لڑکیاں بہترین کارکردگی کیلئے بھرپور ناشتہ کریں
لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کو زیادہ بہتر اور اچھے ناشتے کی ضرورت ہوتی ہے شمالی آئر لینڈ میں صحت پر تحقیق کرنے والے ماہرین جو کہ یونیورسٹی آف السٹر میں تحقیق کررہے ہیں کا کہنا ہے کہ ایسے لڑکے جو زیادہ پیٹ بھر کر ناشتہ نہیں کرتے ان کی یادداشت اور توجہ زیادہ بہتر ہوتی ہے جب کہ لڑکیاں جو پیٹ بھر کر ناشتہ کرتی ہیں ان کی دماغی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ اس طرح ان میں کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔
شمالی آئر لینڈ سنٹر فارڈائیٹ اینڈ ہیلتھ یونیورسٹی کے ڈاکٹر باربر سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کو بھرپور ناشتہ کی ضرورت ہوتی ہے بچوں پر تحقیق کے دوران انہیں انڈے‘ ٹوسٹ کا ناشتہ کروایا گیا تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کی مناسب مقدار بچیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتی ہیں دوسری جانب لڑکوں کا پیٹ بھر کر کھانا ان کی ذہنی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے اس تحقیق کو روم اور یورپ میں نیوٹریشن کانفرنس میں بھی پیش کیا گیا ہے۔
نیند کا راز پیر میں
جن لوگوں کو نیند کم آنے کی شکایت ہے وہ اس نعمت کے حصول کےلئے ہزاروں طریقے آزماتے ہیں۔ کوئی گرم مشروب پیتا ہے تو کوئی نیند کی گولیاں کھاتا ہے۔ امریکی خلانور خلائی شٹل میں گئے تو انہیں میلا ٹونن (Melantonin) نامی قدرتی ہارمون کی خوراکیںکھلائی گئیں‘ کیونکہ اس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ خواب آور ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ انہیں میلا ٹونن کھا کر بھی اتنی ہی نیند آتی تھی جتنی کہ یہ ہارمون کھائے بغیر۔ اب سوئزر لینڈ کی ایک تحقیقی جماعت نے ایک دلچسپ اور سیدھا سادا طریقہ تجویز کیا ہے ۔ ان محققین کا کہنا ہے کہ جاڑوں میں بس اپنے ہاتھ پیر گرم رکھیے اور مزے سے سوئیے۔ اپنے ہاتھوں پیروں کو گرم کرنے کےلئے بستر میں موزے اور گرم پانی کی بوتل استعمال کریں‘ کیونکہ ہاتھ اور پیر کا درجہ حرارت عام طور سے جسم کے درجہ حرارت کے برابر آجاتا ہے۔یہ تبدیلی ہاتھ پیرمیں شریانوں کے پھیلنے کی وجہ سے واقع ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے خون کی روانی اور درجہ حرارت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ٹوٹی ہڈیوں کا نیا علاج
اب یہ ضروری نہیں کہ جو ٹوٹی ہڈیاں پلستر کے باوجود جڑ نہ رہیں ہوں انہیں آپریشن کے ذریعے سے ٹھیک کیا جائے۔ فلے ڈلفیا میڈیکل سکول میں کیے گئے تجربات سے ثابت ہوگیا ہے کہ مریض کی شکستہ ہڈی کی جگہ دو الیکٹروڈز لگا کر اس میں بجلی کا کرنٹ جاری رکھنے سے ہڈیوں کے خلیات تیزی سے بڑھ کر جڑ جاتے ہیں۔اس کیلئے ضروری ہے کہ مریض روزانہ9 وولٹ کی بیٹری بدلے اور الیکٹروڈز (برقی گیروں) پر جیل (لعابی مرکب) لگاتار رہے بیٹری سے نکلنے والی برقی طاقت اس طرح متاثرہ ہڈی میں پہنچتی رہتی ہے اور جلد اس برقی تحریک سے جڑ جاتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں