عزت کا مقام حاصل کرنے کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی برکت سے ظالموں کے ظلم سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ باوضو بعد نماز عشاءاو ل تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو تیرہ بار یَاعَزِیزُ پڑھے۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر دعا کرے
ظلم کرنے والوں سے حفاظت
اگر کسی شخص کا واسطہ حاکم سے پڑگیا ہو یا کسی ظالم آدمی سے مقابلہ ہوگیا ہو تو ایک سفید کاغذ پر چھٹے پارے کی ابتدائی آیت باوضو لکھے اور موم جامہ کرکے دائیں بازو پر باندھ لے یا گلے میں ڈال لے اور عورت ہے تو دائیں بازو پر باندھے یا گلے میں ڈال لے اور اس ظالم شخص کے پاس جائے یا اس کا سامنا ہوجائے تو انہی آیات کو پڑھنا شروع کردے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس ظالم کے ظلم سے محفوظ رہے گا اور وہ اس کا خیرخواہ بن جائے گا اور اس کے ساتھ اچھا برتائو کریگا۔ وہ آیت یہ ہے:۔
لَایُحِبُّ اللّٰہُ الجَھرَ بِالسُّوئِ مِنَ القَولِ الِاَّ مَن ظُلِمَ وَکَانَ اللّٰہُ سَمِیعًا عَلِیمًاo(سورة النساء148)
مرد کا عورت پر قادر ہونا اور حمل کا ٹھہرنا
اگر کوئی مرد شرم کی وجہ سے یا کسی مرض کے سبب عورت پر قادر نہ ہو تو اس کیلئے دو انڈے لے اور دونوں کو دھو کر اُبال لے اور ایک انڈے پر باوضو روشنائی سے لکھے۔
وَالسَّمَائَ بَنَینٰہَا بِاَ یدٍ وَّ اِنَّا لَمُوسِعُونَ (سورہ ذاریات 47 )اور یہ انڈہ مرد رات کو کھالے۔ وَالاَرضَ فَرَشنٰہَا فَنِعمَ المَاہِدُونَ (سورہ ذاریات 48 )اور یہ انڈا عورت کو دے کہ رات کو کھا لے اس کے بعد ہمبستری کریں انشاءاللہ حمل قائم ہو گا اور اولاد ہوگی۔
ہرقسم کے غم اور فکر کا خاتمہ
یہ عمل ہر قسم کے غم کو دور کرتا ہے اور پریشانی سے مکمل نجات دیتا ہے۔ بعد نماز ِ عشاءاوّل درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھے اس کے بعد تین سو بار: اِنَّمَا اَشکُوا بَثِّی وَحُزنِی اِلَی اللّٰہِ(سورہ یوسف آیت 86) آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے ہر قسم کی پریشانی اور ہر قسم کے فکر کو دور کرنے کیلئے دعا مانگے۔ انشاءاللہ تعالیٰ تمام غم وفکر دور ہو جائینگے اور دل ہروقت خوش رہے گا۔
عزت کا مقام حاصل کرنے کیلئے
عزت کا مقام حاصل کرنے کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی برکت سے ظالموں کے ظلم سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ باوضو بعد نماز عشاءاو ل تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو تیرہ بار یَاعَزِیزُ پڑھے۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر دعا کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ معاشرتی زندگی میں عزت و عظمت کا مقام حاصل ہو گا۔ دشمن ناکام ہوں گے۔
مسافر کی حفاظت کیلئے
اگر کوئی شخص سفر پر روانہ ہوتا ہے اور اہل خانہ چاہتے ہیں کہ مسافر کو راستہ میں کوئی تکلیف یا حادثہ پیش نہ آئے اور وہ صحت و سلامتی کے ساتھ گھر واپس آئے اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے جب مسافر سفر پر روانہ ہو جائے تو گھر کے افراد میں سے کوئی بھی مرد یا عورت باوضو اکتالیس بار سورئہ فاتحہ (الحمد شریف) پڑھے اور دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ مسافر کو سفر کے دوران محفوظ رکھے اور سلامتی کے ساتھ واپس آئے۔ انشاءاللہ تعالیٰ مسافر صحت و سلامتی کے ساتھ گھر واپس لوٹ کر آئے گا۔
غریبی اور تنگ دستی دور کرنا
جو شخص غریب ہواور اس کا ہاتھ خرچ کے معاملے میں تنگ رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ بعد نمازِ مغرب یا بعد نماز عشاءباوضو سورہ مزمل (پ 29) گیارہ مرتبہ پڑھے ۔ سورہ مزمل پڑھنے سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔ سورہ مزمل پڑھتے وقت جب فَا تَّخِذ ہُ وَ کِیلاً پر پہنچے تو پچیس مرتبہ یہ کلمات پڑھے حَسبُنَا اللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ اس عمل کی برکت سے گھر سے غربت اور تنگ دستی کا خاتمہ ہو گا اور روزی میں برکت پیدا ہو گی۔ شرط یہ ہے کہ یہ عمل روزانہ بلا ناغہ کرے اور پابندی سے کرے گا تو اس کا پھل پائے گا۔
استخارہ کرنیکا طریقہ
استخارہ کے بہت سے طریقے ہیں اوریہ استخارہ بہت مجرب ہے۔ عشاءکی نماز کے بعد دو رکعت نفل اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد قُل یٰٓاَیُّہَا الکٰفِرُونَ (پوری سورة) ایک مرتبہ اور دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد قَل ہُوَ اللّٰہُ اَحَد (پوری سورة) ایک مرتبہ پڑھے اور نماز پوری کرکے سلام پھیرنے کے بعد اول تین بار یہ درود شریف پڑھے۔اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی ٰالِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِک وَسَلِّم۔اس کے بعد سورئہ اخلاص بارہ مرتبہ پڑھے اس کے بعد درود شریف تین مرتبہ پڑھ کر اپنے سیدھے (دائیں) ہاتھ پر پھونکے (دم کرے) وہی دایاں ہاتھ سر کے نیچے رکھ کر منہ قبلہ کی طرف کرے اور دائیں کروٹ سو جائے۔ یہ عمل تین دن یاسات دن کرے۔ ناغہ نہ کرے۔ اگر ایک دن میں معلوم ہو جائے تو پھر کرنے کی ضرورت نہیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس استخارہ سے صحیح جواب مل جائے گا۔
کسی کے سامان کی جلد فروخت کیلئے
اگر کوئی شخص اپنی کوئی چیز جلد بیچنا چاہتا ہو لیکن وہ چیز جلد بکتی نہ ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ مندرجہ ذیل آیت کو باوضو تین مرتبہ پڑھ کر اس سامان یا چیز پر پھونک دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ جلد فروخت ہو جائے گی۔
وہ آیت یہ ہے: بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo فَلَن اَبرَحَ الاَرضَ حَتّٰی یَاذَنَ لِٓی اَبِی اَویَحکُمَ اللّٰہُ لِی وَہُوَ خَیرُالحٰکِمِینَ۔(یوسف:80)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں