اس ماہ کی پہلی شب نماز مغرب کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، ایک مرتبہ معوذتین پڑھے اور سجدے میں جاکر تیس مرتبہ اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینُoکہہ کر نہایت توجہ ویکسوئی سے بارگاہ الٰہی میں دعا مانگے، انشاءاللہ تعالیٰ جو بھی جائز حاجت ہو گی
اسلامی سال کے چھٹے مہینہ کا نام جمادی الثانی ہے ۔جمادی الثانی کی 22 تاریخ 13ھ کو سہ شنبہ کے دن حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ خلیفہ منتخب ہوئے۔ یہ بہت بابرکت مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں وظائف ونوافل پڑھنے کا بیان اس طرح سے ہے۔
ہر حاجت اور ہر طلب کیلئے
کسی قسم کی مالی پریشانی ہویا گھریلو پریشانی ہو یا کوئی رکاوٹیں ہوں تو درج ذیل آیت کا کثرت سے ورد کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ہر جائز حاجت کو پورا فرمائیں گے۔
اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینُo یَااَللّٰہُ یَارَحمٰنُ
اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینُo یَااَللّٰہُ یَارَحِیمُ
مصیبت کو ٹالنے کیلئے
درج ذیل آیت کو اٹھتے بیٹھتے نہایت توجہ اور یقین کے ساتھ پڑھیں اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مصیبتوں کو ٹال دیں گے۔
فَاِنَّ مَعَ العُسرِ یُسرًاo اِنَّ مَعَ العُسرِ یُسرًا طo
(پارہ 30 سورہ الم نشرح‘ آیت نمبر 6,5)
گھر کاروبار کی خیروبرکت کیلئے
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ786 بارپڑھ کر ہاتھوں پر پھونک ماریں‘ پانی پر بھی تین بار پھونک ماریں جس جس گھر میں رہتے ہیں اس کی خیروبرکت کیلئے تین پھونکیں ماریں اور کاروبار کیلئے دکان یا کارخانہ یا ملازمت والی جگہ کی طرف تین پھونکیں ماریں۔ دم کیے ہوئے پانی سے تھوڑا پانی لیں گھر کی چھت پر چاروں کونوں میں پانی ڈالیں آسمانی بلائیں دور ہوجائیں گی۔ گھر کی دیواروں پر دم کیا ہوا پانی چھنکیں گھر کے اندر تعویذ دھاگہ نحوست کالاجادو ختم ہوجائے گا۔ انشاءاللہ باقی پانی پینے کیلئے ہے اس سے جسمانی شفاءاور روحانی علاج ہوجائے گا۔ یہ عمل انتہائی یقین کے ساتھ چند ماہ مستقل کریں ‘ تمام مسائل ح رحمتہ اللہ علیہ ہوجائیں گے۔
جائز حاجات پوری ہونگی
پہلی شب:اس ماہ کی پہلی شب نماز مغرب کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، ایک مرتبہ معوذتین پڑھے اور سجدے میں جاکر تیس مرتبہ اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینُo
کہہ کر نہایت توجہ ویکسوئی سے بارگاہ الٰہی میں دعا مانگے، انشاءاللہ تعالیٰ جو بھی جائز حاجت ہو گی وہ پوری ہو گی۔ اس کے علاوہ پہلی رات کو نماز عشاءکے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے اور جو جتنا بھی قرآن پاک پڑھ سکتا ہو، پڑھے۔ نماز وغیرہ سے فارغ ہو کر بکثرت استغفار اور درود پاک پڑھے۔
تقرب الٰہی کیلئے
نوافل:جمادی الثانی کی پہلی شب کو عبادت کے ضمن میں بزرگان دین نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارہ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے ادا کرے، اس کے علاوہ نماز عشاءکے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں تیرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ بفضل باری تعالیٰ قرب الٰہی نصیب ہوگا۔
مفلسی اور تنگدستی سے نجات کیلئے
دسویں شب:اس ماہ کی دسویں شب کو بارہ رکعت نفل نماز اس طرح سے دو دو رکعت کر کے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قریش پڑھے اور نماز سے فراغت کے بعد ایک مرتبہ سورہ یوسف تلاوت کرے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کی مفلسی اور تنگدستی دور ہو جائے گی۔ سارا سال آفات وبلیات سے محفوظ رہے گا تنگی وعسرت نہ آئے گی۔
ثواب عظیم کیلئے
اکیسویں شب:جمادی الثانی کی اکیسویں رات سے اس ماہ کی آخری شب تک روزانہ بلاناغہ نماز عشاءکے بعد بیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ بہت ثواب حاصل ہو گا۔(ذوالفقار علی‘اسلام آباد)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 517
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں