Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ساڑھ ستی‘ بندش اور جادو کا خاتمہ آنکھوں سے دیکھا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ کا خاص احسان ہے کہ آپ جیسے رہبر و راہنما کا ساتھ نصیب ہوا۔ گردش ایام ‘بیماریوں‘ مصائب اور نت نئی آزمائشوں نے ہمیں بے بس اور مجبور کر کے رکھ دیا تھا۔ہم بہت پریشان تھے ‘ کچھ سمجھ نہیں آرہاتھا کہ یہ مسائل کس وجہ سے ہیں؟کیونکہ ہر آئے دن کسی نہ کسی آفت اور پریشانی میں مبتلا ہو جاتے تھے‘ کوئی جادو کا نام دیتا‘ کوئی بندش اور ساڑھ ستی کا کہتا ‘ہر کوئی مسائل ہی بتاتا مگر حل کوئی بھی نہ کر سکا۔
شوہر کا انتقال
میری صحت خراب‘ بھوک نہ لگتی اور اگر کچھ کھا لیتی تو ہضم نہ ہوتا‘ پیٹ میں تکلیف شروع ہو جاتی۔اس کے علاوہ ایسے محسوس ہوتا جیسے دماغ کو کسی نے جکڑ لیا ہو‘منہ میں چھالے بنے ہوئے تھے جو کسی بھی دوا سے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے تھے۔اس کے علاوہ اور بہت سے گھریلو مسائل تھے ۔ اس دوران ایک بہت بڑی آزمائش آئی جب میرے شوہر کا انتقال ہو گیا۔تسبیح خانہ سے تعارف ہونے کے بعد اعمال کی طاقت نے میرے اندر یہ یقین پیدا کیا کہ اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت سے ان شاءاللہ یہ مسائل ضرور ختم ہوں گے۔ یوٹیوب پر آپ کی ساڑھ ستی والی ویڈیوز دیکھیں جس میں آپ نےکئی واقعات بیان کیے اس سے یقین مزید پختہ ہو گیا۔
کافی تگ و دو کی مگر ناکام ہوگئے
پھر ان دنوں تسبیح خانہ لاہور میں کالی دنیا ‘ کالے لوگ‘کالے روگ اور دعا ئے حضرت علیؓ کی گیارہ جمعراتوں والا عمل شروع ہوا۔میں نے پوری توجہ‘ یقین اور دھیان کے ساتھ ان اعمال میں باقاعدگی کے ساتھ شامل ہوئی اور گھر جا کر بھی کالی تھیلی والا عمل کرتی رہی ۔اللہ تعالیٰ کا خاص کرم یہ ہوا تھا کہ شوہر کے ہوتے ہی انہیں جائیداد میں حصہ مل گیا تھا مگر ان کا کاروبار زوال پذیر تھا‘بچے جوان ہو چکے تھے ‘ انہوں نے کافی تگ و دو کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔جب تسبیح خانہ لاہور میں کالی دنیا‘ کالے لوگ‘ کالے روگ اور دعائے حضرت علیؓ والا عمل کرنا شروع کیا تو اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد کا نظارہ آنکھوں سے دیکھا۔
گھریلو معاملات
کاروبار میں بہتری آنا شروع ہو گئی جس سے گھر کے معاملات بھی بہتر ہونا شروع ہو گئے۔گیارہ جمعراتوں کے اس عمل سے ایسی انوکھی برکت ملی ہے کہ اگر کبھی آمدن کم بھی ہو تو الحمدللہ اس میں اس قدر برکت ہوتی ہے کہ ہمارا گزر بسر آسانی کے ساتھ ہو جاتا ہے۔بیماریوں کی شدت میں بھی کمی آئی ہے اور گھرکے باقی مسائل بھی بہتر ہو رہے ہیں۔الحمدللہ اب زندگی میں سکون اور چین نصیب ہوا ہے۔اب کوشش ہوتی ہے کہ ہر شب جمعہ کی محفل میں لازمی شریک ہوں کیونکہ ان کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مشکلات کو آسان کر دیا ہے ‘ روحانی محفل کے بعد مانگی جانی والی دعائیں اللہ پاک کی بارگاہ میں قبول ہوتی ہیں۔تسبیح خانہ مجھ جیسے بے شمار دکھی لوگوں کے لئے جائے پناہ ہے۔اللہ تعالیٰ مجھے اور میری نسلوں کو سدا تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے‘ آپ کی ‘ آپ کی نسلوں ‘ تسبیح خانہ کو ہر فتنے اور شر سے محفوظ رکھے‘ آمین!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 165 reviews.