Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عرش کے سایہ تلے (ماریہ بتول‘رحیم یار خان)

ماہنامہ عبقری - جون 2010ء

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سات قسم کے آدمی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے سایہ میں جگہ عطا فرمائیں گے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات قسم کے آدمی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے سایہ میں جگہ عطا فرمائیں گے۔ قیامت کے اس دن میں جس دن کہ اس کے سایہ رحمت کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا۔ .1ایک عدل و انصاف سے حکمرانی کرنے والا فرماں روا۔ .2دوسرا وہ جوان جس کی نشو و نما اللہ کی عبادت میں ہو (یعنی جس کی جوانی کی مستیوں نے اسے غافل نہ کیا)۔ .3تیسرا وہ مرد مومن جس کا یہ حال ہے کہ اس کا دل ہر وقت مسجد میں اٹکا رہتا ہے۔ .4چوتھا وہ دو آدمی جنہوں نے اللہ کے لئے باہم محبت کی اسی پر جڑے رہے اور اسی پر الگ ہوئے۔ .5پانچواں اللہ کا وہ بندہ جس نے اللہ تنہائی میں یاد کیا تو اس کے آنسو بہہ پڑے۔ .6چھٹا وہ مرد مومن جسے حرام کی دعوت دی کسی ایسی عورت نے جو حسب و نسب اور حسن و جمال کی مالکہ ہے تو اس بندے نے کہا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں (یہ الفاط کہنے کے بعد اس نے حرام کی طرف سے اپنے قدم موڈ لئے ہوں)۔ .7ساتواں وہ شخص جس نے اللہ کی راہ میں کچھ صدقہ کیا اور اس قدر چھپا کر کیا کہ گویا اس کے بائیں ہاتھ کو خبر نہیں۔ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی یہ صفات عطا فرمائیں اور یوم آخرت عرش عظیم کے سایہ تلے جگہ عطا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جیسا عادل حکمران نصیب فرمائیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 540 reviews.