Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حال دل

ماہنامہ عبقری - جون 2010ء

آفتاب کپور صاحب عمررسیدہ ہیں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ 1973ءسے مسلسل حج پر آرہے ہیں میری ان سے ملاقات ہوئی تودوران ملاقات انہوںنے ایک انوکھے راز سے پردہ اٹھایا‘ کہنے لگے ہوا یہ کہ جب میں پہلی دفعہ حج پر آیا تو میری اہلیہ کو پیٹ اور پہلو میں سخت درد اٹھا‘ میںفوراً اہلیہ کوہسپتال لے گیا حج میں صرف تین دن باقی تھے اور تین دن کے بعد حج کیلئے احرام باندھنا تھا اب مکہ مکرمہ کے سب ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ اہلیہ کا آپریشن ضروری ہے اور آپریشن کیلئے کم از کم اس دور میں 3،4 ہفتے ریسٹ ضروری ہوتا تھا میری کوشش تھی کہ کسی طرح وقتی علاج ہوجائے اور ہم حج کے پانچ دن گزارلیں لیکن ایسا بظاہر ناممکن نظر آرہا تھا۔ ڈاکٹر کہنے لگے کہ اگر اپنڈیکس پھٹ گیا تو موت واقع ہوسکتی ہے میں ان کی بات سن کر روتے ہوئے حرم کی طرف چل پڑا میں نے جاکر طواف کیا اور خوب رو کر دعا کی اور اللہ سے عرض کیا اے اللہ! میں ایک بکرا آج ہی لیکر صدقہ کرتا ہوں تو میری بیوی کو صحت یاب کردے اور ہمیں بخیرو عافیت حج کروا اور بار بار کرو اب میں رو رہا تھا اور طواف کررہا تھا۔ طواف مکمل کرنے کے بعد میں نے نفل پڑھے۔ پھر میںزمزم پیتے ہوئے بھی یہی دعا کررہا تھا۔ چند گھنٹوں کے بعد پھر ہسپتال گیا‘میں نے بیوی کی طبیعت کو بہت بہتر پایا ‘میں نے بکرا صدقہ کردیا۔ صبح تک میری بیوی وقتی علاج سے اس قابل ہوگئی کہ کرسی پر حج کا احرام باندھ لے۔ حج کے بعد کچھ اور علاج کیا تو ڈاکٹروں کا مشورہ ہوا کہ اب آپریشن نہ بھی کیا جائے تو مریضہ ٹھیک ہوسکتی ہے۔ آفتاب صاحب کہنے لگے بس دعا صدقہ اور رونا اللہ کوایسا پسند آیا کہ 73ءسے 2010ءہر سال حج پر حاضری ہورہی ہے۔ قارئین!واقعی صدقہ اور دعا کی طاقت ایک انوکھا راز ہے۔ جوکرے گا سو پائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 508 reviews.