Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مخدوم جلال الدین بخاری کے وظائف

ماہنامہ عبقری - جون 2010ء

ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں رزق میں ترقی کیلئے حلال رزق میں ترقی و فراوانی کیلئے درج ذیل آیت کو 141 بار صبح کی نماز کے بعد یا عشاءکی نماز کے بعد پڑھیں۔ انشاءاللہ رزق میں ترقی اور مقصد میں کامیابی نصیب ہوگی۔ اَوَلَم نُمَکِّن لَّھُم حَرَمًا اٰمِنًا یُّجبٰی اِلَیہِ ثَمَرَاتُ کُلِّ شَی ئٍ رِّزقًا مِّن لَّدُنَّا وَلٰکِنَّ اَکثَرَھُم لَایَعلَمُونَ۔ (سورة القصص پارہ نمبر 20 آیت نمبر 57) ترجمہ: کیا نہیں جگہ دی ہم نے امن والے حرم میں کھینچے چلے آتے ہیں اس کی طرف۔ میوے ہیں ہرچیز کا رزق ہے ہماری طرف سے اور لیکن اکثر ان میں سے نہیں جانتے۔ تنگدستی سے نجات کیلئے تنگدستی اور افلاس سے نجات کیلئے اٹھتے بیٹھتے اس آیت کو پڑھیں انشاءاللہ کامیابی ہوگی۔ وَکَاَیِّن مِّن دَآبَّةٍ لَاتَحمِلُ رِزقَھَا اَللّٰہُ یَرزُقُھَا وَاِیَّاکُم وَھُوَالسَّمِیعُ العَلِیمُ۔ (سورة العنکبوت پارہ نمبر 21‘ آیت نمبر 60) ترجمہ: اور کتنے چلنے والے ہیں بیچ زمین کے نہیں اٹھائے پھرتے وہ رزق اپنا اللہ رزق دیتا ہے ان کو اور تم کو وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔ اولاد نرینہ کیلئے جوازدواجی جوڑے اولاد کی نعمت سے سے محروم ہوں وہ اس آیت کو 41 بار پڑھ کر دودھ پر پھونکیں اور پھر دونوں میاں بیوی پئیں اس عمل کو تین مہینے تک انتہائی یقین کیساتھ کریں۔ وَمِن اٰیٰتِہٓ اَن خَلَقَ لَکُم مِن اَنفُسِکُم اَزوَاجًا لِّتَسکُنُوا اِلَیھَا وَجَعَلَ بَینَکُم مَوَدَّةً وَّرَحمَةً ط (سورة الروم پارہ نمبر 21 آیت نمبر 21) غصے سے نجات کیلئے وہ شخص جس کو بات بات پر غصہ آجاتا ہویا کسی کی بات برداشت کرنے کی ہمت نہ رکھتا ہو یا اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی صلاحیت نہ ہو تو ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ درج ذیل آیت کا اٹھتے بیٹھتے کثرت سے ورد کرے۔ وَاَلَنَّا لَہ الحَدِیدَ (سورة صبا۔ پارہ نمبر 22 آیت نمبر 10) ترجمہ: اور ہم نے اس کیلئے لوہے کو نرم کردیا۔ گھریلوجھگڑوں سے یقینی نجات جب مشکلات‘ گھریلو ناچاقیاں روزانہ کے گھریلو جھگڑے آپ کو مایوس کردیں تو اس پریشانی کےعالم میں اس دعا کو پڑھیں اللہ اپنے حکم سے اس پریشانی کو دور کردے گا۔ وَقَالُواالحَمدُلِلّٰہِ الَّذِی اَذھَبَ عَنَّا الحَزَنَ ط اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُور شَکُورُ۔ (سورہ فاطر۔ پارہ نمبر 22 آیت نمبر 34) ترجمہ: سب تعریف اللہ کے لیے ہی ہے جس نے غم کو ہم سے دور کیا بے شک ہمارا رب البتہ بخشنے والا قدر دان ہے۔ ترقی حافظہ کیلئے دین سے غافل لوگوں کیلئے یا جن لوگوں سے یاد نہیں ہوتا یا وہ یاد کرکے بھول جاتے ہیں۔ وہ دن میں کسی بھی نماز کے بعد اس آیت کو 41 بار پڑھ کر اپنے سینے پر پھونک لیں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ اَفَمَن شَرَحَ اللّٰہُ صَدرَہ لِلاِسلَامِ فَھُوَ عَلٰی نُورٍمِّن رَّبِّہ ط (سورة الزمر‘ پارہ نمبر 23 آیت نمبر 22) ترجمہ: پس جس شخص کے سینے کو اللہ اسلام کیلئے کھول دے پس وہ نور پر ہے اپنے رب کی طرف سے۔ ذہنی سکون کیلئے ذہنی سکون اور قلبی راحت کیلئے صبح اور عشاءکی نماز کے بعد 33 دفعہ درج ذیل آیتوں کو بلاناغہ تسلسل کیساتھ پڑھیں۔ فَھُوَفِی عِیشَةٍ رَّاضِیَةٍo فِی جَنَّةٍ عَالِیَةٍo قُطُوفُھَادَانِیَةoکُلُواوَاشرَبُواھَنِیاً م بِمَا اَسلَفتُم فِی الاَیَّامِ الخَالِیَةِo(سورة الحاقہ پارہ نمبر 29، آیت نمبر 21 سے 24 ) ترجمہ: پس وہ بیچ زندگانی میں خوش ہیں۔ بلندی والی جنت میں ہیں میوے ان کے نزدیک ہیں کھاو اور پیو بسبب اس کے جو کر چکے ہو تم گزرے ہوئے دنوں میں۔ جادو جنات سے نجات کیلئے اگر کسی کو شک ہوکہ اس پر جادو کیا گیا ہے یا اسے جادو کی علامتیں محسوس ہورہی ہوں تو جادو کے اثر کو ختم کرنے کیلئے 11 دن تک 100 دفعہ پڑھ کر اپنے اوپر پھونکیں یا اور کسی پر شک ہوتو اس پر پڑھ کر پھونکیں۔ اس دعا کے دوران کوئی دوسرا عمل نہ پڑھیں۔ قُلنَا لَا تَخَف اِنَّکَ اَنتَ الاَعلٰیo وَاَلقِ مَافِی یَمِینِکَ تَلقَف مَاصَنَعُوا ط اِنَّمَا صَنَعُوا کَیدُ سٰحِرط وَلَایُفلِحُ السّٰحِرُ حَیثُ اَتٰیo (پ16 ،آیت 69,68 سورہ طہٰ) شوہر کو راہ راست پر لانے کیلئے اگر کسی عورت کا خاوند کسی دوسری عورت سے ناجائز تعلقات رکھتا ہو یا حرام کی کمائی گھرمیں لاتا ہو تو اسے باز رکھنے کیلئے 11 دن تک 141 مرتبہ اس دعا کو کسی کھانے کی چیز پر پڑھ کر دم کرکے کھلائیں انشاءاللہ کامیابی ہوگی۔ قُل لَّایَستَوِی الخَبِیثُ وَالطَّیِّبُ وَلَو اَعجَبَکَ کَثرَةُ الخَبِیثِج فَاتَّقُوا اللّٰہَ یَااُولِی الاَلبَابِ لَعَلَّکُم تُفلِحُونَo (پ 7 ،آیت 100 سورة المائدہ) بچیوں کے پیغام نکاح کیلئے اگر کسی لڑکی کیلئے رشتہ نہ آتا ہو یا رشتہ آتا ہو مگر پسند نہ آتا ہو تو وہ 113 دفعہ اس دعا کو اور تین دفعہ سورة الضحی پڑھے۔ اور 3 مہینے یہ عمل جاری رکھیں۔یہ عمل بچی خود پڑھے اور اس کے والدین بچی کا نام لیکرمقصد کا تصور کرکے توجہ اور یقین کیساتھ پڑھیں۔انشاءاللہ جلد حاجت پوری ہوگی۔ رَبِّ اِنِّی لِمَااَنزَلتَ اِلَیَّ مِن خَیرٍ فَقِیرo (پ 20‘ آیت 24 سورة القصص)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 520 reviews.