Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - جون 2010ء

آپ کا نصیب اچھا ہوگا خواب: میں نے دیکھا کہ میری بڑی پھوپھی (جوکہ میرا رشتہ کئی بار اپنے بڑے بیٹے کیلئے مانگ چکی ہیں اور میرے امی ابو نے انہیں منع بھی کردیا ہے) آئی ہیں اور میری امی سے باتیں کررہی ہیں تو میری امی ان سے کہتی ہیں کہ میری لڑکیوں کے بہت رشتے آرہے ہیں، لہٰذا میں تم کو اپنی لڑکی کا رشتہ نہیں دوں گی۔ پھر اسی خواب میں میرے بھائی دو لاکٹ لائے ہیں۔ ایک اپنی بیٹی کیلئے جوکہ بالکل سونے کا ہے اور ایک بھانجی کیلئے جو سونے کا جڑاﺅ والا ہے۔ پھر مجھے آواز سنائی دیتی ہے کہ یہ جڑاﺅ والا لاکٹ کتنا خوبصورت ہے اور یہ دیکھو اس کے پیچھے تو مدینہ بھی بنا ہوا ہے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (نبیلہ۔ لطیف آباد) تعبیر: اللہ آپ کی قسمت اچھی کرے گا اور ازدواجی خوشحالی پائیں گی نیز بہترین نیک نام رشتہ نصیب ہوگا البتہ کسی بھی رشتے سے انکار میں بغیر سنت استخارے کے ہرگز فیصلہ نہ کیجئے گا ورنہ اس معاملے میں سخت چوک کا خطرہ ہے۔ واللہ اعلم بازاری طریقہ کار نہ ہو خواب: دیکھتا ہوں کہ میں اپنے کالج کی لیبارٹری میں کھڑا ہوں میرے ساتھ میری بڑی بہن بھی ہیں (اس لڑکی کے بارے میں، میں نے اپنی خالہ کو بتایا ہے بڑی بہن کو نہیں) اتنے میں وہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ جوکہ میرا بچپن کا دوست بھی ہے آئی ہے۔ ہم سب مسکرا رہے ہوتے ہیں۔ میں اپنی پڑھائی کے متعلق بتارہا ہوں کہ سائنس کے مضامین بہت مشکل نہیں ہیں۔ میں اس کی طرف بھی دیکھتا جاتا ہوں وہ مجھے دیکھ کر مسکراتی ہے یعنی ہم سب خوش ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ (ایس اے۔ پشاور) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق یہ لڑکی آپ کی اچھی بیوی ثابت ہوسکتی ہے بشرطیکہ جائز طریقہ سے رشتہ مانگ لیا جائے اور کسی قسم کا بازاری طریقہ کار ہرگز نہ اختیار کیا جائے ورنہ بجائے خوشی کے کہ یہ لڑکی وبال جان ہوجائے گی۔ آنکھوں کے سامنے شکست و ریخت خواب: ہمارے گھر میں جہاں نلکا لگا ہوا ہے وہاں دو سانپ ہیں ہم نے ان کے اوپر پانی گرادیا انہیں کچھ بھی نہیں ہوا ہم واپس آئے اور پھر وہاں گئے مگر اب وہاں ایک سانپ تھا ہم اسے مارنے لگے مگر ڈر گئے اور پھر ہمارا بھائی آیا اسے ہم نے بولا اسے مار دو اور ہم وہاں سے کافی دور آگئے جب بھائی نے سانپ کے سر پر پاﺅں رکھا تو سانپ کے سر سے گرم گرم خون دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر آگرا ہم وہیں گئے اور نلکے سے ہاتھ دھولیا مگر زمین میں اب بھی کافی خون گرا ہوا ہے۔ ہماری آنکھ ہاتھ دھونے کے بعد فوراً کھل گئی۔ (تنویر انور۔ شرقپور شریف) تعبیر: اللہ نے آپ لوگوں کو دشمنوں کے شر سے محفوظ فرمالیا ہے اور دشمنوں کو آپ لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ہی شکست و ریخت کردیں گے نیز ان کی بدباطنی آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکے گی۔ واللہ اعلم آفت سے حفاظت یا اچھے رشتے سے محرومی خواب: میں نے دیکھا کہ میں صحن میں کھڑی ہوں اور سورج دیکھ رہی ہوں اتنے میں سورج نے میری طرف آنا شروع کردیا ہے میں ڈر کر اوپر والے صحن میں آئی اتنے میں سورج زمین کے گلوب کی شکل اختیار کرکے میری طرف آنے لگا اتنے میں بڑے بھائی آگئے اور مجھے اپنے حصار میں لے لیا۔ اس گلوب نے صحن میں دو تین چکر لگائے اور واپس چلا گیا اور میں بالکل محفوظ رہی۔ (میں ایم اے کررہی ہوں اور بھائی میرے لئے رشتے تلاش کررہے ہیں)۔ (شازیہ خانم۔ کراچی) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کسی بہت بڑی آفت سے بچ گئی ہیں یا کسی بہت اچھے رشتے سے محروم ہوگئی ہیں اور آپ کے بھائی نے جلد بازی میں غالباً انکار کردیا، بہر کیف آپ حسب توفیق صدقہ دیکر عافیت کی دعا کرلیا کریں۔ بے گناہ قیدی ثابت ہوں گے خواب: میں نے دیکھا کہ پہاڑی علاقہ ہے بعد میں پہاڑ کے نزدیک کھڑا ہوں دور پہاڑ کے دامن میں ایک خوبصورت گھوڑا کھڑا ہے۔ پھر شیر دیکھتا ہوں۔ میں شیر کے سر پر ہاتھ پھیرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ تو بے ضرر شیر ہے۔ میرے ہاتھ پھیرنے سے شیر سرجھکا کر لیٹ جاتا ہے۔ پھر آنکھ کھل گئی۔ (اسد اللہ۔ بلوچستان) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق انشاءاللہ آپ بے گناہ ثابت ہونگے اور باعزت بری ہوجائیں گے البتہ کچھ مشقت اٹھانا پڑے گی نیز آپ کا دشمن بہت طاقتور ہے مگر وہ جلد زیر ہوجائیگا۔ واللہ اعلم راحت و خوشی نصیب ہوگی خواب: میں نے دیکھا کہ میں نے ریشم گلی سے کپڑا خریدا ایک گلابی اور ایک ہرا پھر اسے لے کر میں ہسپتال آگئی وہاں پھر ایک سفید میز کے کونے پر بیٹھ گئی سامنے میری سہیلی نازیہ بھی ہے کپڑوں میں پھسلن اتنی ہے کہ وہ ایک کے اوپر ایک رکھا نہیں جارہا۔ میں اپنی سہیلی سے باتوں میں مصروف ہوں کہ پیچھے سے وہ لڑکا جسے میں پسند کرتی ہوں آتا ہے اور کہتا ہے کہ لاﺅ ان کپڑوں کو میں ایک کے اوپر ایک باندھ دوں لیکن میں کہتی ہوں کہ نہیں رہنے دو اور پھر روٹی کا سوکھا ٹکڑا میز پر پڑا ہے اسے تھوڑا سا توڑتی ہوں اور اپنی سہیلی سے بھی کہتی ہوں کہ وہ بھی کھائے میں جب تک اس سے بات کرتی ہوں وہ میرے پیچھے کھڑا رہتا ہے۔ (نورین محمد شفیق۔ کراچی) تعبیر: آپ کو مالی آسودگی ہوگی اور انشاءاللہ کبھی تنگ دستی نہیں ہوگی نیز آپ کو بہتر رشتہ نصیب ہوگا اور راحت و خوشی ملے گی۔ بہرکیف آپ صدقے کا اہتمام کیا کریں۔ بلا توبہ موت کا اندیشہ! خواب: ایک بار یش بزرگ میرے سامنے تشریف فرما ہیں انہوں نے مجھے کہا کہ قیامت آئی تھی سب دنیا فنا ہوگئی اب پھر دوبارہ سب زندہ ہوگئے ہیں اب تمہارے سب رشتے ناتے ختم ہوگئے ہیں میں نے انہیں کہا کہ میرے دل میں درد عشق تو اسی طرح ہے۔ (عطاءاللہ۔ کویت) تعبیر: آپ کو قیامت کی تیاری کا حکم ہے اور تنبیہہ ہے کہ آپ کو ایک اور موقع توبہ و ندامت کا دیا جاتا ہے اس کو ہرگز ضائع نہ کریں ورنہ بلا توبہ موت کا اندیشہ ہے اور رشتے ناتے وہاں کچھ کام نہ آئیں گے۔ اللہ آپ کو نیک اعمال کی توفیق دے خصوصاً رزق حلال کی کوشش کیجئے۔اور نماز کی پابندی کیجئے
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 544 reviews.