ایک روایت میں آتا ہے کہ جب عید کی صبح ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو بھیجتا ہے جو زمین پر اترتے ہیں اور وہ گلی کوچوں اور راستوں میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور بلند آواز سے کہتے ہیں جسے جن اور انسان کے سوا تمام مخلوق سنتی ہے، وہ کہتے ہیں، اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت! اپنے پروردگار کی طرف آﺅ، وہ تمہیں عطائے عظیم دے گا اور تمہارے بہت بڑے گناہ معاف فرمائے گا اور جب لوگ عید گاہوں میں آجاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے، مزدوری کا بدلہ کیا ہے جب وہ اپنا کام مکمل کر لے؟ فرشتے کہتے ہیں اس کا بدلہ یہ ہے کہ اسے پورا اجر دیا جائے۔ تب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں تمہیں گواہ بناتا ہوں، میں نے ان لوگوں کے لیے اپنی بخشش اور رضا کو ان کا اجر بنایا ہے۔
عید کا دن
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اپنی عیدوں کو تکبیروں سے زینت بخشو، حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام کا ارشاد ہے کہ جس شخص نے عید کے دن تین سو مرتبہ سُبحَان اللّٰہِ وَبِحَمدِہ پڑھی اور مسلمان مردوں کی روحوں کو اس کا ثواب ہدیہ کیا تو ہر مسلمان کی قبر میں ایک ہزار انوار داخل ہوتے ہیں اور جب وہ مرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی قبر میں ہزار انوار داخل فرمائے گا۔
چھ روزے
شوال کے مہینے میں چھ روزے رکھنے کا بہت زیادہ اجر و ثواب ہے۔ مگر یکم شوال کے دن روزہ رکھنا مکروہ تحریمی اور ناجائز ہے۔ اس لیے شوال کی دو تاریخ سے شروع کرے۔ (درمختار، طحطاوی)
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد چھ روزے شوال کے رکھے تو اس نے گویا ہمیشہ روزہ رکھا۔ (مسلم شریف)
دورکعت نفل
جو کوئی عید کے دن دو رکعت نفل نماز پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ الماعون اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو اس کو صدقہ فطر کا ثواب حاصل ہوگا۔
یکم شوال
جو کوئی شوال کی یکم تاریخ کو نماز ظہر کے بعد آٹھ رکعت نفل دو دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پچیس پچیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر مرتبہ سبحان اللہ‘ ستر مرتبہ استغفار اور ستر مرتبہ یہ درود پاک پڑھے: ” اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیَ الاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلَہ وَ اَصحَابِہ وَبَارِک وَسَلِّمo تو بفضل باری تعالیٰ اس عمل کی برکت سے ستر حاجات دنیاوی اور ستر حاجات آخروی پوری ہوں گی اور اللہ تعالیٰ اس پر اپنا خصوصی فضل وکرم اور رحمت نازل فرمائے گا۔
چاررکعت نفل
جو کوئی یکم شوال کی شب نماز عشاءکے بعد چاررکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ وہ دورکعت کرکے پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص‘ تین تین مرتبہ سورہ فلق اور تین تین مرتبہ سورہ ناس پڑھے پھر جب نماز مکمل کرکے فارغ ہوجائے تو ستر مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے انشاءاللہ تعالیٰ اس کو گناہوں کی معافی عطا ہوگی اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس کو توبہ قبول فرمائے گا اور اس کو نیکی کے کاموں کے کرنے کی توفیق بخشے گا۔
جہنم سے خلاصی
جو کوئی یکم شوال کو نماز عشاءکے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اکیس اکیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور پھر نماز کی ادائیگی کے بعد نہایت توجہ و یکسوئی سے اکیس مرتبہ درود پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کیلئے جہنم کے دروازے بند ہوں گے اور جنت کے دروازے کھل جائیں گے اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے جنت میں جگہ عطا فرمائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 413
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں