Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درود پڑھئے‘مشکلات سے بچئے (محمد فاروق اعظم‘حاصل پور)

ماہنامہ عبقری - جون 2010ء

یہ درود شریف خیر و برکت کے لئے بہت اکسیر ہے۔ لہٰذا جو شخص چاہے کہ اس کے گھر بار، کاروبار اور مال و دولت میں خیر و برکت ہو اور اولاد پر اللہ کی رحمت ہو تو اسے چاہئے کہ بعد نماز فجر روزانہ اس درود پاک کو گیارہ مرتبہ پڑھے۔ جملہ امراض سے نجات کیلئے اگر کسی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا مریض کے سرہانے اس درود پاک کو سو مرتبہ پڑھا جائے اور اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے اللہ تعالیٰ سے اسکی بیماری کی صحت یابی کے لئے اللہ سے انتہائی عاجزی سے دعا کریںتو اللہ بحُرمت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا قبول فرمائیں گے ۔ اگر کوئی اس درود پاک کا ورد ہر نماز کے بعد رکھے گا وہ ذلت سے نکل کر عظمت میں آجائے گا۔ اگر کسی حاکم یا کسی افسر کے پاس جائے گا تو وہ عزت کرے گا۔ درود شریف یہ ہے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی حَبِیبِکَ المُصطَفٰی وَعَلٰی اٰلِہ وَسَلِّم۔ (گلدستہ درود شریف ص 164) کاروبار میں برکت کیلئے حل مشکلات، کاروبار میں برکت، حاکم کے پاس عزت اور ذہنی پریشانی کے لئے اکسیر اعظم ہے۔ یہ درود شریف خیر و برکت کے لئے بہت اکسیر ہے۔ لہٰذا جو شخص چاہے کہ اس کے گھر بار، کاروبار اور مال و دولت میں خیر و برکت ہو اور اولاد پر اللہ کی رحمت ہو تو اسے چاہئے کہ بعد نماز فجر روزانہ اس درود پاک کو گیارہ مرتبہ پڑھے۔ جو شخص سوتے وقت 100 مرتبہ یہ درود شریف پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے مال و جان کو ہمیشہ حفاظت میں رکھے گا اور جو ادائے قرض کی نیت سے گیارہ دن تک روزانہ بعد نماز عشاء313 مرتبہ پڑھے بہت جلد قرضے سے انشاءاللہ نجات پائےگا۔ اگر کوئی شخص کسی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو تو اسے چاہئے کہ سات دن تک بعد نماز عشاءاسے 111 مرتبہ پڑھے۔ انشاءاللہ ذہنی پریشانی فوراً ختم ہوجائے گی۔ اگر کوئی شخص اس درود پاک کو 100 مرتبہ پڑھ کر کسی کام کے لئے کسی حاکم کے پاس جائے گا تو وہ مہربان ہوجائے گا۔ یہ درود شریف حل مشکلات، دفع رنج و الم اور دفع مرض کے لئے بہت موثر ہے۔ 92 یا 121 یا 313 مرتبہ تین ہفتہ یا چالیس روز تک وقت معینہ میں پڑھے۔ درود پاک یہ ہے۔ اَللّٰہُمَّ اجعَل صَلَوَاتِکَ وَبَرَکَاتِکَ وَرَحمَتِکَ عَلٰی سَیِّدِالمُرسَلِینَ وَاِمَامَ المُتَّقِینَ وَخَاتَمَ النَّبِیِّینَ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَرَسُولِکَ اِمَامَ الخَیرِ وَقَائِدَالخَیرِ وَرَسُولَ الرَّحمَةِ۔ (خزینہ درود شریف ص 254) کشائش رزق اور تسخیر خلائق کیلئے رزق کی فراوانی اور لوگوں کو اپنا مطیع بنانے کیلئے یہ درود شریف اکسیر اعظم ہے۔ اسے بعد نماز از عشاءایک معین مقدار پر ہر روز پڑھنا چاہیے۔ درود مکرم یہ ہے:۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ ن الَّذِی ھُوَاَبھٰی مِنَ القَمَرِ التَّامِّ وَاَکرَمِ مِنَ السَّحَابِ المُرسَلَةِ وَالبَحرِ الخِطَمِ۔ میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کیلئے حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ یہ درود شریف مٹھائی پر پڑھ کر میاں بیوی کو کھلا دی جائے تو ان کے دل صاف ہوجاتے ہیں اور ان کی محبت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ درود شریف سے پہلے یہ آیت کریمہ تیس بار پڑھیں:۔ لَقَد جَائَ کُم رَسُول مِن اَنفُسِکُم عَزِیز عَلَیہِ مَاعَنِتُّم حَرِیص عَلَیکُم بِالمُومِنِینَ رَوُف الرَّحِیم ط پھر اس درود شریف کو سومرتبہ پڑھیں اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصحَابِہ کَمَاتُحِبُّ وَتَرضٰی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 564 reviews.