جانوروں میںاپھارہ پن اور قبض بہت تکلیف دہ بیماری ہے۔ یہ بیماری بھوسہ، پرالی، اسپرے والے چارہ، کچی جوار یا ثابت جوار (بغیر کتری ہوئی)، میٹل کی چیزیں مثلاً پن یا کیل وغیرہ، پلاسٹک کے شاپر، پھپھوندی لگاروٹی کا خشک ٹکڑا یا پھپھوندی والا سائلج، خشک کھل بنولہ کا استعمال، چارہ کے ذریعے ٹڈی یا زہریلی چیز کا جانور کے معدہ میں چلے جانے سے بھی ہو سکتا ہے۔جانورکو مسلسل خشک خوراک دینےسےجس میں چکنائی نہ ہو، اس وجہ سے بھی قبض اپھارہ ہو جاتا ہے۔
چند طریقےہیںجن پر عمل کر کے جانور کو اس بیماری سے بچا سکتے ہیں۔ جب بھی چارہ استعمال کریں اس چیز کو یقینی بنائیں کہ چارہ پر اسپرے کئے ہوئے کم از کم تین دن گزر گئے ہوں۔ لوسرن( سبزچارہ) کی کٹائی کبھی بھی اس وقت نہیں کرنی جب شبنم گر رہی ہو، بلکہ جب دھوپ نکل آئے اس وقت کٹائی کرنی چاہیے۔ لوسرن/برسیم کے تنا میں گانٹھیں ہوتی ہیں اور نالیوں میں ہوا بھر جاتی ہے اس لیے اگر بغیر دھوپ لگے استعمال کریں گے تو جانور کے معدہ میں جا کر اپھارہ کا سبب بنے گی۔
علاج:اگر کسی جانور کو اپھارہ ہو جائے تو جب جانور لیٹا ہوا ہو تو جس طرف وہ لیٹا ہوا ہے اس کی ٹانگیں پکڑ کر اس کی دوسری جانب لٹا دیں، ایک دو بار ایسے پلٹی دلوانے سے ان شاء اللہ اپھارہ ٹھیک ہو جائے گا۔اس ٹوٹکہ سے ان شاءاللہ فائدہ ہو جائے گا۔اگر مسئلہ زیادہ ہو اور افاقہ نہ ہورہا ہو تودیسی گھی 200 گرام، ڈیڑھ سے دو کلو دودھ اور حسب ذائقہ گڑ یا چینی اچھی طرح مکس کر کے جانور کو دیں‘اگر دیسی گھی نہیں ہے تو 2 سے 3 مٹھی صرف چینی کی بھی دے سکتے ہیں۔(یہ خوراک گائے اور بھینس کیلئے ہے‘ بکری کیلئے مقدار اسی حساب سے کم رکھیں۔)
دیسی علاج سے جانور صحت مند
گڑ اور سونف کا قہوہ بنا کر اس میں 100 سے 150 گرام سرسوں کا تیل شامل کر کے جانور کو دے سکتے ہیں۔
یا ایک کلو گڑ اور سونف کا قہوہ بنا کر اس میں 100 گرام میٹھا سوڈا اور 100 سے 150 گرام قلمی شورہ ملا کر پلائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں