے بھی آرام آجائیگا۔ اگر پہلی بار دم سے پورا آرام نہ آئے تو پندرہ بیس منٹ کے وقفہ سے پھر دم کریں اور پھر اسی طرح پندرہ بیس منٹ کے وقفہ کے بعد تیسری بار دم کریں۔ انشاءاللہ درد سر سے نجات مل جائیگی۔ فقراور تنگی معاش سے نجات کیلئے نماز فجر کے فوراً بعد سورج نکلنے سے پہلے سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمُ سومرتبہ پڑھنا اپنا معمول بنائیے۔ انشاءاللہ اس کی معاشی حالت تبدیل ہوجائے گی اور کاروبار میں برکت آئے گی۔ اس عمل کو معمول بنائے رکھیں۔ سفلی جادو اور ٹونے کا علاج درود شریف گیارہ مرتبہ پھر سورہ توبہ کی آخری آیات لقد جاءسے وھوالعظیم تک اور سورہ بقرہ کے آخری رکوع کے ساتھ سورہ اخلاص معوذ تین پڑھ کر مریض پر دم کرے ۔(صفحہ 280) (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 418 reviews.