﴾اَلخَالِقُ﴾ (خلقت کا پیدا کر نیوالا﴿(عدد = ۱۳۷)
﴾اَلبارِیُ﴿ ﴾ارواح کا پیدا کر نیوالا ﴿(عدد= ۳۱۲)
﴾اَ لَمُصَوِّرُ﴿﴾صورت بنانیوالا﴿ (۶۳۳)
یہ تینوں اسم پیدا کر نے کے معنی میں تقریباً برا بر ہیں اور ہر ایک میں خصوصیت بھی ہے۔ خالق اس ذا ت کا نام ہے جو کسی شے کو عدم سے وجو د میں لائے باری اس ذات کو کہا جاتاہے جس کی خلقت میں کو ئی نقص نہ ہو اور مصور وہ ذات ہے جو مخلو قات کی صورتیں بنا تا ہو کیو ں کہ تصویر کے معنی صورت بنانے کے ہیں۔امام غزالیؒ فرما تے ہیں کہ جب کو ئی شخص کسی چیز کے بنا نے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے تین مدارج ہو تے ہیں۔ پہلا درجہ تو اندازہ ہے اس کے بعد اس کا وجود ہے اور تیسرا اس کی شکل وہیئت ہے۔ پہلے درجہ کے لیے خالق کا لفظ استعما ل ہوتا ہے دوسرے کے لیے باری اور تیسرے کے لیے مصور بولا جاتا ہے۔
اورادووظائف
نور ایمان کا حصول :۔ جو شخص نصف شب کے بعد ایک ساعت تک ” یا خَالِقُ“ کا ورد کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے دل کو نور ایمان سے منور فرمائیں گے۔ جو شخص اسم پاک”الخالق“ کو سات روز تک سو بار روزانہ پڑھے گا۔ انشاءاللہ تمام آفا ت سے محفوظ رہے گا۔
حصول عبرت :۔ اس اسم پاک کا ذاکر کسی مسلمان غیر مسلم یا کافر کو دیکھ کر غصہ نہ کرے اور بڑے بڑے عیب دار انسان کو دیکھ کر بدمزاج نہ ہو۔ بلکہ اسے نظر عبرت سے دیکھے کہ اسے بھی اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا اور اس کے عیبوں کو بھی اس نے بنایا ضرور ایسے عیب دار انسان کو پیدا کر نے میں بھی کو ئی حکمت ہے جسے اللہ تعالیٰ ہی جا نتا ہے اور یہ نظر عبرت اور تامل اولیا ئے کرام رحمہم اللہ کے صفات میں سے ہے۔ گر کو ئی اس اسم پاک ”یا خَالِقُ“کو لاتعداد صبح و شام پڑھا کرے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لیے ایک فرشتہ پیدا کرے جو قیامت تک عبادت کرے اور وہ عبادت اس کے نامئہ اعمال میں درج ہو اور دل اور چہرہ اس شخص کا نورانی ہو۔
استقرار حمل:۔ اگر کوئی شخص جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو روزہ رکھے اور روزانہ ظہر کے بعد تین ہزار دفعہ” یا خَالِقُ“پڑھ کر پانی دم کرے لیکن اس سے پہلے اور بعدیہ درود شریف سو سو دفعہ پڑھے ﴾اَلَّلھُمَّ صَلِّ عَلٰی نُورِالاَنوَارِ وَ سَرِّالاَسرَارِ وَ تِریاقِ الاَغیارِ وَ مِفتَاحِ الیَسَارِ سَیدنَا مَحَمَّدَ نِ المُختَارِ وَاٰلِہ الاَطھَارِ وَ اَصحَابِہ الاَخیارِ عَدَدَ نِعمَ اللّٰہِ وَاَفضَالِہ ﴿بعد ختم کے یہ دعا کرے کہ اے خالق مجھے فرزند صالح عطا فرما۔ اس کے بعد دم کیا ہوا پانی آدھا بیوی کو پلائے اور آدھا افطاری کے بعد خود پئیے۔ بیوی سے خلوت کرے انشاءاللہ بانجھ عور ت کو بھی حمل رہ جائے گا اور فرزند صحیح و سلامت پیدا ہو گا اگر بانجھ عورت سات روز متواتر روزہ رکھے اور پانی سے افطار کرے اور افطار کے بعد اکیس بار ”اَلبَارِی المُصَوِّرُ “ پڑھے تو انشاءاللہ فرزند نرینہ عطا ہو۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 15
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں