پریشان حال‘ مصیبت زدہ کو دیکھے تو یہ پڑھے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی (مادی‘ روحانی) مصیبت زدہ (یعنی معزور‘ پاگل‘ اغوا‘ قتل‘ بلڈپریشر‘ ہارٹ اٹیک‘ ایڈز‘ کینسر‘ شوگر‘ ایکسیڈنٹ‘ ہیپاٹائٹس‘ فالج کا مریض) کو دیکھے اور یہ کلمات پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اس پڑھنے والے کو اس مصیبت/ بیماری سے ضرور محفوظ رکھیں گے۔ (انشاءاللہ)
اَلحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی عَافَانِی مِمَّا ابتَلَاکَ بِہ وَفَضَّلَنِی عَلٰی کَثِیرٍ مِّمَّن خَلَقَ تَفضِیلًا (بخاری)
ہر قسم کا تحفظ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو بندہ ہر صبح و شام کو 3,3 مرتبہ یہ پڑھے تو اسے کوئی بھی چیز نقصان یا ضرر نہ پہنچائے گی۔ (انشاءاللہ) ایک اور حدیث میں ہے کہ اچانک کوئی تکلیف نہ آئے گی۔ (انشاءاللہ)
بِسمِ اللّٰہِ الَّذِی لَا یَضُرُّمَعَ اِسمِہ شَی ئ فِی الاَرَضِ وَلَا فِی السَّمَآ ئِ وَھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ (ترمذی)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کھایا پیا کرو تو یہ دعا پڑھ لیا کرو‘ تمہیں کوئی بیماری (سوکھا پن‘ خوراک نہ لگنا) نہ ہوگی اگرچہ کھانے میں زہر ہی کیوں نہ ملا ہو (تحفة الحبیب فی ماز ادعلی الترغیب‘ میں مندرجہ بالا دعا کے آخر میں فِی السَّمَآ ئِ کے بعد وَھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ کی جگہ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ ہے)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص صبح و شام یہ دعا پڑھے اسے کوئی چیز بھی نقصان یا ضرر نہ پہنچائے گی۔ (انشاءاللہ) (مشکوة )
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 549
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں