Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جون 2010ء

کانوں میں شور میری عمر تقریباً 24 سال ہے۔ آج سے تقریباً دس سال قبل میرے کانوں میں آہستہ آہستہ آوازیں آنا شروع ہوئیں جس سے آہستہ آہستہ سماعت پر اثر پڑنا شروع ہوا۔ پہلے ایلوپیتھک علاج کروایا‘ تین ماہ دواءکھائی ڈاکٹر نے سماعت کی کمی پوری کرنے اور شور ختم ہونے کی دوائی دی لیکن بالکل افاقہ نہیں ہوا پھر ہومیو پیتھی علاج ایک سال کروایا‘ شروع میں گلے میں ٹانسلز کا بھی مسئلہ تھا جو کہ ہومیوپیتھی علاج سے کافی حد تک کم ہوا لیکن کانوں کا مسئلہ روزبروز بڑھتا ہی گیا۔ سماعت کمزور ہوتی گئی اور شور بڑھتا گیا۔ بس گلا اتنا ٹھیک ہے کہ کوئی کھٹی چیز نہیں کھاتی ورنہ پھر خراب ہوجاتا ہے۔ آواز کافی بھاری ہوگئی ہے اب چھ ماہ پہلے ایک ہومیوپیتھی ڈاکٹر سے کانوں کا علاج کروارہی ہوں وہ اچھی خوراک اور ذہن پر کوئی ٹینشن نہ لینے کی تلقین کے ساتھ تیل کی مالش کا کہتے ہیں۔ میری سماعت میں اب جو فرق ہے صرف پاس بیٹھے انسان کی بات ٹھیک طرح سن سکتی ہوں ورنہ باتوں کی سمجھ ہی نہیں آتی کہ کون کیا کہہ رہا ہے۔ دوسرا مسئلہ جس کیلئے میں نے خط لکھا وہ یہ ہے کہ مجھے لیکوریا کی بھی بیماری ہے اس کیلئے بھی کوئی دوا بتائیں۔ مشورہ: سادہ خمیرہ گاو زبان دس گرام روزانہ صبح نہار منہ پندرہ دن تک کھا کر دوبارہ حال لکھیں۔ غذا نمبر 5.6استعمال کریں۔ میگرین میری عمر 20 سال ہے اور گزشتہ سال سے میں آدھے سر کے درد کا شکار ہوں جسے ڈاکٹر میگرین بتاتے ہیں۔ علاج کروا کر عاجز آچکی ہوں۔ سی ٹی سکین بھی کروایا لیکن رپورٹیں نارمل ہیں۔ درد کی کیفیت کچھ یوں ہے کہ یہ کسی بھی وقت ہوتا ہے تو صبح تک ٹھیک ہوجاتا ہے اور کبھی شروع ہوتو ہفتوں رہتا ہے۔ کسی بھی چیز سے آرام نہیں آتا۔ درد کے وقت آنکھوں میں بوجھ رہتا ہے جیسے بہت سخت نیند آتی ہو۔ اس کے علاوہ بہت زیادہ چڑچڑی ہوجاتی ہوں۔ بات بات پر شدید غصہ آتا ہے۔ نماز پڑھنا بھی مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ سجدہ کرتے وقت یوں محسوس ہوتا ہے کہ ابھی دماغ کی نسیں پھٹ کر باہر نکل آئیں گیں۔ زیادہ تر بائیں جانب درد رہتا ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ درد کی وجہ سے بال بھی کمزور ہوگئے ہیں۔ یہ بیماری میری پھوپھی کو بھی تقریباً25 سال سے ہے جتنا عرصہ میں نے علاج کروایا ہے درد اور شدت اختیار کرتا گیا شروع میں تو ڈسپرین کی گولیوں سے آرام آجاتا تھا لیکن اب کوئی چیز بھی اثر نہیں کرتی۔ گھر میں رہوں تو کبھی کبھار آرام آجاتا ہے لیکن کبھی اگر باہر چلی جاوں تو پھر بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ درد کی شدت میں ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہورہی ہے۔ آنکھ کے پردے پر بار بار جالا سا بنتا رہتا ہے میں نظر بھی ٹیسٹ کروا چکی ہوں نظر بالکل ٹھیک ہے۔ (فاطمہ صادق۔ لانڈھی) مشورہ: بظاہر تو یہ میگرین یعنی درد شقیقہ ہی معلوم ہوتا ہے۔ اطریفل کشنیزی تین گرام جوارش شاہی چھ گرام ملا کر صبح و شام کھائیں۔ دس بارہ دن کے بعد دوبارہ کیفیت لکھیں۔ غذا میں سبزیاں‘ تازہ پھل مفید ہیں۔ درد شقیقہ کا طب یونانی میں شافی علاج موجود ہے۔ فائدہ ہوجاتا ہے پھر نہیں ہوتا۔ غذا نمبر1-6استعمال کریں۔ جوڑوں میں درد اچانک پاوں کے انگوٹھے میں درد ہوگیا‘ جوڑ سوج گیا۔ چلنا پھرنا دشوار ہے۔ مقامی حکیم نے گولیاں اور مالش کا تیل دیا ہے جس سے وقتی فائدہ ہے۔ (نگہت‘ گلگت) مشورہ: غذا کے بعد ادرک کا مربہ کھائیں اور ہر قسم کا گوشت بند کردیں۔یورک ایسڈ ٹیسٹ کروائیں۔غذا نمبر 3-4 استعمال کریں۔ پیٹ میں گرمی میرے پیٹ کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ آپ نے ایسی کیفیت میں کسی کو سفوف نمک سلیمانی کا مشورہ دیا تھا جس پر میں نے بھی عمل کیا۔ غذا کے بعد دوگرام نمک سلیمانی کھایا مگر مجھے اس سے بالکل فائدہ نہیں ہوا۔ میرے پیٹ میں گرمائش بہت زیادہ ہے جو غذا کے بعد اور بھی زیادہ ہوجاتی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گرم بھاپ پیٹ میں ایک جگہ جمع تھی کھانا کھاتے ہی وہ پورے بدن میں پھیل گئی۔ ہتھیلیاں جلنے لگتی ہیں۔ آنکھیں جلنے لگتی ہیں۔ پیشانی تپنے لگتی ہے۔ خمار ہونے لگتا ہے کام کاج مشکل ہوجاتا ہے۔ میں ایک بڑے محکمہ کو سنبھالتی ہوں۔ ذمہ داریاں زیادہ اور بہت نازک ہیں۔ کوئی مفید مشورہ عنایت ہو۔ (م۔ ت‘ اسلام آباد) مشورہ: اصل میں یہ شکایت تبخیر معدہ کی وجہ سے ہے اس تبخیر کی کیفیت کو زائل کرنے کیلئے یہ دوا ہمارے مجربات میں سے ہے۔ سونف‘ دھنیا‘ چھوٹی الائچی کے دانے‘ اصلی طباشیر کبود چاروں دوائیں ہم وزن لے کر کوٹ چھان لیں اور چوتھائی چمچ چائے والا غذا کے بعد دوپہر رات کو پانی سے پھانک لیا کریں۔غذا نمبر3-5استعمال کریں۔ میری پریشانی تقریباً چار سال پہلے جب میری عمر سولہ سال تھی مجھے تین ماہ تک ماہانہ ایام نہیں آئے۔ اس وقت مجھے اس بات کا علم نہ تھا کہ یہ کیا مرض ہے۔ تین ماہ بعد میری طبیعت خودبخود ٹھیک ہوگئی۔ لیکن مجھے ماہانہ ایام دس دن تک آنا شروع ہوگئے اس دوران مجھے قبض کی شکایت بہت زیادہ رہنے لگی۔ ماہانہ ایام سے فارغ ہونے کے بعد تقریباً آٹھ دن تک پانی آتا رہتا ہے۔ (غزل‘ سیالکوٹ) مشورہ: معجون سپاری پاک چھ گرام صبح دودھ سے کھائیں۔ گوشت روٹی کھائیں۔ ایک مہینے کے بعد خط کے ذریعے دوبارہ اپنی کیفیت لکھیں۔غذا نمبر5.6استعمال کریں۔ کھانے کو دل نہیں چاہتا مجھے کافی عرصے سے لیکوریا کی شکایت ہے بعد میں مجھے علم ہوا کہ یہ مرض کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔ میں نے کچھ عرصہ خوراک درست رکھی ٹھیک ہی مگر اب مسئلہ یہ ہے کہ لیکوریا بے حد ہے کھانے کو دل بالکل نہیں چاہتا۔ بھوک لگتی ہے مگرکوئی چیز کھانے کیلئے دل ہرگز نہیں مانتا۔ بی ایس سی میں میں فرسٹ آئی اب آگے ایڈمیشن لینے کو دل نہیں کرتا۔ (ز۔ح مسلم ٹاون‘ فیصل آباد) مشورہ: گل سپاری‘ گل پستہ‘ گوند ڈھاک تینوں دوائیں چار چار تولہ اندر جوشریں‘ اسگندناگوری دو تولہ‘ کشتہ قلعی بھنگی اصلی صحیح بنا ہوا کشتہ مرجان اصلی عمدہ بنا ہوا ہر ایک تین ماشہ کشتہ عقیق عمدہ اصلی ڈیڑھ ماشہ‘ چینی آٹھ تولہ کوٹ چھان کر باریک پاوڈر بنالیں۔ یہ پاوڈر پانچ سو ملی گرام والے کیپسولوں میں بھرلیں۔ ایک ایک کیپسول دن میں تین بار پانی سے کھائیں۔ غذا اچھی رکھیں۔ انشاءاللہ اکیس یوم میں فائدہ ہوگا۔غذا نمبر 5-7 استعمال کریں۔ درد سینہ بچپن سے نزلہ زکام کی مریضہ ہوں۔ سینے میں اکثر درد رہتا ہے جس سے سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے اور دھانس رہتی ہے جس سے ہر وقت کھانسی کا احساس ہوتا ہے۔ کھانسی رہتی ہے ۔ دوسرے ممالک میں باہر سے دوا لانے کی ایک ہی صورت ہے کہ مریض ساتھ لے جائے باقی اور کوئی ذریعہ نہیں۔ دوا کا معاملہ ایسا ہے کہ ہر کوئی ڈرتا ہے اس لیے کوئی آسان سی دوا بتادیں جس سے میرا مسئلہ حل ہو جا ئے۔ (نورین‘ کوپن ہیگن ڈنمارک) مشورہ: گڑ کی چائے پئیں۔ پرانے طرز کی گڑ کی گاڑھی چائے بنا کر ہر روز سوتے وقت پی لیا کریں انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ چائے پینے کے بعد صبح تک پانی نہ پئیں۔ غذا نمبر8استعمال کریں۔ کان میں پیپ میری عمر 70 سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ جب میں دس سال کا تھا تو میرے بائیں کان میں درد ہوکر پیپ آنی شروع ہوگئی۔ علاج کروانے سے دونوں کانوں کی سماعت نہ صرف متاثر ہوئی بلکہ پیپ اور زیادہ آنے لگی۔ دونوں کانوں میں سائیں سائیں آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ انجیر والا نسخہ استعمال کیا تو میرے کانوں سے پیپ آنی بند ہوگئی۔ اب میرا بایاں کان بالکل بہرہ ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ پردہ کمزور ہوگیا ہے اس وجہ سے سماعت کمزور ہے۔ میں دائیں کان میں آلہ لگا کر گزارہ کرتا ہوں اب کانوں سے پیپ بالکل نہیں آتی لیکن دونوں کانوں سے سائیں سائیں کی آوازیں آتی ہیں جو کہ کبھی بند نہیں ہوتی۔ رات کو زیادہ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے میری نیند بھی خراب ہوجاتی ہے۔ اس کے ساتھ دونوں کانوں سے خشکی سے بنے ہوئے کھرنڈ نکلتے ہیں۔ میں عرض کروں کہ ہائی بلڈپریشر کا مریض ہوں اور اس کیلئے انگریزی دوائی استعمال کرتا ہوں۔ کبھی کبھی نیند والی گولی بھی لینی پڑتی ہے۔ (منظوراحمد۔ فیصل آباد) مشورہ: آپ خمیرہ گاو زبان عنبری پانچ گرام صبح نہار منہ اصلی چاندی کے ورق میں لپیٹ کر کھائیں۔ پندرہ دن کے بعد دوبارہ کیفیت لکھیں۔غذا نمبر8.5استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 522 reviews.