Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اس ماہ کا نورانی مراقبہ

ماہنامہ عبقری - جون 2010ء

مراقبے سے علاج مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد یَافَتَّاحُ یَا وَاسِعُ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔ مراقبے سے فیض پانے والے ماہ اکتوبر کے شمارے میں یاباری کا مراقبہ تھا۔ میری بڑی بہن بہاولپور سے آئیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے یاباری کا مراقبہ کیا تو خواب میں دیکھا کہ بہت بڑا درخت ہے اس پر نور کی روشنی ہر پتے سے نمودار ہورہی ہے اور میں اس درخت کے نیچے بیٹھ جاتی ہوں تو وہ روشنی بارش کی طرح ہر پتے سے مجھ پر گر رہی ہے۔ خواب سنا تو مجھے خوشی ہوئی اور میں نے بھی ارادہ کیا رات کو میں ضرور مراقبہ کروں گی۔ میں نے عشاءکی نماز کے بعد بستر پر بیٹھ کر یاباری کا مراقبہ کیا اور سو گئی خواب میں دیکھا ایک کمرہ ہے بہت روشن ہے اس میں دیکھا سفید کپڑوں میں ملبوس دو بزرگ ہیں۔ میں ان کے پاس جاکر بیٹھ گئی ان میں ایک بزرگ جو عمر میں دوسرے بزرگ سے بڑے تھے۔ انہوں نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میری پیشانی پکڑ کر کچھ پڑھا اور پھر پھونک ماری۔ ایسا لگتا تھا جیسے وہ بزرگ مجھ پر دم کررہے ہیں۔ میں بیمار رہتی ہوں۔ اس رات بھی میری کافی طبیعت خراب تھی لیکن جب صبح سو کر اٹھی تو ایسا لگتا تھا جیسے کوئی تکلیف نہیں ہے۔ دل اندر سے خوشی محسوس کررہا تھا۔ دوسرے رات پھر یَابَارِیُ کا مراقبہ کیا تو دیکھا کہ بہت روشن کمرہ ہے۔ سامنے تین دروازوں والی کھڑکی ہے۔ اس کے اوپر شیلف میں بہت سی کتابیں دو رجسٹر رکھے ہوئے ہیں۔ میں سوچ رہی ہوں کہ ان سب کو اٹھا کر دوسری طرف رکھ دوں تا کہ کھڑکی کھول دوں ابھی سوچ رہی تھی اچانک نظر اٹھاکر دیکھتی ہوں کہ تمام دینی کتابیں دوسری طرف شیلف پر رکھی ہوئی ہیں۔ ایک بڑا رجسٹر میں زمین پر لے کر بیٹھی ہوں۔ دونوں بزرگ میرے ساتھ بیٹھے ہیں۔ میں ان کو نسخے پڑھ پڑھ بتارہی ہوں اور وہ مسکرارہے ہیں جب آنکھ کھولی تو تہجد کا وقت تھا۔ میں نے تہجد ادا کی اور نفل شکرانے کے ادا کئے۔ (پوشیدہ)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 561 reviews.